اُردُو | Urdu

نیوزی لینڈ کے کوویڈ-19 اقدامات کے بارے میں اردو میں معلومات۔

آپ کو کیا علم ہونا ضروری ہے اور آپ کو کیا کرنا ہو گا

طبیعت خراب ہونے کی صورت میں گھر میں رہیں۔ اگر آپ یا آپ کے گھر میں رہنے والے کسی شخص میں مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی 1 یا کئی علامات ظاہر ہوں تو آپ کو ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کرنا چاہیے:

  • ناک بہنا
  • گلے میں درد یا خراش
  • کھانسی
  • بخار
  • قے
  • اسہال
  • سر درد
  • سونگھنے یا چکھنے کی حسّ ختم ہو جانا
  • سانس لینے میں دشواری۔

آپ کا یہ یقینی بنانا اہم ہے کہ آپ کے گھر میں RATs کی کافی تعداد موجود ہو تاکہ گھر میں کسی کے بیمار ہونے اور ٹیسٹ کی ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جا سکے۔ 2023 کے پورے سال میں RATs سب لوگوں کے لیے مفت رہیں گے۔ آپ Healthpoint کی ویب سائیٹ پر اس سکیم میں شریک RATs اور ماسکس دینے والے مقامات دیکھ سکتے ہیں یا  0800 222 478  پر کال کر کے اور آپشن 1 چن کر پتہ کریں۔

کوویڈ 19 ٹیسٹنگ

اپنے RAT کے نتیجے کو My Covid Record پر رپورٹ کرنا یاد رکھیں یا ہیلپ لائن 0800 222 478  کو کال کر کے آپشن 1 چنیں تاکہ آپ کو ضرورت ہونے پر مدد اور سہارا دلایا جا سکے۔

My Covid Record (external link)

آئسولیشن

وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کا ایک اہم طریقہ آئسولیشن ہے۔

اگر آپ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو ہم آپ کو 5 دن آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیتے ہیں ، چاہے آپ میں صرف ہلکی علامات ہوں۔ علامات شروع ہونے کے دن اور مثبت نتیجہ آنے کے دن میں سے جو بھی پہلے واقع ہو، اسی دن سے آئسولیشن شروع کر دیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کام پر یا سکول نہیں جانا چاہیے۔

سیلف آئسولیشن کا طریقہ 

اگر ان 5 دنوں کے دوران آپ کو گھر سے نکلنے کی ضرورت ہو تو یہ بہت اہم ہے کہ آپ دوسروں تک کوویڈ 19 پھیلنے سے بچاؤ کی خاطر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ آپ کو ہر بار گھر سے نکلتے ہوئے ماسک پہننا چاہیے۔ آپ کو یہ نہیں کرنا چاہیے:

  • صحت کے اداروں میں نہیں جانا چاہیے (سوائے طبی نگہداشت حاصل کرنے کی خاطر)
  • معمّر افراد کے رہائشی نگہداشتی مراکز میں نہیں جانا چاہیے
  • ایسے کسی شخص سے واسطے میں نہیں آنا چاہیے جس کے لیے کوویڈ 19 سے شدید بیمار ہونے کا خطرہ ہو۔

آپ کو اپنے کام پر واپسی کے متعلق اپنے آجر سے اور اپنے بچے کے سکول میں واپسی کے متعلق سکول کے پرنسپل سے بات کرنی چاہیے۔ آپ کا آجر یا سکول اضافی احتیاطی تدابیر کا تقاضا کر سکتا ہے۔

اگر آپ کی علامات دور ہو چکی ہوں اور آپ ٹھیک محسوس کر رہے ہوں تو آپ اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ چونکہ 10 دن تک دوسرے لوگوں کو آپ سے انفیکشن لگ سکتا ہے، ہمارا مشورہ ہے کہ اگر آپ کے لیے مندرجہ ذیل ضروری ہو تو ماسک پہنیں:

  • صحت کے اداروں میں جانا (صرف طبی نگہداشت حاصل کرنے کی خاطر جائیں)
  • معمّر افراد کے رہائشی نگہداشتی مراکز میں جانا
  • ایسے شخص سے واسطہ جس کے لیے کوویڈ 19 سے شدید بیمار ہونے کا خطرہ ہو۔

چہرے کا ماسک

ماسک پہننا اب بھی کوویڈ 19 سمیت نظام تنفّس کی دوسری بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کا ایک اہم طریقہ ہے، خاص طور پر صحت کے اداروں اور معذوروں کی نگہداشت کے مقامات پر۔

مشورہ ہے کہ آپ صحت کے اداروں میں جاتے ہوئے چہرے پر ماسک پہنیں۔

براہ مہربانی صحت کے ادارے/ہسپتال میں جاتے ہوئے ماسک پہننے کے متعلق ان کی پالیسی کا احترام کریں۔ زیادہ خطرہ رکھنے والوں کے تحفظ کی خاطر آپ سے صحت کے ادارے کے اندر مخصوص حالات میں یا مخصوص مقامات پر ماسک پہننے کو کہا جا سکتا ہے۔

چہرے پر ماسک پہننا

چہرے کے ماسک اور مفت RATs اس سکیم میں شریک کلیکشن کے مقامات سے دستیاب ہیں۔

اپنے نزدیک کلیکشن سنٹر تلاش کریں | Healthpoint (external link)

گھریلو کانٹیکٹس

اگر آپ یا آپ کے گھر کے کسی فرد کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے تو آپ کے ساتھ رہنے والے دوسرے لوگوں کو بھی انفیکشن ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ جس دن کسی کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے، اس دن سے اس کے تمام گھریلو کانٹیکٹسRAT سے اپنی ٹیسٹنگ شروع کر دیں۔

اگر آپ کوویڈ 19 میں مبتلا کسی شخص کے ساتھ رہتے ہیں یا کم از کم 1 رات یا دن (8 گھنٹے سے زیادہ وقت) گزار چکے ہیں تو آپ کو گھریلو کانٹیکٹ سمجھا جاتا ہے۔  گھریلو کانٹیکٹس کو 5 دن تک روزانہ اپنا RAT ٹیسٹ کرتے رہنا چاہیے۔

گھریلو کانٹیکٹس

Last updated: at