گھر پر آئسولیشن | Isolating at home
اگر آپ کے کوویڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تو آپ کو سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ضرورت ہے۔
آپ کو کب آئسولیشن میں رہنے کی ضرورت ہے
آپ کو صرف اس صورت میں سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ضرورت ہے جب آپ کا کوویڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے۔
آپ اپنے گھر میں یا کسی مناسب متبادل رہائش گاہ پر آئسولیشن میں رہ سکتے ہيں۔
آپ کو کب تک آئسولیشن میں رہنے کی ضرورت ہے
آپ کو کوویڈ-19 سے صحتیاب ہونے کے دوران کم از کم 7 دنوں کے لیے سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ اب بھی بیمار ہیں تو گھر پر رہيں۔ ڈے زیرو (0) سے 7 دنوں کی گنتی شروع کریں۔ ڈے زیرو (0) وہ دن ہے جس دن آپ کی علامات شروع ہوئیں یا جس دن آپ کو ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ موصول ہوا (علامات ظاہر نہ ہونے کی صورت میں)۔
سیلف آئسولیشن میں کیا شامل ہے
سیلف آئسولیشن کا مطلب یہ ہے کہ جب تک آپ کو گھر پر رہنے کی ضرورت ہے اس وقت تک آپ گھر پر ہی رہیں، گھر سے باہر نکلنے کی کچھ بہت ہی محدود وجوہات کے علاوہ۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ جن افراد کے ساتھ رہتے ہیں ان سے قریبی کانٹیکنٹ ہونے سے بچنے کے لیے عام فہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جائيں۔
سیلف آئسولیشن کی تجویز
- گھر پر یا اپنی رہائش گاہ پر رہیں، اپنے کمرے کو دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں اور اگر ممکن ہو تو اپنا علیحدہ باتھ روم استعمال کریں۔
- اگر ہو سکے تو اپنے گھر یا باغ میں ورزش کریں یا پھر اپنے محلے میں دوسرے لوگوں سے دور باہر کھلی جگہ پر۔ آپ کسی بھی قسم کی مشترکہ سہولیات، جیسے عوامی سوئمنگ پول، میں ورزش نہیں کر سکتے۔
- جن لوگوں کے ساتھ آپ رہتے ہیں ان سے رابطہ محدود کر دیں۔ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو جب آپ دوسروں کے قریب جائيں تو آپ کو کم از کم 1.5 میٹر کے فاصلے پر رہنا چاہیے اور چہرے پر ایسا ماسک پہننا چاہیے جو آپ کی ناک اور منہ کو ڈھانپے۔
- اپنے گھر میں دوسروں کے ساتھ اشیاء شیئر نہ کریں۔
- اپنی لانڈری خود کریں۔
- اپنے گھر میں مہمانوں کو مت بلائيں۔
- سطحوں کو باقاعدگی سے صاف اور جراثیم سے پاک کریں۔
- اندر تازہ ہوا کا بہاؤ بڑھانے کے لیے کھڑکیاں کھولیں۔
- دوستوں یا خاندان کے افراد سے کہیں کہ وہ کھانا، نسخے والی ادویات یا ضروری اشیاء آپ کی دہلیز پر چھوڑ دیں یا پھر اپنے گھر اشیاء ڈلیور کروالیں۔
اگر آپ گھر میں سیلف آئسولیشن کرنے سے قاصر ہیں
اگر آپ کے لیے گھر میں سیلف آئسولیشن کرنا غیر محفوظ ہے تو شاید آپ کے لیے متبادل رہائش دستیاب ہو سکتی ہے۔ آپ آن لائن فارم کے ذریعے اس کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ رہتے ہیں جسے کوویڈ-19 ہے
اگر آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ رہتے ہیں جسے کوویڈ-19 ہےتو ہم آپ کو 5 دن تک روزانہ ٹیسٹ کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے تو سیلف آئسولیشن کے تمام قوانین پر عمل کریں۔
جب تک ہر دن آپ کا ٹیسٹ منفی آتا ہے، آپ کو اپنے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہے۔
ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنے گھر سے باہر ماسک پہنیں، خاص طور پر اگر آپ ایسے لوگوں سے ملنے جا رہے ہوں جنہیں زيادہ خطرہ درپیش ہو (جیسے ضعیف یا ایسے افراد جن کی قوت مدافعت کم ہو چکی ہے)، پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر رہے ہوں یا جب آپ ہجوم والی انڈور جگہ پر ہوں۔
اگر آپ کو گھر پر معاونتی خدمات درکار ہيں
نگہداشت کی ضروری خدمات جاری رہ سکتی ہیں، جیسے بیت الخلاء لے جانا، کپڑے دھونا اور کھانا کھلانا۔
اگر آپ کی شناخت کسی کیس کے گھریلو کانٹیکٹ کے طور پر ہوئی تو دیکھ بھال کرنے والے عملے کے لیے ضروری ہے کہ، جب ممکن ہو، ہاتھوں کے حفظان صحت پر عمل کریں اور جسمانی دوری برقرار رکھیں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو انہیں ذاتی حفاظتی سامان جیسے ڈسپوزیبل دستانے اور ماسک پہننے چاہئیں۔
معاونتی کارکنوں کے لیے معلومات (external link)
اگر آپ کو ہسپتال جانے کی ضرورت ہے
اگر آپ پر یا آپ جس شخص کی نگہداشت کر رہے ہیں، اس پر شدید علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر 111 پر کال کریں۔ شدید علامات میں یہ شامل ہیں:
- سانس لینے میں مشکل محسوس کرنا
- بیہوشی محسوس ہونا یا جاگنے میں دشواری محسوس کرنا
- منہ کے ارد گرد نیلگوں مائل ہونا یا رنگ بہت زرد ہونا اور سردی محسوس کرنا
- سینے میں شدید درد محسوس کرنا۔
اگر آپ کو زیادہ شدید بیماری ہوئی اور آپ کو ہسپتال میں دیکھ بھال کی ضرورت پیش آئی تو آپ کو گھر واپس آنے اور اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے زیادہ وقت درکار ہوگا۔ اس بات کا جائزہ صحت کا ماہر انفرادی بنیادوں پر لے گا۔
کوویڈ-19 سے متعلقہ طبی اخراجات مفت ہیں۔
اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے
بہت سے لوگ دوستوں اور خاندان کی مدد سے سیلف آئسولیشن کر سکیں گے، لیکن اگر آپ کو ضرورت ہوئی تو مدد دستیاب ہے۔
خاندانوں اور افراد کے لئے معاونت
کاروباروں کے لیے معاونت (external link)
اگر آپ کو کوویڈ-19 ہے یا آپ سیلف آئسولیشن کر رہے ہیں تو اس صورت میں اضافی مدد
Last updated: at