کووڈ-19 ویکسین کسے لگ سکتی ہے؟ | Who can get a vaccine?

کووڈ19- ویکسین مفت اور رضاکارانہ ہے اور یہ نیوزی لینڈ میں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر شخص کے لئے دستیاب ہے۔ بکنگ کروانے کے لئے Book My Vaccine پر جائيں یا کووڈ ویکسینیشن ہیلتھ لائن کو کال کریں۔

COVID-19 ویکسین مفت اور رضاکارانہ (اس کا لگوانا یا نہ لگوانا آپ پر منحصر) ہے اور یہ نیوزی لینڈ میں 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لئے دستیاب ہے۔ آپ کے ویزے یا شہریت کی حیثیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم جمع کی جانے والی کسی طرح کی معلومات کو امیگریشن کے مقاصد کے لئے استعمال نہیں کریں گے اور آپ کی رازداری کی حفاظت کی جائے گی۔

ویکسین لگوا کر آپ اپنی حفاظت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے خاندان، دوستوں اور کمیونٹی کو COVID-19 منتقل کرنے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

یہاں آپ کو اس بارے میں اہم معلومات ملیں گی کہ کون ویکسین لگوا سکتا ہے، بشمول دیگر عوامل جیسے آپ کی عمر، آیا آپ حاملہ ہیں یا دودھ پلا رہی ہیں، آیا آپ کو ماضی میں کسی ویکسین سے الرجک ردّعمل ہو چکا ہے اور آیا آپ کو صحت کے کوئی تشویشناک مسائل ہيں۔

اگر آپ کی عمر 12 سال سے کم ہے

12 سال سے کم عمر افراد اس مرحلے پر Pfizer ویکسین لگوانے کے اہل نہیں ہیں۔ 

اگر آپ کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے

یہ ویکسین 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں انتہائی مؤثر اور محفوظ ثابت ہوئی ہے۔

اگر آپ گوشت نہيں کھاتے یا آپ کو الرجیاں ہیں

ویکسین گوشت نہ کھانے والوں کے لئے موزوں ہے۔ اس میں جانوروں کی کوئی مصنوعات شامل نہیں ہیں۔

اس میں اینٹی بایوٹکس، خون کی مصنوعات، ڈی این اے، انڈے کی پروٹین،جنین مواد (fetal material)، گلوٹن، سؤر کے گوشت کی مصنوعات، preservatives،سویا، یا لیٹیکس (انجکشن کی شیشی کے آگے لگا ہوا سٹاپر مصنوعی ربر bromobutyl سے بنا ہے) بھی شامل نہیں ہیں۔

Pfizer ویکسین کے اجزاء کی مکمل فہرست تلاش کریں (external link)

اگر آپ حاملہ ہیں

اگر آپ حاملہ ہیں تو آپ اپنے حمل کے کسی بھی مرحلے میں COVID-19 ویکسین لگوا سکتی ہیں۔

دنیا بھر میں ویکسین لگوانے والی حاملہ خواتین کی ایک بڑی تعداد کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ COVID-19 ویکسینیں لگوانے سے حفاظت سے متعلق کوئی اضافی خدشات پیدا نہیں ہوتے۔

حمل کے دوران ویکسین لگوانا بچے کے لئے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بچے کی ناف کی نالی میں موجود خون اور چھاتی کے دودھ میں اینٹی باڈیز منتقل ہوتی ہیں جن سے بچوں کو خود بخود تحفظ فراہم ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کے کوئی سوالات یا خدشات ہیں تو اپنے صحت کی دیکھ بھال کے ماہر سے اس بارے میں بات چیت کریں۔

اگر آپ حمل ٹھہرنے کے لئے کوشش کر رہے ہيں

اگر آپ حمل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو آپ Pfizer ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Pfizer ویکسین آپ کے جینز یا بارآوری کو متاثر نہیں کرے گی۔ ویکسین کا mRNA کسی بھی طرح کے خلیوں کے مرکز میں داخل نہیں ہوتا، جہاں کہ آپ کا ڈی این اے موجود ہوتا ہے۔

ویکسین یا پیدا ہونے والی اسپائک پروٹین کا کوئی بھی حصہ بیضہ دانی یا خصیوں تک نہیں پہنچتا۔

اگر آپ کو کسی بھی ویکسین سے الرجی کا سامنا کرنا پڑا ہے

اگر آپ کو ماضی میں کسی بھی ویکسین یا انجیکشن سے شدید یا فوری الرجک ردعمل ہو چکا ہے تو اپنے ڈاکٹر، صحت کے ماہر یا ویکسین لگانے والے عملے سے اس بارے میں بات کریں۔

