نیوزی لینڈ کا سفر | Travelling to New Zealand
معلوم کریں کہ نیوزی لینڈ کے سفر کے دوران آپ کو کیا کرنے کی ضرورت
نیوزی لینڈ کے سفر سے متعلق معلومات
نیوزی لینڈ کا سفر کرنے کے لیے آپ کو کئی شرائط پوری کرنے کی ضرورت ہے۔
ذیل میں دیئے گئے اقدامات بتاتے ہیں کہ نیوزی لینڈ میں داخل ہونے کے لئے آپ کو کونسے ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اب آپ کو نیوزی لینڈ کا سفر کرنے کے لیے سفر سے پہلے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ پہنچنے پر آپ کو ویکسین لگوانے یا ٹیسٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
سیٹنگز میں تیزی سے تبدیلی آ سکتی ہے - امیگریشن نیوزی لینڈ تازہ ترین معلومات فراہم کرے گی۔
نیوزی لینڈ کا سفر | امیگریشن نیوزی لینڈ (external link)
1۔ چیک کریں کہ آپ نیوزی لینڈ آ سکتے ہیں
نیوزی لینڈ کا سفر کرنے کے لئے آپ کو امیگریشن کے تمام تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔
سفر سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا پاسپورٹ مؤثر ہے۔ آپ کو نیوزی لینڈ الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (NZeTA) کے لئے بھی درخواست دینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
چیک کریں کہ آیا آپ نیوزی لینڈ کا سفر کرنے کے اہل ہیں | immigration.govt.nz (external link)
NZeTA کے لئے درخواست دیں | immigration.govt.nz (external link)
2۔ اپنا سفر بک کریں
نیوزی لینڈ کے سفر کی بکنگ کریں۔
ویکسینیشن، منسوخی اور اپنے منصوبوں میں تبدیلی آنے کی صورت میں رقم کی واپسی کے بارے میں کیریئر یا ایئرلائن کی پالیسی چیک کریں۔
آپ کو سفری انشورنس خریدنے پر بھی غور کرنا چاہئے تاکہ آپ کے سفری منصوبے متاثر ہونے کی صورت میں وہ آپ کے کام آ سکے۔ آپ کو سیلف آئسولیشن کے لئے مناسب رہائش کی بکنگ پر بھی غور کرنا چاہئے، اگر اس کی ضرورت پیش آجائے۔
3۔ ایئرپورٹ پر
اگر قابل اطلاق ہوا، تو آپ کو ان کی ضرورت ہوگی:
- پاسپورٹ
- ویزا - اگر ضرورت ہو
- آپ کے سفر کا ٹکٹ
4۔ نیوزی لینڈ میں آمد
کسٹمز حکام آپ کے سفر کی ہسٹری، ٹریولر پاس اور داخلے کے کسی بھی طرح کے دیگر تقاضوں کی تصدیق کریں گے۔ ایئرپورٹ سے گزرتے ہوئے کچھ تاخیر کی توقع کریں۔
Last updated: at