ویکسین کے متعلق بنیادی باتیں | Vaccine basics

کووڈ19- ویکسین مفت اور رضاکارانہ ہے اور یہ نیوزی لینڈ میں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر شخص کے لئے دستیاب ہے۔ بکنگ کروانے کے لئے Book My Vaccine پر جائيں یا کووڈ ویکسینیشن ہیلتھ لائن کو کال کریں۔

ویکسین کی پیشکش کسے کی جائے گی؟

COVID-19 ویکسین مفت اور رضاکارانہ (اس کا لگوانا یا نہ لگوانا آپ پر منحصر) ہے اور یہ نیوزی لینڈ میں 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لئے دستیاب ہے۔

آپ کے ویزے یا شہریت کی حیثیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم جمع کی جانے والی کوئی سی بھی معلومات امیگریشن کے مقاصد کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔

COVID-19 ویکسین کسے لگ سکتی ہے؟

آپ کو ویکسین کب لگ سکتی ہے؟

ہم ویکسین مرحلہ وار لگا رہے ہيں۔ نیوزی لینڈ میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کا ہر شخص ویکسین کے 4 میں سے 1 گروہ میں شامل ہے۔

سب سے پہلے ہم ان لوگوں کو محفوظ کريں گے جنہیں اپنے کام کی جگہ پر COVID-19 ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ اس سے مستقبل میں وبا کے پھیلنے اور لاک ڈاؤن کا خطرہ کم ہوگا۔

اس کے بعد، ہم ان لوگوں کو ویکسین لگائيں گے جنہيں وائرس لگنے کی صورت میں زیادہ سنگین بیماری یا موت کا خطرہ ہے۔

آخر میں، ہم Aotearoa میں 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے باقی ہر شخص کو ویکسین لگائیں گے۔

یہ ویکسین ہر ایک کے لئے مفت ہے، قطع نظر اس سے کہ آپ کے ویزے یا شہریت کی کیا حیثیت ہے۔

اگر آپ کو ہمدردی کی بنیادوں پر یا قومی اہمیت کی وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ جلدی ویکسین لگوانے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں۔

جلدی ویکسین لگوانے کے لئے درخواست کس طرح دی جائے

ویکسین اور آپ کی ملازمت

آپ کو کون سی ویکسین دی جائے گی

Pfizer واحد COVID-19 ویکسین ہے جسے نیوزی لینڈ میں استعمال کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ ہم نے 10 ملین خوراکوں کی فراہمی یقینی بنائی ہے - جو 5 ملین لوگوں کے لئے تحفظ حاصل کرنے کی غرض سے درکار 2 خوراکیں لگوانے کے لئے کافی ہیں۔

ویکسین آپ کے مدافعتی نظام کو وائرس کو پہچاننے اور اس سے لڑنا سکھاتی ہے۔

Pfizer ویکسین:

  • ایک پیغامبر RNA یعنی (mRNA) ویکسین ہے
  • اس میں کوئی زندہ وائرس یا مردہ یا غیر فعال وائرس نہیں ہے
  • اس سے آپ کو COVID-19 نہيں ہو سکتا
  • آپ کے ڈی این اے کو متاثر نہیں کرسکتی
  • اس میں جانوروں کی کوئی مصنوعات شامل نہیں ہیں۔

آپ کو ویکسین کی اپنی پہلی خوراک کے بعد کم سے کم 42 دن (6 ہفتوں) بعد دوسری خوراک لینے کی ضرورت ہوگی۔

معلوم کریں کہ ویکسین کیسے کام کرتی ہے

معلوم کریں کہ ویکسین لگواتے وقت آپ کو کیا توقع کرنی چاہئے

معلوم کریں کہ ویکسین لگوانے کے بعد آپ کو کیا توقع کرنی چاہئے

ویکسین کے ضمنی اثرات کے بارے میں معلوم کریں

ویکسین کی حفاظت اور تاثیر

نیوزی لینڈ کی ادویات کی حفاظتی اتھارٹی Medsafe تمام نئی ادویات کی درخواستوں کا جائزہ لیتی ہے۔ اس میں ویکسینیں شامل ہیں۔

Medsafe کی جانب سے نیوزی لینڈ میں استعمال کی خاطر کسی ویکسین کی منظوری دینے کے لئے اس کا اس بات پر مطمئن ہونا ضروری ہے کہ ویکسین:

  • نیوزی لینڈ میں ہمارے صحت کے تمام حفاظتی جائزوں پر پورا اترتی ہے
  • حفاظت، تاثیر اور معیار کے بین الاقوامی معیاروں پر پورا اترتی ہے۔

اگر لوگ دونوں خوراکیں لگوائيں تو Pfizer ویکسین انتہائی مؤثر ہے۔ ایک مرتبہ جب آپ کو ویکسین کی مکمل خوراکیں لگ جائيں تو آپ کے لئے شدید بیمار ہونے کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے۔

مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ تقریبا 95% افراد کو، جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں وصول کی ہیں، COVID-19 علامات سے تحفظ حاصل ہے۔

معلوم کریں کہ ویکسین کیسے کام کرتی ہے

معلوم کریں کہ ویکسین کس طرح تیار اور منظور کی گئی تھی

ویکسین لگوانا کیوں ضروری ہے

جب آپ ویکسین لگواتے ہیں تو آپ صرف اپنی حفاظت نہیں کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ اپنے خاندان، دوستوں اور کمیونٹی کو COVID-19 دینے کے خطرے کو کم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہوتے ہيں۔

ویکسین لگوانے کے بعد بھی آپ کو صحت کے کلیدی رویّوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے

یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ آیا آپ ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوانے کے بعد وائرس دوسروں کو منتقل کر سکتے ہيں یا نہيں۔

اپنی، اپنے خاندان اور دوسروں کی حفاظت میں مدد کے لئے، آپ کو ویکسین لگوانے کے بعد بھی COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاونت کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رکھیں:

  • اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئيں
  • اپنی کہنی میں کھانسیں اور چھینکیں
  • پبلک ٹرانسپورٹ پر فیس ماسک پہنیں
  • آپ جہاں جائيں اس کا ایک ریکارڈ رکھیں
  • NZ COVID Tracer app میں Bluetooth ٹریسنگ کو آن کریں۔
  • اگر آپ بیمار ہيں تو گھر پر رہیں اور ہیلتھ لائن (0800 358 5453) کو کال کریں

ویکسین کی غلط معلومات یا فراڈ کی اطلاع دینا

ویکسین کے بارے میں آن لائن اور سوشل میڈیا پر بہت ساری معلومات موجود ہیں۔ یہ معلومات کا ایک سمندر محسوس ہو سکتا ہے اور یہ سمجھنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے کہ ان میں سے کن معلومات پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ قابل اعتماد ذرائع سے معلومات حاصل کر رہے ہیں اور کسی بھی چیز کو اس وقت تک شیئر نہ کریں جب تک آپ کو یہ معلوم نہ ہو جائے کہ وہ سچ ہے۔

ویکسین سے متعلق قابل اعتماد معلومات کیسے حاصل کی جائيں

ویکسین لگانے والا کارکن بنیں

ہم ویکسین لگانے کے مرحلوں میں مدد کے لئے ویکسین لگانے والے اضافی کارکنوں کی تلاش میں ہیں۔

اگر آپ صحت کے ایک ریٹائرڈ پیشہ ور ہیں یا اس وقت صحت کے شعبے میں کام کرنے والی افرادی قوت میں کام نہیں کررہے اور آپ رضاکارانہ خدمات دینا چاہتے ہیں تو اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے کے لئے وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جائيں۔

ویکسین لگانے والے کارکن کے طور پر اپنی دلچسپی کا اظہار کریں (external link)

Last updated: