سیلف آئسولیشن کے دوران آپ کی معاونت | Help while you are isolating
COVID-19 کے زیادہ تر مریضوں کو ہلکے سے درمیانے درجے کی علامات پیش آئيں گی اور وہ گھر پر ہی اس کا علاج کر سکیں گے۔ لیکن اگر آپ COVID-19 کی وجہ سے سیلف آئسولیشن کر رہے ہیں تو آپ کے لیے بوقت ضرورت مدد دستیاب ہے۔
دستیاب معاونت
زیادہ تر لوگ خاندان کے افراد اور دوستوں کی مدد سے اس بیماری سے نبٹ سکیں گے۔ لیکن اگر آپ کو اور آپ کے خاندان کو سیلف آئسولیشن کرتے ہوئے اضافی مدد کی ضرورت ہے تو آپ کچھ اضافی مدد حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں، جیسے:
- آپ کی رہائش گاہ پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی
- فوری اور ضروری اخراجات کی ادائیگی کے لئے رقم، جیسے خوراک، ادویات اور کچھ بل
- آپ کے علاقے میں موجود کمیونٹی گروپس، iwi اور پیسیفک گروپوں کی جانب سے معاونت۔
سیلف آئسولیشن کے دوران معاونت طلب کرنا
مدد کی ضرورت ہونے پر کوئی بھی شخص مدد طلب کر سکتا ہے - آپ کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کوئی سرکاری فوائد حاصل کر رہے ہوں۔
آپ COVID ویلفیئر لائن کو ہفتے کے 7 دن صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 0800 512 337 پر مفت کال کر سکتے ہیں۔
رابطہ برقرار رکھيں
اپنے دوستوں، اہل خانہ اور کسی بھی ایسے کمیونٹی گروپ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھیں جس سے آپ رابطے میں ہیں۔ وہ اس طرح معاونت فراہم کر سکتے ہیں:
- آپ پر نظر رکھنا کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں
- چیک کرنا کہ آیا آپ کو خوراک یا ادویات جیسی بنیادی اشیاء کی ضرورت ہے۔
آیا آپ کو طبی مدد کی ضرورت ہے
اگر آپ کی علامات بگڑیں یا آپ کو فوری طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے تو اپنے مقامی ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ یا ہیلتھ لائن کو 0800 358 5453 پر کال کریں۔
اگر آپ کو یا COVID-19 والے مریض کو سانس لینے میں دشواری پیش آئے، سینے میں شدید درد ہو، چکر آئيں یا آپ یا وہ بے ہوش ہو جائے تو فوری طور پر 111 پر کال کریں۔
مالی معاونت
ان لوگوں کے لئے مالی معاونت دستیاب ہے جنہیں COVID-19 کی وجہ سے گھر پر رہنے کی ضرورت ہے۔
فلاح وبہبود کی ہیلپ لائنز اور معاونت
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اس کا مقابلہ نہيں کر پا رہے یا آپ کو دوسروں کے بارے میں تشویش ہے تو صحت کے کسی ماہر سے بات کرنا اہم ہے۔
Last updated: at