19-COVID وائرس اور علامات | The COVID-19 virus and symptoms

COVID-19 کیا ہے 

19-COVID ایک نئی قسم کا کورونا وائرس ہے جو آپ کے پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

کورونا وائرس وائرسوں کا ایک بہت بڑا اور متنوع گروہ ہے جو عام بیماریوں کا سبب بنتا ہے، جیسے زکام۔

COVID-19 کی علامات

علامات میں یہ شامل ہیں:

  • ایک نئی یا بگڑتی  ہوئی کھانسی
  • کم از کم 38 ڈگری سینٹی گریڈ بخار
  • سانس لینے میں دشواری
  • گلے کی سوزش یا درد
  • چھینکیں اور ناک بہنا 
  • سونگھنے کی حس کا عارضی طور پر ختم ہونا۔

ان علامات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو واقعی 19-COVID ہوگیا ہے۔ یہ علامات ان دیگر بیماریوں کی طرح ہیں جو بہت زیادہ عام ہیں، جیسے زکام اور فلو۔

سانس میں دشواری ممکنہ نمونیا کی علامت ہوسکتی ہے اور اس صورت میں فوری طبّی توجہ درکار ہوتی ہے۔

اگر آپ کو زکام، فلو یا COVID-19 کی علامات پیش ہوں تو اپنے ڈاکٹر یا ہیلتھ لائن کو 0800 611 116 پر کال کریں اور ٹیسٹ کروانے کے بارے میں مشورہ حاصل کریں۔

کم پائی جانے والی علامات

کچھ لوگوں میں ایسی علامت بھی ظاہر ہوسکتی ہیں جو عموماً کم پائی جاتی ہیں جیسے صرف: 

  • بخار
  • اسہال
  • سر درد
  • پٹھوں میں درد
  • متلی اور قے
  • الجھن  اور چڑچڑاپن

ہم ابھی یہ نہیں جانتے کہ کسی شخص کو انفیکشن ہونے کے بعد علامات ظاہر ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت۔

کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں 2 سے 10 دن لگتے ہيں۔

COVID-19 باریک قطروں کے ذریعے پھیلتا ہے

19-COVID باریک قطروں کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیلتا ہے۔ وائرس لوگوں میں ان کی آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے داخل ہو سکتا ہے۔

جب کوئی متاثرہ شخص کھانستا، چھینکتا یا باتیں کرتا ہے تو وہ وائرس والے باریک قطروں کو پھیلا سکتا ہے۔ یہ باریک قطرے اپنے قدرے بڑے سائز کی وجہ سے زیادہ لمبے عرصے تک ہوا میں معلّق نہيں رہ سکتے لہذا وہ آس پاس کی سطحوں پر تیزی سے بیٹھ جاتے ہيں۔

Last updated: