چہرے پر ماسک پہننا | Wearing a face mask

چہرے کا ماسک ایک ایسی تدبیر ہے جس سے ہم اپنی اور دوسروں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ ہم مشورہ دیتے ہیں کہ آپ صحت کے اداروں میں جاتے ہوئے ماسک پہنیں اور ہم آپ کو بند، پر ہجوم اور محدود جگہوں پر ماسک پہننے کی ترغیب دیتے ہیں۔

کن حالات میں چہرے کے ماسک کا مشورہ دیا جاتا ہے

ماسک پہننا اب بھی وہ اہم طریقہ ہے جس سے ہم صحت کے اداروں اور معذوروں کی نگہداشت کے مقامات پر کوویڈ 19 اور نظام تنفّس کی دوسری بیماریوں کا پھیلاؤ روک سکتے ہیں۔

ہم مشورہ دیتے ہیں کہ آپ صحت کے اداروں جیسے ہسپتالوں، ڈاکٹروں کے کلینکوں، فارمیسیوں اور ڈینٹسٹ کے پاس جاتے ہوئے چہرے پر ماسک پہنیں۔

ممکن ہے کہ ہیلتھ پرووائیڈرز:

  • آپ سے خاص مواقع یا خاص مقامات پر ان لوگوں کے تحفظ کی خاطر ماسک پہننے کو کہیں جن کے لیے کوویڈ 19 سے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہے
  • تمام عملے اور آنے والوں سے اپنی عمارت کے اندر ماسک پہننے کا تقاضا جاری رکھیں
  • صحت اور حفاظت کی ذمہ داریاں پوری کرنے کی خاطر ماسک پہننے کا تقاضا کریں۔

 شدید بیماری کا زیادہ خطرہ رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کے وقت ماسک پہننا خاص طور پر اہم ہے۔ اس میں معمّر افراد اور kaumātua، شیر خوار بچے، معمّر افراد کے رہائشی نگہداشتی اداروں میں رہنے والے، ہسپتالوں میں بیمار لوگ/مریض، صحت کے دوسرے مسائل رکھنے والے اور معذور افراد شامل ہیں۔ 

 اگر آپ سے دوسروں کو انفیکشن لگ سکتا ہو اور آپ کو اپنے لیے طبی نگہداشت حاصل کرنے کی خاطر کسی ہیلتھ کیئر پرووائیڈر سے ملنے یا ان کے پاس جانے کی ضرورت ہو تو چہرے پر اچھی طرح فٹ ماسک انفیکشن کے ذرات کو دوسروں تک پھیلنے سے روک سکتا ہے لہذا آپ کے گرد لوگ محفوظ رہتے ہیں اور ان کے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

کن حالات میں چہرے کے ماسک کی ترغیب دی جاتی ہے

ان صورتوں میں ہم آپ کو چہرے کا ماسک پہننے کی ترغیب دیتے ہیں:

  • آپ گھریلو کانٹیکٹ ہوں اور آپ کو 5 دن تک روزانہ ٹیسٹ کرنا ہو
  • آپ کے لیے کوویڈ 19 سے شدید بیمار ہونے کا زیادہ خطرہ ہو
  • آپ اپنے لیے بیمار ہونے کا خطرہ کم کرنے کے خواہشمند ہوں۔

ہم آپ کو ان جگہوں پر چہرے کے ماسک پہننے کی ترغیب بھی دیتے ہیں:

  • پبلک ٹرانسپورٹ، بس، مسافر ٹرین، فیری، ہوائی جہاز، ٹیکسی اور رائیڈ شیئر
  • پرہجوم جگہیں
  • ایسی بند جگہیں جہاں ہوا کا گزر ناکافی ہو
  • قریبی واسطے کے ماحول جیسے روبرو گفتگو

کچھ جگہوں پر اب بھی آپ کو چہرے پر ماسک پہننے کو کہا جا سکتا ہے۔ یہ ان کا فیصلہ ہے اور یہ اب حکومت کا تقاضا نہیں ہے۔

مفت چہرے کے ماسک

آپ سکیم میں شریک کلیکشن سائیٹس سے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹس (RATs) لیتے ہوئے مفت چہرے کے ماسک بھی لے سکتے ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ آپ بیمار ہوں یا آپ میں کوویڈ 19 کی علامات ہوں۔

 Healthpoint پر اپنا قریبی کلیکشن سائيٹ تلاش کریں -

 مفت چہرے کے ماسک دینے والا ٹیسٹنگ سائیٹ تلاش کریں | Healthpoint (external link)

 اگر آپ کے لیے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہے تو آپ کو مفت P2/N95 ماسک مل سکتے ہیں۔

COVID-19 سے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ رکھنے والے لوگ

Last updated: at