کووڈ-19 ویکسین جلدی لگوانے کے لئے درخواست دینا | Applying for an early vaccination

کووڈ19- ویکسین مفت اور رضاکارانہ ہے اور یہ نیوزی لینڈ میں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر شخص کے لئے دستیاب ہے۔ بکنگ کروانے کے لئے Book My Vaccine پر جائيں یا کووڈ ویکسینیشن ہیلتھ لائن کو کال کریں۔

معلوم کریں کہ اگر آپ کو ہمدردی کی بنیادوں پر یا قومی اہمیت کی وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے کی غرض سے جلدی ویکسین لگوانے کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہو تو کیا کیا جائے۔

آپ کسی اور وجہ سے جلدی ویکسین لگوانے کے لئے درخواست نہیں دے سکتے۔

ہمدردی کی بنیادوں پر بیرون ملک سفر کرنا

آپ ہمدردی کی بنیادوں پر جلدی ویکسین لگوانے کے لئے اس صورت میں درخواست دے سکتے ہیں جب آپ کو ان وجوہات سے بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ہے:

  • اپنے لئے یا اپنے زیرکفالت شخص کے لئے (جیسے آپ کا بچہ) کسی تشویشناک مرض کا ایسا طبّی علاج معالجہ کروانا جو نیوزی لینڈ میں دستیاب نہیں ہے
  • اپنے گھرانے کے ایسے رکن سے ملاقات کرنا جو قریب المرگ ہے
  • اپنے زیر کفالت کسی شخص کو انتہائی ضروری دیکھ بھال اور تحفظ فراہم کرنا۔

اگر آپ 31 اگست سے پہلے بیرون ملک سفر کررہے ہیں تو آپ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے ذریعے جلدی ویکسین لگوانے کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

قومی اہمیت کی وجوہات سے سفر کرنا

اگر آپ کو ان وجوہات سے بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ہے تو آپ شاید جلدی ویکسین لگوانے کے اہل ہو سکتے ہیں:

  • نیوزی لینڈ کے خودمختاری کے حق کی حفاظت
  • نیوزی لینڈ کی طرف سے غیر ملکی امداد، بین الاقوامی تباہی سے متعلق ردّعمل یا بحر الکاہل اور Realm ممالک کو COVID-19 وبا سے بازیاب ہونے میں معاونت دینے کے عہد کے حصے کے طور پر حکومت کی جانب سے منظورشدہ انسانی ہمدردی کی کوششوں میں شمولیت
  • ایسے بڑے بین الاقوامی واقعات میں شرکت جہاں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے کے لئے سفر کرنا ضروری ہے
  • قومی اہمیت کے حامل تجارتی مذاکرات میں شمولیت۔

آپ کی جانب سے متعلقہ ایجنسی یا ایسوسی ایشن کو درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔

جلدی ویکسین لگوانے کے لئے درخواستیں (external link)