ٹریسنگ آن کریں Bluetooth | Turn on Bluetooth tracing

NZ COVID Tracer ایپ میں اضافی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اب اس میں Bluetooth ٹریسنگ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ Bluetooth ٹریسنگ سے آپ کو اس وقت ایک انتباہی پیغام موصول ہوتا ہے جب آپ ایپ کے کسی ایسے صارف کے قریب رہے ہوں جس کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

Bluetooth ٹریسنگ کا مقصد کانٹیکٹ ٹریسنگ کے ہمارے موجودہ طریقوں یا NZ COVID Tracer QR codes کی جگہ لینا نہیں ہے۔ آپ جن جگہوں پر گئے ہیں ان کا ریکارڈ رکھنے کے لئے آپ کو اب بھی QR کوڈز اسکین کرنے کی ضرورت ہے۔ Bluetooth ٹریسنگ ایک اضافی ذریعہ ہے – یہ ان لوگوں کا ریکارڈ رکھنے میں مدد دیتا ہے جن کے نزدیک ہم رہ چکے ہیں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے

جب آپ Bluetooth ٹریسنگ آن کرتے ہيں تو یہ اپنا کام کرنے کے لئے ایک رازدارانہ اور محفوظ بے ترتیبی سے چنا ہوا شناختی کوڈ بھیجتا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کہ آپ کا فون آپ کے قریب موجود دیگر فونز کو ڈیجیٹل طور پر ہیلو کہہ رہا ہے۔ Bluetooth ٹریسنگ فنکشن اس بات کو ریکارڈ کر لیتا ہے کہ دوسرا فون کتنا قریب تھا اور وہ کتنی دیر قریب رہا۔ آپ جن دوسرے فونز کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں ان پر بھی Bluetooth ٹریسنگ آن ہونی چاہئے۔

اس کا مطلب ہے کہ جب کسی شخص کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو وہ ان تمام بے ترتیب شناختی کوڈز پر مشتمل ایک گمنام اطلاع بھیج سکتا ہے جو اس کا فون پچھلے 14 دنوں کے دوران دوسرے فونز کو بھیجتا رہا ہے۔ اگر آپ کا فون ان شناختی کوڈز میں سے کسی کوڈ کو پہچان لیتا ہے، اور آپ اس قدر اور اتنے عرصے تک اس شخص کے نزدیک رہے ہیں کہ آپ کو وائرس سے واسطہ پڑنے کا امکان ہے تو آپ کو ایک انتباہی پیغام موصول ہوگا۔ یہ انتباہی پیغام آپ کو بتائے گا کہ خود کو اور اپنے whānau کو محفوظ رکھنے کے لئے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ معلوم کرنے کے لئے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، اس صفحے پر موجود ہماری Bluetooth ٹریسنگ ویڈیو دیکھیں (external link)

اسے آن کیسے کیا جاتا ہے

زیادہ تر فون ایپ کو خود بخود ہی اپ ڈیٹ کرلیں گے۔ آپ اپنے ایپ اسٹور یا پلے اسٹور میں جا کر بھی اپنی ایپ کو خود اپ ڈیٹ کر سکتے ہيں۔

اپ ڈیٹ ہو جانے کے بعد، آپ کی ایپ آپ سے پوچھے گی کہ کیا آپ Bluetooth ٹریسنگ آن کرنا چاہتے ہيں۔ ایک دفعہ جب آپ نے اسے آن کر لیا تو یہ آپ کی ایپ بند ہونے کی صورت میں بھی کام کرے گی۔

Bluetooth ٹریسنگ موبائل ڈیٹا استعمال نہیں کرتی اور یہ آپ کی بیٹری کو بہت زیادہ استعمال نہیں کرے گی کیونکہ یہ Bluetooth Low Energy کا استعمال کرتی ہے۔

آپ کی پرائیویسی محفوظ ہے

جب آپ Bluetooth ٹریسنگ استعمال کرتے ہيں تو آپ کی پرائیویسی کی ہمیشہ حفاظت کی جاتی ہے – یہ آپ کا مقام، آپ کا نام یا آپ کے بارے میں کوئی دیگر معلومات شیئر نہيں کر سکتی۔ Bluetooth ٹریسنگ اس بات کو بھی ریکارڈ نہيں کرتی کہ آپ کس کے قریب گئے تھے، یا آپ کہاں موجود تھے۔

اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کو اس وجہ سے انتباہی پیغام ملتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص کے رابطے میں آئے تھے جس کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو اس بارے میں آپ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا کہ آپ کو یہ پیغام موصول ہوا ہے۔ ایپ کے ذریعے آپ کانٹیکٹ ٹریسنگ کی جو معلومات اکٹھی کرتے ہیں وہ تمام معلومات آپ کے فون پر ایک محفوظ شکل میں موجود ہوتی ہیں اور ہمیشہ آپ اس بات کا انتخاب کریں گے کہ آپ کون سی معلومات شیئر کرنا چاہتے ہيں۔