اگر آپ کی اینافلیکسس کی ہسٹری ہے

اگر درج ذیل صورتوں میں آپ کی اینافلیکسس کی ہسٹری ہے تو آپ کو یہ ویکسین نہیں لگوانی چاہئے:

  • Pfizer ویکسین میں موجود کسی بھی جز سے
  • Pfizer ویکسین کی پچھلی خوراک سے

Pfizer ویکسین میں کیا ہے - وزارت صحت (external link)

اگر آپ بیمار ہیں یا آپ کو بخار ہے

اگر آپ اپنی اپائنٹمنٹ کے دن بیمار ہیں یا آپ کو 38°C سے زیادہ بخار ہے تو آپ کو اس وقت تک اپنی COVID-19 ویکسین لگوانے کے لئے انتظار کرنا چاہئے جب تک کہ آپ بہتر نہ ہوجائيں۔

اگر آپ کوئی اور ویکسین لگوا رہے ہيں

آپ ایک ہی وقت میں دوسری ویکسینوں کے ساتھ COVID-19 ویکسین نہیں لگوا سکتے۔ ویکسین کی نوعیت کے لحاظ سے آپ کو ایک مقررہ وقت تک انتظار کرنا ہوگا۔

فلو کی ویکسین

COVID-19 ویکسین اور انفلوئنزا (فلو) ویکسین کے درمیان کم از کم 2 ہفتوں کا وقفہ لیں۔

اگر آپ کے پاس COVID-19 ویکسین کے لئے اپائنٹمنٹ ہے تو پہلے COVID-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں - یہ خوراکیں کم از کم 3 ہفتوں کے وقفے سے لگائی جاتی ہیں۔ آپ اپنی دوسری خوراک کے 2 ہفتوں بعد فلو کی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس COVID-19 ویکسین کے لئے اپائنٹمنٹ نہیں ہے تو پہلے فلو ویکسین لگوا لیں۔ اس کے 2 ہفتوں بعد آپ COVID-19 ویکسین کی پہلی خوراک لگوا سکتے ہیں۔

خسرے، کن پیڑے اور جرمن خسرے (Measles, Mumps and Rubella - MMR) کی ویکسین

ہم مشورہ دیتے ہيں کہ آپ پہلے COVID-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں - ان خوراکوں کے درمیان کم از کم 3 ہفتوں کا وقفہ ہوتا ہے۔

اگر آپ پہلے COVID-19 ویکسین لگواتے ہيں تو آپ کوMMR ویکسین لگوانے کے لئے COVID-19 کی دوسری خوراک کے بعد کم از کم دو ہفتے تک انتظار کرنا ہوگا۔

اگر آپ پہلے MMR ویکسین لگواتے ہيں تو آپ کو COVID-19 ویکسین لگوانے سے پہلے کم از کم 4 ہفتے تک انتظار کرنا ہوگا۔

اگر آپ کو صحت کے پیچیدہ مسائل درپیش ہیں

کلینیکل ٹرائلز سے پتہ چلا ہے کہ یہ ویکسین تمام عمر، جنس، رنگ، نسل اور طبّی مسائل سے دوچار لوگوں میں مؤثر ہے۔

اگر آپ کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہے اور آپ درج ذیل میں سے کسی ایک معیار پر پورا اترتے ہيں تو آپ کو ویکسین جلدی لگ سکتی ہے:

  • آپ کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سرکاری خرچ پر فلو ویکسین لگوانے کے اہل ہیں، بشمول حاملہ خواتین۔
  • آپ میں شدید ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے (بشمول شیزوفرینیا، ڈپریشن کا بڑا عارضہ، بائی پولر عارضہ یا schizoaffective عارضہ اور اس وقت ثانوی اورتیسرے درجے کی ذہنی صحت اور نشے کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے والے بالغ افراد)۔
  • آپ کو ہائپرٹینشن کا درست طور سے کنٹرول نہ کیا جانے والا یا شدید مسئلہ درپیش ہے (ہائپرٹینشن ہائی بلڈ پریشر کا ایک دوسرا نام ہے)۔ اس صورتحال میں شدید سے مراد ایسی صورت ہے جب ہائپرٹینشن پر قابو پانے کے لئے دو یا زائد ادویات کی ضرورت پیش آئے۔
  • آپ بہت زیادہ موٹے ہیں (یعنی آپ کا BMI ≥40 ہے)۔

اگر آپ کو صحت کے دیگر سنگین مسائل ہيں، آپ علاج کروا رہے ہيں، اسکین کروا رہے ہیں یا ادویات لے رہے ہيں تو ویکسین لگوانے کے بارے میں مزید مشورے کے لئے وزارت صحت کی ویب سائٹ دیکھیں۔

مخصوص گروہوں اور صحت کے مسائل کے حوالے سے ویکسین سے متعلق مشورہ ۔ وزارت صحت (external link)

Last updated: