بہت زیادہ خطرے والے ممالک کے لئے سفری پابندیاں | Travel restrictions for very high-risk countries

'بہت زیادہ خطرے' والے ممالک کی کیٹگری COVID-19 میں مبتلا لوگوں کی نیوزی لینڈ میں آمد کو کم کرتا ہے۔ 'بہت زیادہ خطرے' والے ممالک سے نیوزی لینڈ کا سفر کرنے پر پابندیاں ہیں۔ 

مندرجہ ذیل ممالک اس وقت 'بہت زیادہ خطرے والے' ممالک کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔

  •  برازیل
  • فجی
  • انڈیا
  • اندونیشیا
  • پاکستان
  • پاپوا نیو گنی

ایسے ممالک کو بہت زیادہ خطرے والے ممالک شمار کیا جاتا ہے جو کئی معیارات پر پورا اتریں، بشمول :

  • 2021 میں اس ملک سے نیوزی لینڈ آنے والے ہر 1000 میں سے 50 سے زیادہ COVID-19 کیس تھے، اور
  •  وہاں سے ہر ماہ اوسطا" 15 سے زیادہ مسافر آتے ہيں۔

یہ پابندیاں کیوں نافذ کی گئی ہیں؟

بہت سے ممالک میں 19-COVID دو بارہ پھیل رہا ہے اور جیسے جیسے COVID-19 وائرس کے نئی شکلیں سامنے آ رہی ہیں انفیکشن کی مزید لہریں دنیا بھر میں پھیل رہی ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ ہم ان علاقوں سے واپس آنے والوں میں COVID-19 میں مبتلا زیادہ لوگ دیکھیں گے- ان کیسوں کے بڑھنے سے ہمارے مینیجیڈ آسولیشن اور قرنطینہ (MIQ) کے سسٹم اور کارکنان پر دباؤ پڑے گا اور یوں کمیونیٹی میں پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

بہت زیادہ خطرے والے ممالک کا زمرہ COVID-19 میں مبتلا لوگوں کی نیوزی لینڈ میں آمد میں کمی کرے گا۔

بہت زیادہ خطرے والے ملک سے کون براہ راست سفر کر سکتا ہے؟

بہت زیادہ خطرے والے ممالک سے نیوزی لینڈ کے لئے سفر عارضی طور پر درج ذیل لوگوں کے لئے محدود ہے:

  • نیوزی لینڈ کے شہری
  • ·یا نیوزی لینڈ کے شہریوں کے پارٹنر اور ان کے زیرکفالت بچے، یا
  • نیوزی لینڈ کی شہریت رکھنے والے بچوں کی کفالت کرنے والے والدین۔
  • نیوزی لینڈ کے شہریوں کے پارٹنر ان کے شریک حیات، سول یونین پارٹنر یا ڈیفیکٹو پارٹنر ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ نیوزی لینڈ کے شہری نہیں ہیں تو نیوزی لینڈ میں داخل ہونے کے لئے آپ کے پاس ایک درست ویزہ ہونا چاہئے- 

امیگریشن نیوزی لینڈ کے مطابق وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ نیوزی لینڈ کا سفر کر سکتے ہیں (external link)

اگر آپ کسی بہت زیادہ خطرے والے ملک سے براہ راست سفر نہیں کر سکتے

رہائشی کلاس ویزا رکھنے والے افراد سمیت دیگر تمام مسافروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ بذریعہ ہوائی سفر نیوزی لینڈ آنے سے پہلے کم از کم 14 دن انتہائی خطرے والے ممالک سے باہر گزاریں۔

آپ نیوزی لینڈ کا سفر کرتے وقت کسی بھی بہت زیادہ خطرے والے ملک سے ٹرانزٹ کر سکتے ہیں اور اس صورت میں آپ کو اس ملک سے باہر 14 دن گزارنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بہت زیادہ خطرے والے ملک سے ٹرانزٹ کرنے میں وقت کی کوئی قید نہیں بشرطیکہ آپ امیگریشن کاؤنٹرز کے پار نہ جائيں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ ایئرپورٹ پر رہیں اور ملک میں داخل نہ ہوں۔

آپ کا سفر سے پہلے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہونا چاہئے

بہت زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس nasopharyngeal RT-PCR(PCR) ٹیسٹ کے منفی نتیجے کا ثبوت موجود ہو جو کسی گورنمنٹ سے منظور شدہ لیباٹری نے جاری کیا ہو، ماسوائے اگر آپ فجی سے سفر کر رہے ہوں ( اس صورت میں سفر سے پہلے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں) ٹیسٹ روانگی سے قبل 72 گھنٹوں کے اندر لیا گیا ہو۔

اگر آپ فجی سے سفر کر رہے ہيں تو آپ کو مینیجیڈ ائسولیشن کے دوران پانچویں یا چھٹے دن ایک اضافی ٹیسٹ کروانا ہو گا

نیوزی لینڈ میں داخل ہونے کے لئے سفر شروع کرنے سے پہلے کئے جانے والے ٹیسٹ

صحت کی وزارت بہت زیادہ خطرے والے ممالک میں COVID-19 کے ٹیسٹ کرنے والی منظورشدہ لیباٹریوں کی فہرستیں شائع کرتی ہے۔

منظورشدہ لیباٹریوں کی فہرستیں (external link)

استثنا

صحت کے ڈائریکٹر جنرل انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر استثنا دے سکتے ہیں۔ 

آپ استثنا کے بارے میں مزید معلومات مینیجد ائسولیشن اور قرنطینہ کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

استثنا کے لئے درخواست دیں (external link)

نیوزی لینڈ لوٹنے والے افراد کے لئے مشورہ

SafeTravel میں رجسٹر کریں

اگر آپ نیوزی لینڈ کے شہری ہیں اور کسی بہت زیادہ خطرے والے ملک میں ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کے آپ اپنے سفر اور رابطے کی تفصیل SafeTravel پر رجسٹر کروائیں۔

SafeTravel پر رجسٹر کر کے تازہ ترین سفری تجاویز حاصل کریں۔ (external link)

COVID-19 سے سامنا ہونے کے خطرے کو کم کریں

سفر کرنے سے پہلے کے 14 دن کے دوران آپ کچھ ایسے کام کر سکتے ہیں جن سے COVID-19 سے سامنا ہونے اور اسے اپنے ہمراہ نیوزی لینڈ لانے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی:

  • زیادہ خطرے والے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں، جیسے پارٹیاں، سماجی اجتماعات یا رش والی جگہیں۔
  • ایسے لوگوں کے ساتھ رابطے سے گریز کریں جنہیں COVID-19 ہو یا جو COVID-19 والے افراد کے ساتھ قریبی واسطے میں رہے ہوں۔
  • دوسرے لوگوں کے ساتھ اپنا رابطہ محدود کرنے کے لئے جتنا ممکن ہو سکے گھر میں رہیں۔
  • اپنے ہاتھوں کو وقتا فوقتا دھوئیں اور خشک کریں، اپنی کہنی میں کھانسیں اور اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کریں۔
  • ان لوگوں سے جسمانی فاصلہ رکھیں جنہیں آپ نہیں جانتے ہیں۔
  • اگر آپ دوسروں سے فاصلہ برقرار نہ رکھ سکیں تو چہرہ ڈھانپ کر رکھیں۔