قرنطینہ کئے بغیر سفر | Quarantine-Free Travel

یہاں قرنطینہ کئے بغیر سفر:

آسٹریلیا (Australia) ← نیوزی لینڈ معطل (Suspended) ہے

براہ کرم تازہ ترین معلومات کے لئے Unite Against COVID-19 ویب سائٹ پر قرنطینہ کے بغیر سفر کا صفحہ باقاعدگی سے چیک کریں۔

اگر آپ کے سفری انتظامات متاثر ہوں تو آپ اپنی ایئر لائن، ٹریول ایجنٹ اور ٹریول انشورنس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

قرنطینہ کئے بغیر سفر کیسے کیا جا سکتا ہے؟

اس وقت نیوزی لینڈ کے درج ذیل ممالک کے ساتھ قرنطینہ کے تقاضوں کے بغیر سفر کرنے کے انتظامات ہیں:

  • آسٹریلیا
  • جزائر کک (the Cook Islands)
  • Niue (لیکن صرف Niue سے نیوزی لینڈ)

قرنطینہ کے بغیر سفر سے مراد یہ ہے کہ آپ آمد پر زیرانتظام تنہائی یا خود کو الگ تھلگ رکھنے کے تقاضوں کے بغیر ممالک کے درمیان سفر کر سکیں۔ آپ کو روانگی سے پہلے منفی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

کوئی بھی شخص اس صورت میں قرنطینہ کئے بغیر سفر کر سکتا ہے جب وہ اپنی منزل کے ملک کے امیگریشن تقاضوں اور اہلیتی شرائط پر پورا اترتا ہو۔

اس مرحلے پر قرنطینہ کے بغیر سفر کی اجازت صرف نیوزی لینڈ اور کسی دوسرے انفرادی ملک کے درمیان ہے۔ مثال کے طور پر اگرچہ آپ جزائر کک اور نیوزی لینڈ کے درمیان قرنطینہ کئے بغیر سفر کر سکتے ہیں، لیکن اس کے بعد قرنطینہ کے تقاضوں کے بغیر آسٹریلیا کا سفر کرنے کے لئے آپ کو نیوزی لینڈ میں 14 دن گزارنے ہوں گے۔

ماسوائے استثنا کی صورت میں، نیوزی لینڈ آتے یا جاتے ہوئے آپ کو لازما فیس ماسک پہننا ہوگا یا اپنا چہرہ ڈھانپنا ہوگا۔ آپ کو نیوزی لینڈ میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی فیس ماسک پہننا ہوگا۔ کچھ لوگوں کو چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر نیوزی لینڈ میں انتباہی درجے میں تبدیلی ہوتی ہے یا قرنطینہ کے بغیر سفر کرنے والے کسی ملک میں صورتحال تبدیل ہوتی ہے تو Covid19.govt.nz (یہ ویب سائٹ) اور خبروں کی ویب سائٹس پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔

اگر نیوزی لینڈ یا قرنطینہ کے بغیر سفر کرنے والے کسی ملک میں کمیونٹی کیس ظاہر ہوئے تو خطرے کی جانچ کرنے کے لئے حکومت قرنطینہ کئے بغیر سفر کو معطل کر سکتی ہے یا پھر زیادہ لمبے عرصے کے لئے سفر کو منسوخ کر سکتی ہے۔ مسافروں کو منصوبہ بندی کرنی چاہئے اور سفری منصوبوں میں خلل کے امکان کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

قرنطینہ کے بغیر سفر کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں

قرنطینہ کئے بغیر نیوزی لینڈ کا سفر کرنا

  • امیگریشن کے تمام تقاضوں پر پورا اترنا ہوگا
  • اگر آپ آسٹریلیا سے آ رہے ہيں تو آپ کو اپنی روانگی سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کروائے جانے والے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ درکار ہوگا۔
  • نیوزی لینڈ میں یا اپنی منزل کے ملک میں 14 مکمل دن گزاریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ آسٹریلیا سے سفر کر رہے ہیں تو قرنطینہ کے بغیر سفر کرنے کا اہل ہونے کے لئے آپ کو پچھلے 14 دن آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں گزارنے کی ضرورت ہے۔ آپ 15ویں دن سے سفر کر سکتے ہیں
  • آپ کا روانگی سے پہلے 14 دنوں میں COVID-19 کا مثبت ٹیسٹ نہیں آیا۔ اگر مثبت ٹیست آیا ہے تو آپ کے پاس کسی صحت کے ماہر کی جانب سے تحریری رائے ہونی چاہئے کہ اب آپ سے مزید انفیکشن پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے
  • COVID-19 ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار نہيں کر رہے
  • سفری اعلامیہ یا ڈیکلیریشن مکمل کریں (external link) - اگر آپ مکمل نہیں کرتے ہیں تو آپ جہاز پر سوار نہیں ہوسکیں گے
  • روانگی کے وقت اپنی صحت کے متعلق سوالات کے جواب دیں۔ اگر آپ کو کوئی طبی مسئلہ ہے جو آپ کی علامات کا باعث ہے تو اپنے ہمراہ ایک میڈیکل سرٹیفیکیٹ لائیں تاکہ آپ کو بورڈنگ کی اجازت مل سکے۔

روانگی سے قبل ہونے والے ٹیسٹوں کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔

نیوزی لینڈ آمد کے بعد

آپ جہاں جائيں اس کا ایک ریکارڈ رکھیں

NZ COVID Tracer ایپ ڈاؤن لوڈ اور استعمال کریں۔NZ COVID Tracer ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے آپ کو نیوزی لینڈ کے فون نمبر یا نیوزی لینڈ میں Apple یا Google اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

App Store سے NZ COVID Tracer ایپ ڈاؤن لوڈ کریں (external link)

Google Play سے NZ COVID Tracer ایپ ڈاؤن لوڈ کریں (external link)

اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں

اگر آپ کو زکام، فلو یا COVID-19 علامات ہیں تو گھر پر رہیں اور کال کریں:

  • ہیلتھ لائن کو 0800 358 5453 پر۔ کال مفت ہے۔
  • اپنے ڈاکٹر کو، یا
  • اپنے iwi ہیلتھ پرووائیڈر کو۔

ایک صحت کا ماہر اس بارے میں مشورہ دے گا کہ آیا آپ ٹیسٹ کروانے کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی علامات ہیں تو ملاقات سے پہلے اپنے ڈاکٹر کو کال کریں۔

قرنطینہ کئے بغیر آسٹریلیا کا سفر کرنا

قرنطینہ کئے بغیر آسٹریلیا کا سفر کرنے کے لئے لازمی ہے کہ آپ:

  • امیگریشن کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوں
  • اپنی روانگی سے قبل نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا میں 14 مکمل دن گزاریں - اس کا مطلب ہے کہ آپ 15ویں دن کے بعد سے سفر کر سکتے ہيں
  • نیوزی لینڈ چھوڑنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل ایک سفری اعلامیہ یا ڈيکلیریشن مکمل کریں
  • (https://covid19.homeaffairs.gov.au/australia-travel-declaration (external link))
  • آپ کو COVID-19 کی کوئی علامات پیش نہ ہوں
  • COVID-19 کے کسی تصدیق شدہ کیس سے واسطے میں نہ رہے ہوں
  • یہ یقینی بنائیں کہ آپ جس اسٹیٹ یا ٹیریٹری میں جا رہے ہیں وہ نیوزی لینڈ سے قرنطینہ کے بغیر پروازیں قبول کر رہی ہے۔ 

 آسٹریلیا پہنچنے کے بعد

آسٹریلیا میں ہونے کے دوران خود کو، اپنے whānau اور کمیونٹیز کو COVID-19 سے محفوظ رکھنے کے لئے کچھ ایسی چیزیں ہیں جن پر آپ کو عمل کرنے کی ضرورت ہے، بشمول حفظان صحت کے اچھے طریقے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ۔

COVID-19، دلچسپی کے مقامات، سفری حالات (بشمول اندرون ملک سفر) اور ٹیسٹنگ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس اسٹیٹ کی ویب سائٹ دیکھیں جہاں آپ موجود ہیں۔ اسٹیٹ یا ٹیریٹری کے لحاظ سے COVID-19 کے بارے میں معلومات:

آپ جہاں جائيں اس کا ایک ریکارڈ رکھیں

پورے آسٹریلیا کے لئے ایک کانٹیکٹ ٹریسنگ ایپ موجود ہے لیکن زیادہ تر اسٹیٹس اور ٹیریٹریز اپنی اپنی ایپس استعمال کرتی ہیں۔ آپ ان میں سے زیادہ تر ایپس کو نیوزی لینڈ سم کارڈ کے ساتھ ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان میں سے کچھ ایپس کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو آسٹریلوی سم کارڈ یا آسٹریلوی رابطہ تفصیلات کی ضرورت پڑے۔

