اگر نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران آپ پر COVID-19 کی علامات ظاہر ہوں | If you develop COVID-19 symptoms while visiting New Zealand

معلوم کریں کہ اگر نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران آپ پر COVID-19 کی علامات ظاہر ہوں تو ایسی صورت میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ پہنچنے پر، آپ کو اپنے آمد کے پیک میں شامل ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RATs) کا استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹنگ کے تمام تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔

ذیل میں آپ کے لیے اس بارے میں معلومات ہیں کہ اگر آپ پر 'آمد پر ٹیسٹ' کی مدت کے بعد (پہنچنے کے بعد ساتویں دن یا اس کے بعد) COVID-19 کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہیے۔

ٹیسٹ کروائیں

اگر آپ میں COVID-19 کی علامات ہوں تو آپ آن لائن آرڈر کر کے مفت RATs کی درخواست کر سکتے ہیں اور انہیں کلیکشن سائٹ سے جا کر حاصل کر سکتے ہیں۔

مفت RAT کی درخواست کریں (external link)

اپنے قریب COVID-19 ٹیسٹنگ کلیکشن سائٹ تلاش کریں | ہیلتھ پوائنٹ (external link)

اگر آپ میں علامات نہیں ہیں لیکن پھر بھی آپ RAT کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کسی ریٹیل آؤٹ لیٹ سے اپنے ٹیسٹ خریدنے کی ضرورت ہوگی جیسے دکانیں، فارمیسیاں یا سپر مارکیٹیں۔

ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیسے استعمال کیا جاتا ہے

اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے

اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت ہے تو اپنے مثبت RAT نتیجے کی اطلاع دینے کے لیے 0800 222 478 پر کال کریں۔

اگر آپ کے پاس درست موبائل فون نمبر ہے تو وزارت صحت آپ کے مثبت نتائج کی تصدیق کے لیے سرکاری نمبروں 2328 یا 2648 سے ایک ٹیکسٹ بھیجے گی۔ یہ ٹیکسٹ سیلف آئسولیشن کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اور آن لائن رابطہ ٹریسنگ فارم کے لیے ایک رسائی کوڈ بھی فراہم کرے گا۔

آپ کو اپنے مثبت RAT کے بعد ٹیسٹنگ سنٹر میں جانے اور PCR ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔ آپ کو ایک فارم ای میل کیا جائے گا جسے آپ پرنٹ آؤٹ کر سکتے ہیں یا ٹیسٹنگ سنٹر پر اس کی ڈیجیٹل کاپی دکھا سکتے ہیں۔

اپنے قریب COVID-19 ٹیسٹنگ سنٹر تلاش کریں | ہیلتھ پوائنٹ (external link)

1۔ سیلف آئسولیشن

سیلف آئسولیشن کے لیے جگہ تلاش کرنا آپ کی ذمہ داری ہے

آپ کو صحت یاب ہونے کے دوران کم از کم 7 دنوں کے لیے سلیف آئسولیشن میں رہنا چاہئے۔ آپ کے 7 دن اس تاریخ سے شروع ہوتے ہیں جس دن آپ میں علامات ظاہر ہوئی تھیں یا جس دن کو آپ کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا (جو بھی پہلے ہوا ہو)۔ اگر آپ اس پرعمل نہیں کرتے تو آپ کو جرمانہ کیا جا سکتا ہے.

آپ جہاں ہیں، وہیں پر آپ کو سیلف آئسولیشن اختیار کرنی چاہئے یا پھر آپ کو متبادل رہائش تلاش کرنی چاہئے۔

دیکھیں کہ کیا آپ اپنی موجودہ بکنگ میں توسیع کرسکتے ہیں یا پھر متبادل رہائش تلاش کرنے کے لئے تیار رہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ اپنے قیام میں توسیع یا متبادل رہائش کی بکنگ سے وابستہ اضافی اخراجات خود برداشت کریں گے۔ اپنی ٹریول انشورنس پالیسی چیک کریں کی آیا وہ آپ کی صورتحال کا احاطہ کرتی ہے۔

کسے آئسولیشن کرنے کی ضرورت ہے؟

آپ کے ساتھ رہنے یا سفر کرنے والے کسی بھی شخص کو 7 دنوں کے لئے آئسولیشن کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں آپ کے ہمراہ ہوٹل یا موٹل کے کمرے، خیمے، کیمپر وین، موٹر ہوم یا ہالی ڈے ہوم میں رہنے والا کوئی بھی شخص شامل ہے، یعنی آپ کا سفری 'ببل'۔ ہاسٹل یا بیک پیکرز میں آپ کے ساتھ رہنے والے لوگوں کو آئسولیشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ماسوائے جب وہ آپ کے سفری 'ببل' کے رکن نہ ہوں۔

اگر آپ اپنی رہائش گاہ میں نہیں رہ سکتے

اگر آپ اپنی موجودہ رہائش گاہ میں نہیں رہ سکتے ہیں تو آپ کو متبادل رہائش تلاش کرنی ہوگی۔ آئسولیشن کی رہائش میں ذاتی کچن اور باتھ روم والے موٹل، ہوٹل، یا کیمپر وین شامل ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ:

وہ آپ کی موجودہ جگہ سے قریب ہو

وہاں مہمانوں کے لیے مشترکہ سہولیات نہ ہوں۔

آپ یہ نہیں کر سکتے:

اپنی رہائش پر جانے کے لئے کمرشل پرواز

ایک طویل فاصلے تک گاڑی ڈرائیو کرنا جس کے لئے راستے میں رات کو قیام کی ضرورت پیش آئے

ایک بین الجزائر فیری یا پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنا۔

آپ کی متبادل رہائش کے سفر کے لئے نجی ٹرانسپورٹ استعمال کی جاسکتی ہے۔ یہ آپ کی اپنی گاڑی ہو سکتی ہے یا آپ اس صورت میں کرایہ پر گاڑی لے سکتے ہیں جب آپ نے کانٹیکٹ لیس ادائیگی کی ہو اور کانٹیکٹ لیس انداز میں گاڑی لی ہو۔

اپنے منصوبے دوبارہ ترتیب دیں یا انہیں منسوخ کریں

سفری منصوبوں یا سرگرمیوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لئے اپنی ایئرلائن یا ٹورازم آپریٹر سے رابطہ کریں۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ کسی ادارے پر آپ کے منصوبوں کی رقم واپسی یا انہیں دوبارہ شیڈول کرنے کی کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے۔ 

سیلف آئسولیشن کے دوران کیا کیا جائے

سیلف آئسولیشن کے دوران:

  • جن لوگوں کے ساتھ آپ رہ رہے ہیں ان سے واسطے سے گریز کریں، مثال کے طور پر اکیلے سوئیں، مشترکہ جگہوں پر گزارے جانے والے وقت کو محدود کریں۔ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو جب آپ دوسروں کے قریب جائيں تو کم از کم 2 میٹر کے فاصلے پر رہیں اور چہرے پر ماسک پہنیں۔
  • اپنی لانڈری خود کریں۔
  • سطحوں کو باقاعدگی سے صاف کریں، بشمول زیادہ چھوئی جانے والی اشیاء، جیسے دروازے کے ہینڈل، لائٹ سوئچ، فون۔
  • ہوا کا بہاؤ بڑھانے کے لیے کھڑکیاں کھولیں۔
  • اشیاء ڈلیور کروائيں، جیسے کھانا اور دوائیں۔
  • اپنی رہائش گاہ سے کام کریں، اگر آپ ایسا کرنے کے قابل ہیں۔

سیلف آئسولیشن کے دوران، یہ نہ کریں:

  • جن لوگوں کے ساتھ آپ رہ رہے ہیں ان سے واسطے سے گریز کریں، مثال کے طور پر اکیلے سوئیں، مشترکہ جگہوں پر گزارے جانے والے وقت کو محدود کریں۔ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو جب آپ دوسروں کے قریب جائيں تو کم از کم 2 میٹر کے فاصلے پر رہیں اور چہرے پر ماسک پہنیں۔
  • اپنی لانڈری خود کریں۔
  • سطحوں کو باقاعدگی سے صاف کریں، بشمول زیادہ چھوئی جانے والی اشیاء، جیسے دروازے کے ہینڈل، لائٹ سوئچ، فون۔
  • ہوا کا بہاؤ بڑھانے کے لیے کھڑکیاں کھولیں۔
  • اشیاء ڈلیور کروائيں، جیسے کھانا اور دوائیں۔
  • اپنی رہائش گاہ سے کام کریں، اگر آپ ایسا کرنے کے قابل ہیں۔

اپنی سیلف آئسولیشن کی جگہ سے باہر نکلنے کی مجاز وجوہات

آپ درج ذیل وجوہات سے اپنی رہائش سے باہر جا سکتے ہیں بشرطیکہ آپ ہر وقت چہرے پر ماسک پہنیں:

  • کسی طبی معائنے کے لیے پیش ہونے اور ٹیسٹنگ کروانے کے لیے
  • کسی ایسے علاج کے سلسلے میں کسی ضروری صحت کی خدمت تک رسائی حاصل کرنے کی غرض سے جو آپ کی سیلف آئسولیشن کے ختم ہونے تک مؤخر نہیں کیا جا سکتا
  • اپنی یا کسی دوسرے شخص کی زندگی، صحت یا حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے کسی دوسری جگہ پر جا کر سیلف آئسولیشن میں رہنے کے لیے 
  • اپنے رہائشی علاقے میں باہر جا کر ورزش کرنے کے لیے - ورزش کی کسی مشترکہ سہولت کو استعمال نہ کریں، جیسے ایک سوئمنگ پول
  • کسی ایسے قریب المرگ رشتہ دار سے ملاقات کرنے کے لیے جس کے بارے میں توقع نہيں ہے کہ وہ آپ کی سیلف آئسولیشن کے بعد تک زندہ رہے گا 
  • کسی رشتہ دار کو اس کے جنازے یا tangihanga سے پہلے دیکھنے کے لیے، اگر سیلف آئسولیشن کے بعد آپ اسے نہ دیکھ سکتے ہوں۔

2۔ کانٹیکٹ ٹریس

لوگوں کو بتائیں کہ آپ کو COVID-19 ہے

اپنے ساتھ رہائش پذیر لوگوں، آپ کو رہائش فراہم کرنے والے ادارے، جن لوگوں کے ساتھ آپ نے وقت گزارا ہے اور دیگر قریبی کانٹیکٹس کو بتائيں کہ آپ کو COVID-19 ہے۔

لوگوں کو کیسے بتایا جائے کہ آپ کو COIVID-19 ہے | covid19.health.nz (external link)

آن لائن کانٹیکٹ ٹریسنگ فارم بھریں

سرکاری فون نمبروں 2328 یا 2648 سے ٹیکسٹ پیغام میں موصول ہونے والے 6 ہندسوں کا رسائی کوڈ استعمال کرتے ہوئے وزارت صحت کا رابطہ ٹریسنگ فارم مکمل کریں۔ اسے مکمل ہونے میں 5 سے 10 منٹ لگیں گے۔ 

کانٹیکٹ ٹریسنگ فارم مکمل کریں | وزارت صحت (external link)

3۔ معاونت حاصل کرنا

اگر آپ کو خوراک یا ادویات کی ضرورت ہے

اگر سیلف آئسولیشن کے دوران آپ کو خوراک یا ضروری سامان کی ضرورت ہے تو اپنے خاندان کے افراد یا دوستوں سے کہیں کہ وہ یہ اشیاء آپ تک پہنچا دیں۔ آپ اشیاء کا آن لائن آرڈر بھی دے سکتے ہیں اور کانٹیکٹ لیس ڈلیوری کا انتظام کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو صحت سے متعلق مشورے کی ضرورت ہے

اگر آپ کو اپنی علامات کا علاج کرنے یا بگڑتی ہوئی علامات کے بارے میں مشورے کی ضرورت ہے تو ہیلتھ لائن کو کال کریں۔ آپ زبانی ترجمے کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

آیا آپ کو طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے

ہو سکتا ہے کہ آپ کو طبی علاج کے لئے ادائیگی کرنی پڑے۔ ہم نیوزی لینڈ آنے والے افراد کو مشورہ دیتے ہيں کہ وہ سفر سے پہلے ایک جامع ٹریول انشورنس خریدیں۔

اگر آپ آسٹریلوی شہری یا مستقل رہائشی ہیں یا اگر آپ برطانیہ کے شہری ہیں تو ان ممالک سے صحت کے حوالے سے ایک باہمی معاہدہ موجود ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ وہی رقم ادا کریں گے جو نیوزی لینڈ کے لوگ صحت کی دیکھ بھال کے لئے ادا کرتے ہیں۔

شاید آپ کا سفارت خانہ مدد کر سکتا ہے

اگر آپ ہسپتال جاتے ہیں یا آپ کو قونصلر معاونت کی ضرورت ہے تو اپنے سفارت خانے، قونصل خانے یا ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے پر غور کریں۔

نیوزی لینڈ میں غیر ملکی سفارت خانے | وزارت (external link) خارجہ و تجارت

ہنگامی صورتحال میں

اگر آپ کو فوری طبی مدد کی ضرورت ہے تو فوری طور پر 111 پر کال کریں۔ جب آپ کال کریں تو انہیں بتائیں کہ آپ کو COVID-19 ہے۔ ہنگامی حالات میں درج ذیل حالات شامل ہیں، جب آپ کو یا آپ کے کسی پیارے کو:

  • سانس لینے میں دشواری ہو
  • سینے میں شدید درد محسوس ہو
  • غشی یا بے ہوشی کا سامنا ہو۔

4۔ سیلف آئسولیشن کا اختتام

آپ 7 دن کے بعد اپنی سیلف آئسولیشن کو ختم کر سکتے ہیں

اگر آپ ابھی بھی ٹھیک نہیں ہیں تو اپنی علامات کے اختتام کے 24 گھنٹے بعد تک اپنی رہائش گاہ میں ہی رہیں۔ 

آپ کو سیلف آئسولیشن سے باہر نکلنے کے لئے کسی سرکاری پیغام کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ کو ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے - نتیجہ ممکنہ طور پر مثبت ہوگا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ متعدی (infectious) ہیں۔

آپ کے گھریلو کانٹیکٹس یا آپ کے 'ٹریول ببل' کے ارکان بھی آپ کے آئسولیشن مکمل کرنے کے وقت ہی اپنی آئسولیشن بھی مکمل کرسکتے ہیں، بشرطیکہ ان کا ساتویں دن کا ٹیسٹ منفی آئے اور ان میں کوئی نئی یا بگڑتی ہوئی علامات نہ ہوں۔ اگر ان کے ٹیسٹ مثبت ہوں تو انہیں اپنی 7 دن کی سیلف آئسولیشن دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

صحت یاب ہونے کے بعد

COVID-19 سے صحت یاب ہو جانے اور سیلف آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد آپ کو کچھ چیزیں کرنی چاہئیں اور اپنی صحتیابی پر نظر رکھنی چاہئے۔

COVID-19 کے بعد

گھر یا کسی اور منزل کی جانب سفر کرنے سے پہلے

چیک کر لیں کہ کیا آپ کو سفر کرنے سے پہلے منفی COVID-19 ٹیسٹ یا اپنی صحتیابی کی تصدیق کرنے والا میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ حال ہی میں COVID-19 سے صحت یاب ہوئے ہیں تو آپ کا ٹیسٹ مثبت نتیجہ دکھا سکتا ہے۔ 

اگر آپ کا ٹیسٹ منفی آتا ہے

اگر آپ کا ٹیسٹ منفی آتا ہے لیکن آپ کو COVID-19علامات ہیں تو گھر میں ہی رہیں اور 48 گھنٹے بعد ایک اور RAT کریں۔ اگر آپ کی علامات بدتر ہوتی ہیں تو ہیلتھ لائن کو ان نمبروں پر کال کریں:

یہ ممکن ہے کہ COVID-19 کے کسی مریض کا RAT نتیجہ منفی آ جائے۔ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ نمونے میں وائرس کی مقدار ناکافی تھی یا پھر ٹیسٹ صحیح طریقے سے نہیں کیا گیا تھا۔

Last updated: at