انتباہی درجہ 4 پر زندگی کے معمولات | Living at Level 4

اگر آپ کو زکام، فلو یا COVID-19 جیسی علامات پیش ہیں تو براہ کرم گھر میں رہیں اور ٹیسٹ کروانے کے بارے میں مشورے کے لئے 0800 358 5453 پر ہیلتھ لائن کو مفت کال کریں یا اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ یاد رکھیں، ٹیسٹ کروانا مفت ہے۔

اگر آپ کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے تو فورا" 111 (external link) پر کال کریں۔

انتباہی درجہ 4 کے دوران آپ لازمی طور پر:

  • ضروری ذاتی نقل و حرکت کے علاوہ گھر پر ہی رہیں
  • اپنے ببل میں باہر کے لوگوں کو شامل نہ کریں۔ اپنے ببل میں ہر ایک کی حفاظت کرنا اہم ہے
  • ضروری ذاتی نقل وحرکت کے لئے گھر چھوڑتے ہوئے دیگر ببلز کے لوگوں سے کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
  • ورزش کے لئے اپنے مقامی علاقے میں رہيں
  • اپنے مقامی علاقے سے خریداری کریں  
  • گھر سے کام کریں اور تعلیم حاصل کریں۔ کچھ کارکن کام پر جا سکتے ہیں لیکن اس پر سخت پابندیاں ہیں۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ اور روانگی کے مقامات، فلائٹس پر، ٹیکسیوں اور رائیڈ شیئر گاڑیوں میں، صحت کی دیکھ بھال سہولتوں اور کھلے ہوئے کاروباروں میں چہرہ ڈھانپیں۔ اس وقت بھی چہرے کو ڈھانپنے کی سفارش کی جاتی ہے جب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو۔
  • اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور خشک کریں۔ یہ اہم ہے کہ آپ حفظان صحت کے بنیادی اقدامات پر عمل کریں، بشمول اپنے ہاتھ دھونا، اپنی کہنی میں کھانسنا یا چھینکنا اور سحطوں کو باقاعدگی سے صاف کرنا۔
  • NZ COVID Tracer app، کووڈ-19 ٹریسر کتابچہ یا تحریری نوٹ استعمال کرتے ہوئے ان جگہوں کا ریکارڈ رکھیں جہاں آپ جاتے ہيں۔ اس سے ضرورت پڑنے پر تیز ترین کانٹیکٹ ٹریسنگ میں مدد ملتی ہے۔

COVID-19 وائرس اور علامات کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

ٹیسٹنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

بلیوٹوتھ ٹریسنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

اگر آپ کی اپائنٹمنٹ بک ہو چکی ہو تو ویکسین لگوانا

اگر آپ کی ویکسین اپائنٹمنٹ بک ہو چکی ہے تو آپ درجہ 4 پر اب بھی ویکسین لگوا سکتے ہيں۔ ویکسینیشن سنٹر کھلے رہیں گے۔ یہ سنٹر درجہ 4 کی پابندیوں کے تحت کام کریں گے۔ ہم آپ کو ترغیب دیتے ہیں کہ آپ اپائنٹمنٹ کے مطابق اپنی ویکسین لگوائيں۔

چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں

قانون کے تحت درجہ 4 کے دوران ان جگہوں پر چہرہ ڈھانپنا لازمی ہے:

  • پبلک ٹراسپورٹ اور روانگی کے مقامات جیسے ٹرین اسٹیشن اور بس اسٹاپ
  • صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں موجودگی کے دوران
  • کسی بھی ایسے کھلے ہوئے کاروبار یا خدمت کے احاطے میں ہونے کے دوران جہاں صارفین سے واسطہ پڑتا ہے، بشمول سپر مارکیٹس، فارمیسیاں اور پٹرول اسٹیشن۔

جب بھی آپ اپنے گھر سے باہر نکلیں تو آپ کو اپنے چہرے کو ڈھانپنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

چہرہ ڈھانپنے والی چیزوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

تعلیم

تمام ابتدائی تعلیم کے مراکز، پری اسکول، اسکول اور ثانوی تعلیم کے ادارے بند ہیں۔

عوامی مقامات

تمام عوامی سہولیات بند ہیں۔ اس میں لائبریریاں، میوزیم، سینما، فوڈ کورٹس، جم، سوئمنگ پولز اور مارکیٹیں شامل ہیں۔

عوامی اجتماعات

کسی بھی طرح کے عوامی اجتماعات نہیں ہوسکتے۔ اس میں کھیل، شادیاں، جنازے یا tangihanga وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کو اپنے ببل سے باہر کسی شخص کے ساتھ جسمانی میل جول نہيں رکھنا۔

ورزش اور تفریح

کم خطرے کی حامل ورزش اور تفریحی سرگرمیاں آپ کے مقامی علاقے تک محدود ہیں، مثال کے طور پر آپ اپنے گھر کے قریب پیدل چل سکتے ہيں یا دوڑ سکتے ہيں۔ یہ وقت نئی سرگرمیاں شروع کرنے کا نہیں ہے۔

کام کرنے کی جگہیں اور کاروبار

صرف انتباہی درجہ 4 کے کاروبار عوام کے لئے کھلے رہ سکتے ہیں اور ان کے احاطوں میں کسٹمرز آ سکتے ہیں۔ اگر کوئی کاروبار بحفاظت چلنے کے لئے انتباہی درجہ 4 کے تمام قوانین پورے نہیں کر سکتا تو اس کے کارکنوں کو کام پر نہیں جانا چاہئے۔

ہنگامی صورتحال میں

تمام انتباہی درجوں پر خدمات کام کرنا جاری رکھیں گی، بشمول صحت کی خدمات، ہنگامی خدمات، اشیاء اور سامان کی نقل و حمل۔ ان شعبوں میں کام کرنے والے آجروں کو صحت اور حفاظت کی تمام ذمہ داریوں پر عملدرآمد لازمی طور پر جاری رکھنا ہے۔ اگر کوئی ہنگامی صورتحال درپیش ہے (جیسے آگ، زلزلہ، سونامی وغیرہ) تو ہنگامی صورتحال کے معمول کے طریقۂ کار پر عمل کریں۔ ہنگامی ضروریات COVID-19 کے انتباہی نظام کے تقاضوں پر حاوی ہیں لیکن جہاں ممکن ہو جسمانی فاصلہ برقرار رکھا جانا چاہئے۔

مدد کی ضرورت ہے؟

اگر آپ کو مالی مسائل، خوراک کے مسائل یا اپنی ذہنی اور جسمانی بہبود کے مسائل درپیش ہيں تو ممکن ہے کہ آپ کے لئے معاونت دستیاب ہو۔

افراد کی معاونت کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

کاروباروں کی معاونت کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

Last updated: