COVID-19 کانٹیکٹ ٹریسنگ فارم کا استعمال | How to use the COVID-19 contact tracing form
اگر آپ کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آئے تو اپنی معلومات وزارت صحت کے ساتھ محفوظ طریقے سے آن لائن شیئر کریں تاکہ اگر سیلف آئسولیشن کے دوران آپ کو اضافی مدد یا معاونت درکار ہو تو دوسروں کو مطلع کیا جا سکے۔
COVID-19 کانٹیکٹ ٹریسنگ فارم کے بارے میں معلومات
آپ جہاں جہاں گئے ہیں، ان جگہوں کی تفصیلات شیئر کرنے سے زیادہ خطرے والے ان مقامات کی فوری شناخت میں مدد ملتی ہے جنہیں مدد درکار ہو سکتی ہے تاکہ ہماری کمیونٹی میں سب سے زیادہ خطرے سے دوچار افراد کی حفاظت کی جا سکے۔
COVID-19 کانٹیکٹ ٹریسنگ فارم آپ کو درج ذیل شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے:
- رابطے اور صحت کی تفصیلات
- علامات
- گھریلو کانٹیکٹس
- زیادہ خطرے والے مقامات
- COVID ٹریسر ڈائری اور بلیوٹوتھ ڈیٹا
آپ کا مثبت PCR ٹیسٹ آنے کے بعد یا آپ کی جانب نے اپنا مثبت RAT نتیجہ اپ لوڈ کرنے کے بعد اس فارم کو پُر کرنے کے لیے آپ کو 2328 نمبر سے بذریعہ ٹیکسٹ ایک لنک اور رسائی کا ایک کوڈ بھیجا جائے گا۔ اس فارم کو پُر کرنے میں 20 منٹ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
اگر آپ کو یہ فارم پُرکرنے میں کوئی پریشانی ہو تو help@tracingform.min.health.nz پر ای میل کریں یا 0800 555 728 پر کال کریں۔
وزارت صحت ان معلومات کو بحفاظت ذخیرہ کرتی ہے۔ یہ صرف کانٹیکٹ ٹریسنگ اور آپ کو درکار کسی بھی طرح کی اضافی مدد کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ یہ معلومات صرف ان ایجنسیوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں جو اس کام میں مدد کر رہی ہیں۔ COVID-19 کانٹیکٹ ٹریسنگ فارم پرائیویسی سٹیٹمنٹ (external link) پڑھیں۔
کانٹیکٹ ٹریسنگ فارم استعمال کرنا
ایک دفعہ فارم پر کرنے کا عمل شروع کر لینے کے بعد ایک ہی ڈیوائس اور براؤزر استعمال کرتے ہوئے اس فارم کو ایک ہی نشست میں مکمل کریں تاکہ پہلے سے داخل کردہ ڈیٹا ضائع ہونے کی نوبت نہ آئے۔
- اپنا رسائی کوڈ داخل کریں اور اپنی تاریخ پیدائش کے ساتھ اپنی شناخت کی تصدیق کریں۔ 'Get started' کو منتخب کریں۔
- اس بارے میں پڑھیں کہ آپ کی فراہم کردہ معلومات کو کس طرح استعمال کیا جائے گا۔ باکس پر ٹک کا نشان لگائیں اور 'Accept and continue' کو منتخب کریں۔
- رابطے کی متبادل تفصیلات فراہم کریں، بشمول وہ پتہ جہاں آپ آئسولیشن میں رہیں گے۔
- منتخب کریں کہ آیا آپ کو معذوری کا سامنا ہے، بشمول اگر آپ معذور ہیں یا آپ tāngata whaikaha Māori (معذور Māori) ہیں۔
- منتخب کریں کہ آیا آپ حاملہ ہیں یا آپ نے پچھلے چھ ہفتوں میں بچے کو جنم دیا ہے۔
- منتخب کریں کہ آیا آپ کی قوت مدافعت کمزور ہے (ان صورتوں کی مثالیں فراہم کی گئی ہیں)۔
- خود کو لاحق طبی مسائل کی تفصیلات فراہم کریں۔
- نوٹ کریں کہ آپ کو کونسی علامات پیش آئی ہیں اور وہ کب شروع ہوئی تھیں۔ اگر آپ کو کوئی علامات پیش نہیں آئيں تو اس کی تصدیق کریں اور ہم آپ کے متعدی ہونے کی مدّت کا تعین کرنے کے لیے آپ کے ٹیسٹ کی تاریخ استعمال کریں گے۔
- اپنے گھریلو کانٹیکٹس کی تفصیلات فراہم کریں، بشمول وہ لوگ جن کے ساتھ آپ مستقل طور پر نہیں رہتے لیکن جن کے ساتھ آپ اپنے متعدی ہونے کی کچھ مدت گزار چکے ہیں۔
- نوٹ کریں کہ کیا آپ اپنے متعدی ہونے کی مدّت کے دوران فہرست میں شامل زیادہ خطرے والے مقامات میں سے کسی مقام پر گئے ہیں۔
- آپ کے متعدی ہونے کی مدّت کے دوران آپ سے ہر دن پوچھا جائے گا کہ کیا آپ زیادہ خطرے والے مقامات میں سے کسی مقام پر گئے ہیں۔
- اپنے قریبی کانٹیکٹس اور اپنے کام کرنے کی جگہ \ تعلیم حاصل کرنے والے ادارے کو بتائیں کہ آپ کو COVID-19 ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ آپ نے اپنے متعدی ہونے کی مدّت کے دوران ماسک پہنے بغیر وقت گزارا ہے۔ انہیں 10 دن تک COVID-19 کی علامات کی خود نگرانی کرنے کی ضرورت ہوگی اور اگر ان پر علامات ظاہر ہوں تو ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
- اپنی فراہم کردہ معلومات پر نظرثانی کریں اور انہیں جمع کرائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے آپ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
- اپنی COVID ٹریسر ڈائری سے تفصیلات شیئر کریں، اگر کوئی ہیں۔ ڈائری اپلوڈ کوڈ وہی کوڈ ہے جو آپ کو بذریعہ SMS موصول ہوا تھا اور جو آپ نے COVID-19 کانٹیکٹ ٹریسنگ فارم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔
- اگر آپ کو سیلف آئسولیشن میں رہنے کے لیے کسی مدد کی ضرورت ہو تو ہم آپ کو منسٹری آف سوشل ڈویلپمنٹ(MSD) کو مدد کی درخواست دینے کے لیے ایک لنک فراہم کر سکتے ہیں۔ 'Yes' یا 'No' منتخب کریں۔
- اس بارے میں معلومات نوٹ کر لیں کہ اس کے بعد کیا ہونا ہے، سیلف آئسولیشن کا طریقہ کیا ہے اور مالی اور دیگر مدد کیسے حاصل کی جائے۔
Last updated: at