ہم مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اسٹیٹ چھوڑنے کے بعد ان ایپس کو 1 ماہ تک اپنے فون میں رکھیں تاکہ اسٹیٹ سے جانے کے بعد ضرورت پڑنے پر آپ کو انتباہ جاری کیا جا سکے۔

اگر آپ ایپ استعمال نہ کر سکے یا آپ نے ایپ استعمال نہ کرنے کا انتخاب کیا تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کاروباری اداروں اور مقامات پر ان کے متبادل کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم میں سائن ان کریں۔ 

اسٹیٹس کی خصوصی کانٹیکٹ ٹریسنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کریں:

اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں

اگر آپ بیمار محسوس کریں تو اپنی رہائش گاہ میں رہیں اور مشورے کے لئے ڈاکٹر کو کال کریں۔

نیشنل کرونا وائرس اینڈ COVID-19 ویکسین ہیلپ لائن کو 1800 020 080پر کال کریں۔ آسٹریلیا سے کالیں مفت ہیں۔ آپ دن میں 24 گھنٹے، ہفتے میں 7 دن کال کر سکتے ہیں۔

قرنطینہ کئے بغیر جزائر کک کا سفر کرنا

قرنطینہ کئے بغیر جزائر کک جانے کے لئے لازمی ہے کہ آپ:

  • امیگریشن کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوں
  • اپنی روانگی سے قبل نیوزی لینڈ یا جزائر کک میں 14 مکمل دن گزاریں - اس کا مطلب ہے کہ آپ 15ویں دن کے بعد سے سفر کر سکتے ہيں
  • آپ کا روانگی سے پہلے 14 دنوں میں COVID-19 کا مثبت ٹیسٹ نہیں آیا۔ اگر مثبت ٹیست آیا ہے تو آپ کے پاس کسی صحت کے ماہر کی جانب سے تحریری رائے ہونی چاہئے کہ اب آپ سے مزید انفیکشن پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے
  • COVID-19 ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار نہيں کر رہے

آپ کے جزائر کک میں آمد کے بعد

جزائر کک میں ہونے کے دوران خود کو، اپنے whānau اور کمیونٹیز کو COVID-19 سے محفوظ رکھنے کے لئے کچھ ایسی چیزیں ہیں جن پر آپ کو عمل کرنے کی ضرورت ہے، بشمول حفظان صحت کے اچھے طریقے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ۔

جزائر کک کی سرکاری ویب سائٹ پر مزید معلومات حاصل کریں (external link)

آپ جہاں جائيں اس کا ایک ریکارڈ رکھیں

جزائر کک میں نیوزی لینڈ سے مختلف نظام استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ کو یہ کرنے کی ضرورت ہوگی:

  • اپنے انفرادی CookSafe QR کارڈ کے لئے رجسٹر کریں اور اسے اپنے ساتھ رکھیں تاکہ آپ جن جگہوں پر جائیں وہاں اسے اسکین کرسکیں
  • CookSafe+ایپ میں بلیو ٹوتھ ٹریسنگ کو آن کریں۔

 CookSafe+ ایپ اور NZ COVID Tracer ایپ مل کر کام کرتی ہیں۔ ایک ایپ کی مدد سے آپ کے فون سے بھیجے یا موصول کئے جانے تمام بلیوٹوتھ کوڈز ( یا 'keys') تک دوسری ایپ رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ ایپس اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرتی ہیں کہ آپ کو اس صورت میں اطلاع مل سکے جب آپ کسی دوسرے ایسے ایپ صارف کے قریب رہے ہیں جس کا COVID-19 نتیجہ مثبت آیا ہے۔

CookSafe QR کارڈ کے بارے میں مزید معلومات (external link)

App Store سے CookSafe+ایپ ڈاؤن لوڈ کریں (external link)

Google Play سےCookSafe+ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں (external link)

اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں

اگر آپ جزائر کک میں رہتے ہوئے بیمار محسوس کرتے ہیں، تو اپنی رہائش گاہ میں رہیں اور اگر آپ کے پاس ڈھانپنے کے لئے کچھ موجود ہے تو اپنا چہرہ ڈھانپیں۔ گھر جانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہ کریں۔

مشورے کے جزائر کک ہیلتھ لائن کو 29667پر کال کریں۔

Last updated: