خوراک یا ضروری اشیاء تک رسائی | Access to food or essential items
ہم سب کو COVID-19 لاک ڈاؤنز کے دوران خوراک اور ضروری اشیاء، جیسے کہ ادویات، کی ضرورت ہوتی ہے لہذا براہ کرم ان کے بغیر لاک ڈاؤن گزارنے کی کوشش نہ کریں۔ اس حقائق نامے میں آپ کے لئے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء حاصل کرنے کے بہت سے طریقوں کے بارے میں معلومات ہیں۔
خوراک کی ترسیل یا ڈلیوری
اگر آپ بیمار ہیں یا آپ خوراک یا ضروری اشیاء خریدنے کے لئے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے تو آپ اپنے خاندان، whānau، دوستوں یا پڑوسیوں سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کو سامان اور اشیائے خورد و نوش پہنچا دیں۔ اپنے معاونتی نیٹ ورکس جیسے اپنے خاندان، whānau، دوستوں اور پڑوسیوں سے بات کرکے معلوم کریں کہ آیا وہ آپ کو ضروری سامان پہنچا سکتے ہیں۔
کھانے کی ڈلیوری کی خدمات آزمائيں، جیسے سپر مارکیٹ ہوم ڈیلیوری، کھانے کے پارسل، پہلے سے تیار اور فریز کئے ہوئے کھانے، سبسکرپشن فوڈ باکسز یا مکمل-کھانے (whole-food) کی کوئی دوسری خدمت:
- سبسکرپشن فوڈ باکسز کے لئے یہاں جائیں: My Food Bag (external link) یا Hello Fresh (external link)
- سپر مارکیٹ ڈلیوری کے لئے یہاں جائيں: Countdown (external link) یا New World (external link)۔
آپ اپنی سپر مارکیٹ کی کلک اینڈ کلیکٹ سروس بھی استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے کسی مقامی دوست، خاندان کے رکن یا پڑوسی سے اشیائے خورونوش آپ کے گھر چھوڑنے کا کہہ سکتے ہيں۔
اپنی مقامی سپرمارکیٹ یا ڈیری سے رابطہ کر کے معلوم کریں کہ آیا وہ اشیائے خوردونوش ڈلیور کرتے ہیں اور آرڈر کیسے دیا جا سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی سپر مارکیٹ نے ان لوگوں کے لئے کچھ ترجیحی اوقات مخصوص کئے ہوں جنہیں آن لائن خریداری استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
خوراک ڈلیور کرواتے وقت محفوظ رہنا
- ڈلیوریز کانٹیکٹ لیس (واسطے کے بغیر) اور مقامی علاقوں میں ہونی چاہئيں۔
- اگر آپ سامان ڈلیور کر رہے ہیں تو دوسرے لوگوں سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھنا اور اپنا چہرہ ڈھانپنا یاد رکھیں۔
- اگر آپ کو سامان ڈلیور کیا گيا ہے تو ڈلیور کرنے والے افراد سے 2 میٹر دور رہیں، اپنا چہرہ ڈھانپیں اور سامان کو اپنی جگہ پر رکھنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھویں اورسینیٹائز کریں۔
یہاں جائیں: www.Covid19.govt.nz/about-this-site/contact-and-support
خوراک خریدنے میں مالی معاونت
اگر آپ کو خوراک خریدنے کے لئے مالی مدد کی ضرورت ہے تو Work and Income ممکنہ طور پر معاونت کر سکتا ہے۔
ہنگامی مالی معاونت اور جاری ضروریات میں تعاون کے لئے Work and Income ویب سائٹ دیکھیں۔
آپ ایک مرکزی بینیفٹ کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور خوراک میں معاونت کے سلسلے میں اپنی اہلیت چیک کرسکتے ہیں۔
آپ Unite Against COVID-19 ویب سائٹ پر COVID-19 فنانشل سپورٹ ٹول استعمال کر کے بھی یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے لئے کون سی معاونت دستیاب ہے۔
یہاں جائيں:
- www.workandincome.govt.nz (external link) (مزید معلومات کے لئے)
- my.msd.govt.nz (external link) (Work and Income کو آن لائن درخواست دینے کے لئے)
- 0800 559 009 (MSD جنرل لائن)
- 0800 552 002 (MSD سینئرز 65 +)
- 0800 88 99 00 (StudyLink طلباء)
- COVID-19 Financial Support Tool (COVID-19 فنانشل سپورٹ ٹول)
فوڈ بینکس
آپ فیملی سروسز ڈائریکٹری کی ویب سائٹ پر اپنا مقامی فوڈ بینک تلاش کرسکتے ہیں:
فیملی سروسز ڈائریکٹری ویب سائٹ (external link)
اگر آپ خوراک ڈلیور نہیں کروا سکتے
اگر آپ نے اوپر دیئے گئے ذرائع سے معاونت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس میں ناکام رہے ہيں تو اپنے مقامی سول ڈیفنس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (CDEM) گروپ سے رابطہ کریں۔
یہاں جائیں:www.civildefence.govt.nz/find-your-civil-defence-group (external link)