کووڈ-19 ویکسین کے ضمنی اثرات | Side effects of COVID-19 vaccines

کووڈ19- ویکسین مفت اور رضاکارانہ ہے اور یہ نیوزی لینڈ میں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر شخص کے لئے دستیاب ہے۔ بکنگ کروانے کے لئے Book My Vaccine پر جائيں یا کووڈ ویکسینیشن ہیلتھ لائن کو کال کریں۔

ویکسین لگوانے کے ضمنی اثرات کے بارے میں معلوم کریں اور یہ جانیں کہ ان سے واسطہ پڑنے کی صورت میں کیا کیا جائے۔

عام ضمنی اثرات

تمام ادویات کی طرح آپ کو ویکسین لگنے کے 1 سے 2 دن بعد کچھ ہلکے ضمنی اثرات پیش آ سکتے ہیں۔ ایسا عام ہے اور اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جسم وائرس سے لڑنا سیکھ رہا ہے۔

بیشتر ضمنی اثرات زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہتے اور یہ آپ کو دوسری خوراک لینے یا اپنی روزمرّہ زندگی کے معمولات میں حصہ لینے سے نہیں روکیں گے۔کچھ ضمنی اثرات عارضی طور پر آپ کی گاڑی چلانے یا مشینری استعمال کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ عام پیش آنے والے ردّعمل، جو رپورٹ کئے گئے ہيں، یہ ہیں:

  • انجیکشن لگنے کی جگہ پر درد یا سوجن
  • تھکان یا تھکاوٹ محسوس کرنا
  • سر درد
  • پٹھوں میں درد
  • کپکپاہٹ
  • جوڑوں کا درد
  • بخار
  • انجیکشن لگنے کی جگہ پر سرخی
  • متلی

کچھ ضمنی اثرات دوسری خوراک کے بعد زیادہ عام ہوتے ہیں۔

عام طور پر نہ ہونے والے اور شاذونادر پیش آنے والے ضمنی اثرات — وزارت صحت (external link)

اگر آپ تکلیف میں ہوں تو آپ یہ کر سکتے ہیں:

  • انجیکشن لگنے کی جگہ پر تھوڑی دیر کے لئے ٹھنڈا، گیلا کپڑا یا آئس پیک رکھیں۔
  • آرام کریں اور کافی مقدار میں مشروبات پئیں۔
  • پیراسیٹامول یا آئبوپروفن لیں۔

مدد کب تلاش کی جائے

اگر ویکسین لگوانے کے بعد آپ کو کوئی تشویش ہے یا آپ طبیعت میں خرابی محسوس کریں تواپنے فیملی ڈاکٹر یا صحت کے کسی اور ماہر سے بات کریں یا ہیلتھ لائن کو 0800 358 5453 پر کال کریں۔

اگر آپ اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں تو 111 پر کال کریں۔ انہیں بتائیں کہ آپ کو COVID-19 ویکسین لگی ہے تاکہ وہ آپ کی صحیح جانچ کرسکیں۔

الرجک ردّعمل

سنگین الرجک ردّعمل بھی واقع ہوتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

اگر آپ کو ماضی میں کسی بھی ویکسین یا انجیکشن سے شدید یا فوری الرجی کا سامنا کرنا پڑا ہے تو اپنی ویکسینیشن اپائنٹمنٹ پر آنے کے بعد اپنے ویکسینیٹر کو اس بارے میں بتائيں۔

اگر COVID-19 ویکسین لگواتے ہوئے آپ پر کوئی ردّعمل ظاہر ہوتا ہے تو وہاں پر آپ کی دیکھ بھال کرنے اور آپ کی خیریت کو یقینی بنانے کے لئے صحت کا ایک کارکن موجود ہوگا۔

ضمنی اثرات کی اطلاع دینا

Centre for Adverse Reactions Monitoring (CARM) نیوزی لینڈ میں ادویات اور ویکسینوں کے منفی ردّعملوں (ضمنی اثرات) سے متعلق معلومات کا ایک ڈیٹابیس ہے۔

CARM ادویات کے محفوظ استعمال اور انہیں تجویز کرنے میں مدد کی خاطر ان معلومات پر نظر رکھتا ہے تاکہ کسی طرح کے مسائل کی شناخت کی جا سکے۔ 

اگر آپ چاہیں تو اپنے ضمنی اثرات کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے اپنے ضمنی اثرات کی اطلاع دینے سے عالمی سطح پر ڈیٹا جمع کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے نیوزی لینڈ میں مخصوص صورتوں اور حفاظت سے متعلق کسی طرح کے امور کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔

CARM کو اپنے ضمنی اثرات کی اطلاع دیں (external link)

نیوزی لینڈ میں رپورٹ کئے گئے ضمنی اثرات (external link)