کوویڈ-19 کے علاج کے لیے ادویات | Medicines to treat COVID-19

کوویڈ-19 اینٹی وائرل ادویات ان لوگوں کی مدد کر سکتی ہیں جن کو کوویڈ-19 سے بہت زیادہ بیمار ہونے کا خطرہ ہے۔

کوویڈ-19 کے علاج کے لیے اینٹی وائرل ادویات لینا

کوویڈ-19 اینٹی وائرل ادویات ایسے اہل لوگوں کے علاج کے لیے دستیاب ہیں جن کا اپنا یا ان کے کسی گھریلو کانٹیکٹ کا گھر میں کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

آپ کو کوویڈ-19 کی علامات ظاہر ہونے کے پہلے پانچ دنوں کے اندر اندر کوویڈ-19 کی دوائیں لینا شروع کرنی ہیں۔

جب یہ دوائيں کوویڈ-19 بیماری کی ابتداء میں لی جاتی ہیں تو یہ ثابت ہوا ہے کہ ان سے ہسپتال میں داخلے اور موت کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

یہ دوائیں کوویڈ-19 والے اہل لوگوں کے لیے مفت ہیں۔ اگر آپ اہل ہوئے تو آپ اپنے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے عمومی پرووائیڈر سے نسخہ حاصل کرسکتے ہیں یا پھر کچھ فارمیسیاں نسخے کے بغیر دوا فراہم کر سکتی ہيں۔

اگر آپ کو کوویڈ-19 ہوتا ہے تو آپ کو سیلف آئسولیشن میں رہنا ہوگا، چنانچہ آپ کو اپنے دوستوں، whānau یا دوسرے طریقوں سے دوا ڈلیور کروانے کا بندوبست کرنا پڑے گا۔ کچھ فارمیسیاں ادویات ڈلیور کر سکتی ہیں۔

سیلف آئسولیشن کا طریقہ

کوویڈ-19 ادویات کے لیے اہلیت

جن لوگوں کو کوویڈ-19 سے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہے وہ کوویڈ-19 ادویات سے علاج کے لیے اہل ہیں۔

براہ کرم نوٹ کریں: ہو سکتا ہے کہ یہ دوائیں اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کے باوجود ہر کسی کے لیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم اپنے جی پی یا فارمیسی سے مشورہ کریں کہ آیا آپ اہل ہیں یا آیا یہ دوا آپ کے لیے موزوں ہے۔

کوویڈ-19 اینٹی وائرل ادویات کے لیے اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ:

  • آپ کو علامات پیش ہیں اور آپ کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے یا
  • آپ کو علامات پیش ہیں اور آپ کوویڈ-19 والے شخص کے گھریلو کانٹیکٹ ہیں۔

مندرجہ ذیل میں سے ایک کا اطلاق ہونا بھی ضروری ہے:

  • آپ کا مدافعتی نظام انتہائی کمزور ہے
  • آپ کو ڈاؤن سنڈروم ہے
  • آپ کو sickle cell بیماری ہے
  • آپ ماضی میں کوویڈ-19 کی وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل رہ چکے ہیں اور اب آپ کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے
  • آپ کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے
  • آپ Māori یا پیسفک نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کی عمر 50 سال سے زائد ہے
  • آپ کی عمر 50 سال یا اس سے زائد ہے اور آپ نے اپنی ویکسینیشن کا بنیادی کورس (کم از کم دو خوراکیں) مکمل نہیں کیا
  • آپ کو تین یا زائد زیادہ خطرے والے طبی مسائل ہیں (external link)۔

دستیاب کوویڈ-19 ادویات کی اقسام

کمیونٹی میں کوویڈ-19 کے اہل مریضوں کے علاج کے لیے تین کوویڈ-19 اینٹی وائرل ادویات دستیاب ہیں:

  • nirmatrelvir کے ساتھ ritonavir (برانڈ کا نام Paxlovid)
  • molnupiravir (برانڈ کا نام Lagevrio)
  • remdesivir, ڈرپ کے ذریعے لگائی جانے والی دوا (برانڈ کا نام Veklury)۔

Paxlovid

Paxlovid ایسی 2 ادویات (nirmatrelvir اور ritonavi) پر مشتمل ہے جو آپ ایک ساتھ لیتے ہیں۔ یہ آپ کے جسم میں وائرس کی مقدار کو کم کرتی ہیں۔ آپ Paxlovid گولیاں 5 دنوں تک لیتے ہیں۔

اپنے عمومی ہیلتھ کیئر پرووائيڈر یا فارماسسٹ کو اپنی کسی بھی بیماری اور ان ادویات، علاج کے لئے جڑی بوٹیوں یا سپلیمنٹس کے بارے میں بتانا ضروری ہے جو آپ لے رہے ہیں۔ یہ چیزیں Paxlovid کے محفوظ ہونے پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ کو Paxlovid کے لیے پیشگی نسخہ دیا گیا تھا تو پھر بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو یہ دوائیں لینے سے پہلے طبی تشخیص کی ضرورت پڑے۔ Paxlovid کے بارے میں معلومات کے لیے Health Navigator پر جائيں، بشمول یہ جاننے کے لیے کہ اسے کیسے لینا ہے، اسے لینے سے پہلے کیا سوچنا چاہیے، اور اس کے ممکنہ مضر اثرات۔

Paxlovid کے ساتھ علاج مکمل کرنے کے بعد جلد ہی کوویڈ-19 علامات کی ممکنہ واپسی کے بارے میں ذیل میں معلومات موجود ہیں۔

Paxlovid کے بارے میں مزید معلومات – Health Navigator (external link)

Molnupiravir

Molnupiravir (Lagevrio) ایک ایسی دوا ہے جو آپ کے جسم میں وائرس کی مقدار کو کم کرتی ہے۔ آپ Molnupiravir کیپسول 5 دنوں تک لیتے ہیں۔

molnupiravir کے بارے میں معلومات کے لیے Health Navigator پر جائيں، بشمول یہ جاننے کے لیے کہ اسے کیسے لینا ہے، اسے لینے سے پہلے کیا سوچنا چاہیے، اور اس کے ممکنہ مضر اثرات۔

molnupiravir کے بارے میں مزید معلومات – Health Navigator (external link)

Remdesivir

Remdesivir (Veeklury) ایک ایسی دوا ہے جو آپ کے جسم میں وائرس کی مقدار کو کم کرتی ہے۔ یہ دوا عموما 3 دنوں تک، دن میں ایک مرتبہ دی جاتی ہے۔ یہ دوا ایک آہستہ چلنے والی ڈرپ کے ذریعے آپ کی خون کی نالی میں لگائی جاتے ہے (جسے انٹراوینس انفیوژن کہا جاتا ہے)، جس کی مدت 30 سے 120 منٹ ہوتی ہے۔ یہ دوا زیادہ تر صرف ہسپتال میں دستیاب ہے لیکن کچھ کمیونٹی پرووائيڈرز کے ذریعے بھی دستیاب ہو سکتی ہے، جیسے کہ دیہی سیٹنگز(علاج گاہیں)

molnupiravir کے بارے میں معلومات کے لیے Health Navigator پر جائيں، بشمول یہ جاننے کے لیے کہ یہ دوا کب دی جاتی ہے اور اس کے ممکنہ مضر اثرات۔

remdesivir کے بارے میں مزید معلومات – Health Navigator (external link)

اگر آپ کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت ہے

اپنی جنرل پریکٹس (GP) سے نسخہ حاصل کرنا

اگر آپ کو لگتا ہے کہ شاید آپ اہل ہیں تو اپنی معمول کی جنرل پریکٹس (GP) سے فون پر اپنے لیے صحیح کوویڈ-19 دوا کا نسخہ حاصل کرنے کے لیے بات کریں۔ وہ آپ کو یہ پتہ چلانے میں مدد دیں گے کہ آیا کوویڈ-19 اینٹی وائرل دوا آپ کے لیے موزوں ہے۔ اس کا انحصار آپ کی عمر، نسل، صحت کی دیگر صورتحال اور ویکسینیشن کی حیثیت سمیت متعدّد عوامل پر ہوگا۔

فارمیسی سے دوا حاصل کرنا

اگر آپ کو لگتا ہے کہ شاید آپ اہل ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی مقامی فارمیسی سے نسخے کے بغیر کوویڈ-19 کی دوائیں حاصل کر سکتے ہوں۔ اپنی مقامی فارمیسی سے فون پر بات کر کے یہ معلوم کریں کہ آیا ایسا کرنا آپ کے لیے درست ہے۔ فارماسسٹ طبی تشخیص کرے گا اور دوا فراہم کرنے سے پہلے آپ کی اہلیت کی جانچ کرے گا۔

اینٹی وائرل سپلائی کرنے والی فارمیسیوں کی فہرست Healthpoint (external link) پر مل سکتی ہے۔

ان فارمیسیوں (external link) کے لیے نسخہ درکار ہے۔ 

ان فارمیسیوں (external link) کے لیے نسخہ درکار نہیں ہے۔

کوویڈ-19 ادویات کے لیے پیشگی نسخے

اگر آپ کو کوویڈ-19 سے شدید بیماری کا خطرہ ہے تو آپ بیمار ہونے سے پہلے ہی اپنی معمول کی جنرل پریکٹس سے نسخہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ بیمار ہوتے ہیں تو فارمیسی کے پاس استعمال کرنے کے لئے ایک نسخہ پہلے سے موجود ہوگا۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے اور آپ میں علامات ظاہر ہوں تو آپ اپنے دوستوں یا خاندان کے افراد کے ذریعے یا پھر دوسرے ذرائع، جیسے کچھ صورتوں میں آپکی فارمیسی، سے دوا گھر پر ڈلیور کروانے کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

یہ جاننے کے لیے کہ آیا بیمار ہونے سے پہلے ہی نسخہ حاصل کرنا آپ کے لیے موزوں ہے، اپنے ہیلتھ کیئر پرووائیڈر سے بات کریں۔ آپ بیرون ملک لے جانے کے لیے اس خیال سے پیشگی نسخہ نہیں حاصل کر سکتے کہ آپ سفر کے دوران کوویڈ-19 ہوجانے کی صورت میں اسے استعمال کر لیں۔

علاج کے بعد علامات کی واپسی

کچھ لوگوں میں Paxlovid کا کورس مکمل کرنے کے بعد علامات واپس آ سکتی ہیں۔ اسے Paxlovid rebound کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Paxlovid rebound کا شکار ہونے والے لوگوں کو شدید بیماری پیش نہیں آتی۔ علامات عام طور پر ہلکی ہوتی ہیں اور عموما تین دن کے اندر چلی جاتی ہیں۔

کوویڈ-19 سے صحت یاب ہونے والے کچھ لوگوں کے لیے کچھ عرصے تک علامات کا آنا جانا معمول کی بات ہے، اس بات سے قطع نظر کہ انہوں نے اینٹی وائرل ادویات لی ہیں یا نہیں۔

آپ کو ان صورتوں میں گھر پر رہنا چاہیے اور علامات کے خاتمے کے 24 گھنٹے بعد تک آرام کرنا چاہیے اگر:

  • Paxlovid کے پانچ روزہ کورس کے بعد آپ کی علامات واپس آجائيں،
  • اور آپ کو پہلی بار علامات پیش آنے یا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 28 دن یا اس سے کم عرصہ ہوا ہے۔

اگر اس عرصے کے دوران آپ کی علامات واپس لوٹ آئیں تو Paxlovid کا دوسرا کورس لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

کوویڈ-19 سے دوبارہ متاثر ہونے کے بارے میں پڑھیں (external link)

اگر آپ کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش ہے یا اگر آپ کی علامات بدتر ہو رہی ہیں تو ہیلتھ لائن کو 0800 358 5453 پر کال کریں یا اپنے معمول کے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کو کال کریں۔

Last updated: at