نیوزی لینڈ کا سفر کرنے والوں کے لئے روانگی سے قبل ٹیسٹ | Pre-departure testing for travellers to New Zealand

وائرس کو نیوزی لینڈ میں داخل نہ ہونے دینا ہی ہمارا سب سے بڑا بچاؤ ہے۔

نیوزی لینڈ آنے والے زیادہ تر مسافروں کو اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کسی تسلیم شدہ لیبارٹری سے روانگی سے پہلے کئے جانے والے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

مندرجہ ذیل ممالک روانگی سے پہلے کے ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں:

  • انٹارکٹیکا
  • جزائر کک (the Cook Islands)
  • مائیکرونیشیا کی وفاقی ریاستیں
  • فجی (Fiji)
  • کیریباتی (Kiribati)
  • جزائر مارشل (Marshall Islands)
  • ناؤرو (Nauru)
  • نیو کیلیڈونیا (New Caledonia)
  • نوئی (Niue)
  • پیلائو (Palau)
  • سمووا (Samoa)
  • جزائر سولومن (Solomon Islands)
  • ٹوکیلائو (Tokelau)
  • ٹونگا (Tuvalu)
  • ٹووالو (Tuvalu)
  • وانواٹو (Vanuatu)

وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا اور بہت زیادہ خطرے والے ممالک کے علاوہ باقی تمام ممالک کے لئے درج ذیل اقسام کے ٹیسٹ قابل قبول ہیں لنک:

  • نیوکلییک ایسڈ ایمپلیفیکیشن ٹیسٹنگ (Nucleic Acid Amplification Testing - NAAT) جس میں PCR، RT-PCR اور TMA شامل ہیں، یا
  • LAMP، یا
  • اینٹیجن ٹیسٹ (انہیں وائرل اینٹیجن ٹیسٹ کے نام سے بھی پکارا جاسکتا ہے)۔

آسٹریلیا سے آنے والے مسافروں کو روانگی سے پہلے PCR یا RT-PCR کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

انتہائی خطرے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے پاس کسی منظور شدہ لیبارٹری سے nasopharyngeal RT-PCR (PCR) ٹیسٹ کے منفی نتیجے کا ثبوت ہونا ضروری ہے۔ 

بہت زیادہ خطرے والے ممالک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

روانگی سے قبل درکار ٹیسٹوں کے عمومی تقاضے

دو سال (24 ماہ) سے کم عمر کے بچے روانگی سے قبل ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے راستے اپنی آخری منزل تک جانے والے ایسے مسافر جو امیگریشن کاؤنٹر سے نہ گزریں، وہ روانگی سے قبل ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں۔

ایسے مسافر جو طبّی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ نہیں کروا سکتے انہیں اپنی روانگی سے قبل زیادہ سے زيادہ 72 گھنٹے پہلے ایک میڈیکل پریکٹیشنر سے ملنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ کو اس سے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ درکار ہوگا جس میں بتایا گيا ہو کہ آپ طبّی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ نہیں کروا سکتے اور آپ کو COVID-19 کی علامات نہیں ہیں۔

اگر روانگی سے پہلے آپ کا ٹیسٹ مثبت ہے، لیکن آپ کو یہ یقین ہے کہ ایسا ماضی کی COVID-19 انفیکشن کی وجہ سے ہے تو آپ کو ایک میڈیکل پریکٹیشنر سے ملنے کی ضرورت ہے جو COVID-19 کی موجودہ علامات کے لئے آپ کا معائنہ کرے گا۔

اگر اسے یقین ہو کہ آپ کو اس وقت COVID-19 انفیکشن نہیں ہے تو آپ کو اس سے درج ذیل کی ضرورت ہوگی:

  • قابل اطلاق ہونے کی صورت میں، ایک میڈیکل سرٹیفیکیٹ جس پر آپ کے پچھلے مثبت ٹیسٹ کی تاریخ درج ہو، اور
  • ایسی دستاویزات جن میں کہا گیا ہو کہ اس کے خیال میں اب آپ سے COVID-19 پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔

غیر ملکی زبانوں میں میڈیکل سرٹیفکیٹ قابل قبول ہیں۔

مسافروں کو پرزور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روانگی سے قبل ٹیسٹ کی اضافی ضروریات کے سلسلے میں اپنی ایئرلائن (ایئرلائنوں) سے چیک کر لیں۔ انہیں یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوسرے ایسے ممالک کی ضروریات کو بھی چیک کر لیں جن سے وہ گزریں گے۔

نیوزی لینڈ کا سفر کرنے والے افراد کے لئے ڈے زیرو ٹیسٹنگ کی شرائط۔

نیوزی لینڈ پہنچنے پر، قرنطینہ کے بغیر سفر کی سہولیات کے تحت آنے والے مسافروں کے علاوہ، زیادہ تر مسافروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ:

  • ہمارے 14 دن کے زیرانتظام تنہائی اور قرنطینہ کے عمل سے گزریں
  • زیرانتظام تنہائی کی رہائشی سہولیات میں پہلی مرتبہ داخل ہوتے وقت اسی دن (ڈے زیرو) PCR COVID-19 ٹیسٹ کروائيں
  • اس ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک اپنے کمرے میں ہی ٹھہریں
  • اگر آمد کے وقت انہيں کسی قسم کی علامات ہوئيں تو انہيں سیدھا قرنطینہ کی سہولیات میں لے جایا جائے گا۔

ٹیسٹ کے نتائج میں عام طور پر 24 سے 48 گھنٹے لگتے ہیں۔

اگر یہ ٹیسٹ منفی ہوا تو لوگ اپنی 14 دن کی منظم تنہائی کا باقی عرصہ معمول کے مطابق گزاریں گے۔ انہیں اپنے قیام کے تقریبا تیسرے دن اور اس کے بعد تقریبا بارہویں دن مزید ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔ تقریباً تمام صورتوں میں، انہیں جانے سے پہلے ایک منفی COVID-19 ٹیسٹ اور ہماری صحت کی ٹیم سے اس بات کی تصدیق درکار ہوگی کہ انہیں COVID-19 ہونے یا ان سے کسی اور کو COVID-19 منتقل کرنے کا خطرہ کم ہے۔

اگر نتیجہ مثبت ہوا تو اس شخص کو قرنطینہ کی سہولت میں منتقل کردیا جائے گا، یہ منتقلی ڈے زیرو ٹیسٹ نہ ہونے کی صورتحال کے برعکس پہلے ہوجائے گی۔

قرنطینہ کے بغیر سفر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

مزید معلومات 

منظم تنہائی اور قرنطینہ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے براہ مہربانی یہاں جائیں:
https://www.miq.govt.nz/travel-to-new-zealand/arriving-in-nz/ (external link)

Last updated: