قابل اعتماد معلومات کیسے حاصل کی جائيں اور فراڈ سے کیسے بچا جائے | How to find trustworthy information and avoid scams

کووڈ19- ویکسین مفت اور رضاکارانہ ہے اور یہ نیوزی لینڈ میں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر شخص کے لئے دستیاب ہے۔ بکنگ کروانے کے لئے Book My Vaccine پر جائيں یا کووڈ ویکسینیشن ہیلتھ لائن کو کال کریں۔

COVID-19 ویکسینوں کے بارے میں آن لائن اور سوشل میڈیا پر بہت ساری معلومات موجود ہیں۔ یہ معلومات کا ایک سمندر محسوس ہو سکتا ہے اور اس بات کو سمجھنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے کہ ان میں سے کن معلومات پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ قابل اعتماد ذرائع سے معلومات حاصل کر رہے ہیں اور کسی بھی چیز کو اس وقت تک شیئر نہ کریں جب تک آپ کو یہ معلوم نہ ہو جائے کہ وہ سچ ہے۔ 

قابل اعتماد معلومات کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہيں

آپ درج ذیل جگہوں سے قابل اعتماد، سائنس پر مبنی معلومات حاصل کر سکتے ہیں:

وزارت صحت

وزارت صحت نیوزی لینڈ کے صحت اور معذوری کے نظام کی رہنمائی کرتی ہے اور وہ اس نظام کے نظم و نسق اور ترقی کی پوری طرح سے ذمہ دار ہے۔

COVID-19 ویکسینیں — وزارت صحت (external link)

امیونائزیشن ایڈوائزری سنٹر (IMAC)

IMAC ایک ملک گیر تنظیم ہے جو یونیورسٹی آف آکلینڈ کے اسکول آف پاپولیشن ہیلتھ میں قائم ہے۔ یہ ویکسین کے ذریعے بچاؤ والے امراض اور امیونائزیشن کے فوائد اور خطرات سے متعلق بین الاقوامی اور نیوزی لینڈ کی سائنسی تحقیق پر مشتمل آزاد اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرتی ہے۔

امیونائزیشن ایڈوائزری سنٹر (IMAC) (external link)

عالمی ادارۂ صحت (WHO)

WHO اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی ہے اورعالمی صحت عامہ کی ذمہ دار ہے۔

COVID-19 ویکسینیں — WHO (external link)

COVID-19 ویکسینیں ۔ فراڈ

ویکسین کے بارے میں فراڈ سے متعلق آپ کو کچھ اہم چیزیں جاننے کی ضرورت ہے:

  • آپ سے کبھی بھی ویکسین لگوانے یا اپنی باری یقینی بنانے کی غرض سے ادائیگی کرنے کا نہیں کہا جائے گا۔
  • ویکسین کے بارے میں باضابطہ معلومات صحت کے متعلق مواد فراہم کرنے والے ایک قابل اعتماد ادارے کی جانب سے آئيں گی، جیسے وزارت صحت، Unite against COVID-19 یا آپ کا ضلعی ہیلتھ بورڈ (DHB)۔
  • صحت کا کارکن آپ کو ویکسین لگانے کے لئے آپ کے گھر کبھی نہیں آئے گا، ماسوائے جب یہ آپ کے ساتھ پہلے سے طے شدہ نہ ہو۔
  • آپ سے بذریعہ ٹیکسٹ یا ای میل آپ کی ذاتی معلومات کبھی نہیں پوچھی جائيں گی۔ اگر آپ کو ایسا کوئی پیغام موصول ہو تو اس کی اطلاع CERT NZ کو دیں اور اس پیغام کا جواب نہ دیں۔
  • اگر آپ کو کوئی ای میل، فون کال یا ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے جس میں آپ سے ویکسین سے متعلق مالی تفصیلات طلب کی جائيں تو وہ فراڈ ہی ہوگا۔ فوری طور پر اس کی اطلاع CERT NZ کو دیں۔

اگر آپ کو اس ویکسین سے متعلق کچھ ایسا نظر آئے جو صحیح نہ لگے تو CERT NZ کواس کی رپورٹ کریں (external link)

متبادل طور پر آپ انہیں0800 237 869 (external link)  پر کال کرسکتے ہیں۔

COVID-19 ویکسین سے متعلق فراڈ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں (external link)