افراد اور خاندانوں کے لئے معاونت | Support for individuals and families

اگر آپ انگریزی نہیں بولتے تو بیشتر سرکاری محکموں کو فون کرنے پر آپ زبانی مترجم کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ 

COVID-19 وبا کے دوران مالی اور فلاح وبہبودی معاونت کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

رقم سے معاونت

COVID-19 مالی معاونت کی تلاش کا آلہ (tool)

آپ یہ جاننے کے لئے COVID-19 مالی معاونتی آلہ استعمال کرسکتے ہیں کہ آپ کو ممکنہ طور پر کونسی مالی مدد دستیاب ہوسکتی ہے۔ یہ آلہ صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہے۔

آپ کے ذاتی حالات کو سمجھنے کے لئے آپ سے کئی سوالات پوچھے جائیں گے:

  • آپ کے کام کی صورتحال، مثال کے طور پر COVID-19 کی وجہ سے ملازمت کا خاتمہ
  • آپ کی صورتحال، مثال کے طور پر آپ کا کاروبار چلنے سے قاصر ہے
  • آیا آپ کے کام کی جگہ نے کاروبار اور آمدن میں کمی کی ہے۔

اس کے بعد یہ آلہ آپ کو بتائے گا کہ آپ کس مالی مدد اور معاونت تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور آپ کہاں درخواست دے سکتے ہیں یا کہاں سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

COVID-19 مالی معاونت کی تلاش کا آلہ استعمال کریں

ضروری اخراجات

اگر آپ اپنی ملازمت کھو چکے ہیں یا آپ کے اوقات کم ہو گئے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ Work and Income سے کوئی معاونت یا کچھ اور مالی مدد حاصل کرنے کے اہل ہوں۔

Work and Income فوری نوعیت کے اخراجات میں مدد کر سکتا ہے جیسے:

  • خوراک
  • رہائش کے اخراجات، مثال کے طور پر کرایہ یا مکان کی قسط (mortgage)، قیام، ہنگامی رہائش، نئی رہائش میں منتقلی
  • گھریلو آلات کی مرمّت یا تبدیلی
  • دانتوں کا ہنگامی علاج
  • ہنگامی طبی علاج
  • پانی کا ٹینک بھرنا۔

مالی تعاون کی تفصیلات، اہلیت کا معیار اور Work and Income ویب سائٹ پر درخواست دینے کا طریقہ (external link)

آپ Work and Income کو 0800 559 009پر کال بھی کرسکتے ہیں۔

مالی دباؤ کا سامنا کرنے والوں کے لئے رہنمائی

اگر آپ COVID-19 کے نتیجے میں موجودہ قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کی اپنی صلاحیت کے بارے میں پریشان ہیں تو آپ کو جلد از جلد اپنے بینک یا فنانس کمپنی سے رابطہ کرنا چاہئے۔

بینک اور دیگر قرض دہندگان مالی مشکلات سے دوچار صارفین کے ساتھ مل کر کوئی حل نکالیں گے۔ قرض دہندگان کو اپنی اقساط کی ادائیگیوں میں تبدیلیوں کے لئے درخواست دینے کا حق حاصل ہے۔ اس مشکل وقت کو گزارنے کے لئے آپ کی مدد کے لئے متعدّد صورتیں دستیاب ہیں۔ 

بجٹ اور مالی رہنمائی

حکومت کی مالی امداد سے چلنے والی خدمات Sorted اور MoneyTalks بجٹ یا دیگر مالی رہنمائی میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sorted تجاویز، رہنمائی اور ٹولز کے سلسلے میں آن لائن معاونت کر سکتا ہے یا آپ  office@sorted.org.nz پر ای میل کر سکتے ہیں۔

Sorted کی ویب سائٹ پر مزید معلومات پڑھیں (external link)

آپ MoneyTalks کے مالی ماہرین سے بھی بات کرسکتے ہیں۔

MoneyTalks کی ویب سائٹ پر مزید پڑھیں (external link)

آپ کے پاس عارضی ویزہ ہونے کی صورت میں ہنگامی معاونت

اگر آپ کے پاس عارضی ویزا ہے اور آپ COVID-19 کی وجہ سے اپنی کفالت نہیں کر سکتے یا گھر واپس نہیں جا سکتے تو ہو سکتا ہے کہ آپ ہنگامی معاونت حاصل کرنے کے اہل ہوں۔

ہنگامی معاونت اس دوران آپ کے بنیادی روزمرّہ اخراجات میں مدد کرنے کے لئے ایک ہفتہ وار ادائیگی ہے جب آپ جلد از جلد گھر پہنچنے کا انتظام کررہے ہوں۔

یہ کسے مل سکتا ہے؟

آپ اس صورت میں ہنگامی معاونت حاصل کرسکیں گے اگر آپ:

  • کے پاس نیوزی لینڈ کا ایک ایسا موجودہ عارضی ویزا ہے جو اسپانسرڈ نہیں ہے، مثال کے طور پر وزیٹر ویزا، اسٹوڈنٹ ویزا یا ورک ویزا
  • کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ آپ کے پاس مدد کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے - گھر جانے کے لئے فلائٹ کی رقم معاونت کے زمرے میں شمار نہیں ہوتی
  • آپ یا تو:
    • جلد از جلد گھر واپس جانے کا انتظام کر رہے ہیں، یا
    • COVID-19 کی سفری پابندیوں کی وجہ سے گھر نہیں پہنچ سکتے لیکن پروازیں دستیاب ہوتے ہی آپ گھر واپس چلے جائيں گے
  • معاونت کے دیگر ذرائع تلاش کرنے کے لئے تمام معقول اقدامات اٹھا رہے ہیں؛ بشمول کام کی تلاش؛ قونصلر امداد؛ یا خاندان کے افراد، دوستوں اورنیوزی لینڈ یا بیرون ملک موجود تنظیموں سے امداد
  • ایک درست پاسپورٹ ہے
  • نیوزی لینڈ کا بینک اکاؤنٹ ہے
  • ان لینڈ ریونیو (IRD) نمبر ہے۔

آپ ہنگامی معاونت کے لئے 31 اگست 2021 تک درخواست دے سکتے ہیں۔

معلوم کریں کہ کیا آپ ہنگامی معاونت حاصل کر سکتے ہیں، اور درخواست کیسے دی جائے (external link)

ذہنی تندرستی

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اس کا مقابلہ نہيں کر پا رہے تو صحت کے کسی ماہر سے بات کرنا اہم ہے۔

اپنی ذہنی تندرستی کی دیکھ بھال کیسے کی جائے

 بہت سی چیزیں ہیں جو ہم سب اپنی ذہنی تندرستی اور اپنے پیاروں کی ذہنی تندرستی کو بہتر بنانے کے لئے کر سکتے ہیں:

  • دوستوں اور خاندان کے ساتھ تعلق قائم رکھنا - یہ ہماری فلاح و بہبود کے لئے اہم ہے اور اس سے ہمیں محفوظ ہونے کا احساس ملنے، ذہنی دباؤ اور بے چینی کو کم کرنےمیں مدد ملتی ہے۔
  • اپنے احساسات کو تسلیم کریں - زیرغلبہ محسوس کرنا، دباؤ، پریشانی، ڈر یا خوف محسوس کرنا مکمل طور پر معمول کی بات ہے۔ اپنے احساسات کو نوٹ کرنے اور ان کا اظہار کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقت دیں۔
  • جہاں ممکن ہو معمولات پر قائم رہیں - اپنی زندگی میں کچھ باقاعدگی پیدا کرنے اور بھوک کے بغیر کھانے، شراب نوشی، تمباکو نوشی یا ویپنگ جیسی مضر صحت عادات میں اضافے سے بچنے کی کوشش کریں۔
  • ان دوسرے لوگوں پر نظر رکھیں جنہیں مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے - ایسے لوگوں تک پہنچنا اور مدد کرنا جو دباؤ یا فکر محسوس کر رہے ہیں آپ اور مدد حاصل کرنے والے شخص دونوں کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
  • آن لائن گزرنے والے اپنے وقت کو محدود کریں -  مڈیا اور سوشل میڈیا کو دن میں ایک یا دو بار مخصوص اوقات میں ہی دیکھیں۔

آپ کس سے بات کر سکتے ہیں

ایسی ہیلپ لائنیں دستیاب ہیں جو ذہنی تندرستی سے نبردآزما کسی بھی شخص کے لئے معاونت، معلومات اور مدد فراہم کرتی ہیں۔ تمام خدمات 24 گھنٹے، ہفتے میں 7 دن دستیاب ہیں۔

ذہنی تندرستی کی ہیلپ لائن تلاش کریں

خاندانی اور جنسی تشدّد کی روک تھام

اگر آپ کو یا کسی اور کو خطرہ درپیش ہے تو مدد مانگنا بالکل مناسب ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا کوئی خود کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو پولیس کو کال کریں، چاہے آپ کو مکمل یقین نہ ہو۔

بچوں اور بڑوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود پر نظر رکھیں۔ اگر آپ کو مدد درکار ہو تو دوستوں، خاندان اور پڑوسیوں سے بات کریں، آپ یہ دیکھنے کے لئے بھی ان سے بات کر سکتے ہيں کہ آیا انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور ایک دوسرے کی خیریت پر نظر رکھیں۔

اگر آپ خاندانی یا جنسی تشدّد کا شکار ہیں، یا اگر کوئی شخص آپ کو خوفزدہ کرتا ہے، دھمکیاں دیتا ہے یا ہراساں کرتا ہے تو جلد از جلد مدد حاصل کریں۔ محفوظ رہنا آپ کا حق ہے۔

خاندان اور جنسی تشدد کی ہیلپ لائن تلاش کریں

دیگر مفید معاونت

دیگر بہت سی معاونت اور وکالت کی خدمات ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

Work and Income  آپ کی آمدنی کم ہونے یا آپ کے پاس کام نہ ہونے کی صورت میں آپ کی مالی معاونت کر سکتا ہے، یا پھر آپ کو کام حاصل کرنے میں معاونت دے سکتا ہے اور رہائش کے سلسلے میں مدد کر سکتا ہے

Work and Income ویب سائٹ دیکھیں (external link)

Work and Income میں کسی شخص سے کیسے رابطہ کیا جائے (external link)

0508 558 855 پر کال کریں

Citizens Advice Bureau آپ کو آپ کے حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے اور آپ کو کوئی قدم اٹھانے کے سلسلے میں معاونت دے سکتا ہے۔

Citizens Advice Bureau ویب سائٹ دیکھیں (external link)

Citizens Advice Bureau میں کسی شخص سے کیسے رابطہ کیا جائے (external link)

0800 367 222 پر کال کریں

اگر آپ کے کام کے بارے میں سوالات ہیں تو Employment NZآپ کی مدد کر سکتا ہے۔

Employment NZ ویب سائٹ دیکھیں (external link)

Employment NZ میں کسی شخص سے کیسے رابطہ کیا جائے (external link)

0800 20 90 20 پر کال کریں

فیملی سروسز ڈائریکٹری میں فیملیز کی معاونتی تنظیموں اور ان کی جانب سے نیوزی لینڈ میں خاندانوں کی مدد کے لئے پیش کی جانے والی خدمات اور پروگراموں کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

فیملی سروسز ڈائریکٹری ویب سائٹ ملاحظہ کریں (external link)

updates@familyservices.govt.nz پر ای میل کریں

Last updated: