انتباہی درجہ 3 پر زندگی کے معمولات | Living at Level 3

اگر آپ کو زکام، فلو یا COVID-19 جیسی علامات پیش ہیں تو براہ کرم گھر میں رہیں اور ٹیسٹ کروانے کے بارے میں مشورے کے لئے 0800 358 5453 پر ہیلتھ لائن کو مفت کال کریں یا اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ یاد رکھیں، ٹیسٹ کروانا مفت ہے۔

اگر آپ کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے تو فورا" 111 پر کال کریں۔

الرٹ لیول 3 پر آپ کو لازمی طور پر:

  • گھر سے باہر دوسرے لوگوں سے 2 میٹر یا کام کے مقامات پر 1 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
  • چہرہ ڈھانپیں اگر:
    • آپ کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہے اور آپ عمارتوں کے اندر عوامی سہولیات میں ہیں، جیسے لائبریریاں، عجائب گھر اور شاپنگ مالز۔
    • آپ کھانے پینے کے مقامات یا عوامی سہولیات میں عملے کے کارکن ہیں اور آپ کسٹمرز سے روبرو بات چیت کرتے ہيں۔
    • جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو (اس صورت میں چہرہ ڈھانپنا لازمی نہيں ہے لیکن ایسا کرنے کا پرزور مشورہ دیا جاتا ہے)۔
  • آپ کہاں جاتے ہیں اور کس سے ملتے ہیں، اس کا ریکارڈ رکھیں۔ NZ COVID Tracer ایپ، NZ کووڈ ٹریسر کتابچہ یا تحریری نوٹ استعمال کریں۔
  • اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں۔ کام پر یا اسکول نہ جائيں۔ سماجی میل جول سے پرہیز کریں۔
  • اگر آپ پر COVID-19 کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو ٹیسٹ کا انتظام کرنے کے لئے ہیلتھ لائن کو کال کریں۔ اگر آپ COVID-19 کا ٹیسٹ کرواتے ہیں تو آپ کو اپنے نتائج ملنے تک اپنے گھر میں الگ تھلگ ہوکررہنا چاہئے۔
  • اگر آپ کو ایسا کرنے کے لئے کہا جاتا ہے تو فوری طور پر خود کو الگ کریں۔
  • اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور خشک کریں۔

اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں:

آپ کا ببل

الرٹ لیول 3 پر، قانونی تقاضہ یہ ہے کہ آپ کام اور اسکول کے علاوہ صرف اپنے گھر کے افراد کے ببل میں ہی وقت گزاریں۔

آپ کے گھریلو ببل سے مراد لوگوں کا وہ گروہ ہے جن سے آپ روز مرہ جسمانی رابطہ رکھتے ہیں۔ الرٹ لیول 3 پر، اس میں وہ لوگ شامل ہیں جن کے ساتھ آپ رہتے ہیں اور اگر ضروری ہو تو قریبی خاندان، الگ تھلگ رہنے والے لوگ یا نگہداشت فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں۔ آپ کو اپنا ببل جس قدر ہو سکے چھوٹا رکھنا چاہئے۔

آپ ان دوستوں، whānau اور دیگر خاندان کو اپنے گھر مدعو نہیں کر سکتے جو آپ کے ببل میں نہیں ہیں۔

الرٹ لیول 3 پر دوستوں اور whānau سے ملاقات

اجتماعات

10 لوگوں تک کے اجتماعات جاری رہ سکتے ہيں، لیکن اس کی اجازت صرف شادیوں، جنازوں اور tangihanga کے لئے ہے۔  قانون کے مطابق جسمانی فاصلہ اور عوامی صحت کے اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

الرٹ لیول 3 میں اجتماعات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

سفر اور نقل و حرکت

الرٹ لیول 3 میں اور الرٹ لیول 3 کے علاقوں اور دیگر الرٹ لیول علاقوں کے درمیان ذاتی اور کاروباری نقل و حرکت محدود ہے۔ ایسا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے کیا گیا ہے

کچھ کاروباری سفر کی اجازت ہے، مثال کے طور پر اگر آپ الرٹ لیول 4 کاروبار یا خدمت کے لئے کام کرتے ہیں۔

کچھ ذاتی سفر کی اجازت ہے، مثال کے طور پر صحت کی دیکھ بھال، ہنگامی صورتحال، کسی ایسے شخص کو دیکھ بھال فراہم کرنا جس کی حالت نازک یا موت کے قریب ہے یا بچوں کی مشترکہ دیکھ بھال۔ 

اگر آپ اجازت شدہ وجوہات سے سفر کریں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس موزوں ثبوت موجود ہیں۔

اگر آپ کسی غیر اجازت شدہ وجہ سے سفر کرنا چاہتے ہيں تو آپ استثنا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کی درخواست کو متعلقہ معیار پر پورا اترنے کی ضرورت ہوگی۔

سفر، نقل و حرکت اور چھوٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

ورزش اور تفریح

الرٹ لیول 3 پر، آپ اپنے مقامی علاقے میں اکیلے خود، یا اپنے گھریلو ببل میں شامل لوگوں کے ساتھ ورزش کرسکتے ہیں۔

سب سے اہم چیز محفوظ رہنا اور گھر کے قریب رہنا ہے۔ اپنے پسندیدہ پارک یا ساحل سمندر کے بجائے اپنے مقامی پارک یا ساحل سمندر پر جائیں۔ کم خطرے والی سرگرمیاں کریں تاکہ آپ کو بچانے یا طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

الرٹ لیول 3 پر کھیل اور تفریح

ماسک اور چہرہ ڈھانپنے والی چیزیں

بہت سی جگہوں پر چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت ہے، بشمول پبلک ٹرانسپورٹ پر، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا دورہ کرتے ہوئے، سپر مارکیٹوں میں اور دیگر عوامی مقامات پر۔

ہم آپ کی یہ بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنے گھر سے نکلتے وقت چہرہ ڈھانپیں اور دوسروں سے 2 میٹر فاصلہ رکھیں۔ خاص طور اس وقت جب دوسروں سے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو۔ مثال کے طور پر ٹیک آوے اٹھاتے وقت۔

معلوم کریں کہ آپ کو کب چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت ہے

رہائش اور خوراک میں معاونت

اگر آپ کو مالی مسائل، خوراک کے مسائل یا اپنی ذہنی اور جسمانی بہبود کے مسائل درپیش ہيں تو ممکن ہے کہ آپ کے لئے معاونت دستیاب ہو۔

افراد کی معاونت کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

کاروباروں کی معاونت کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

تعلیم

ابتدائی تعلیم کے مراکز، پری اسکول ، اسکول اور اسکول کے بعد کی تعلیم کی سہولیات صرف ان کارکنوں کے 14 سال سے کم عمر بچوں کے لئے کھلی ہیں جنہیں ذاتی طور پر واپس کام پر جانے کی ضرورت ہے۔ ان بچوں کا اسکول میں ہونا محفوظ ہے اور بچوں اور اساتذہ کے چھوٹے چھوٹے ببل بنائے جائیں گے۔

عوامی مقامات

عوامی مقامات بند ہیں۔ اس میں لائبریریاں، میوزیم، سینما، فوڈ کورٹس، جم، سوئمنگ پولز، کھیل کود کے میدان اور مارکیٹیں شامل ہیں۔

یہ نئی سرگرمیاں شروع کرنے یا خود کو یا اپنے ببل کو نئے خطرات سے دوچار کرنے کا وقت نہيں ہے۔ آپ اپنے مقامی علاقے میں کم خطرے کی حامل تفریحی سرگرمیاں کر سکتے ہيں۔

کام کرنے کی جگہیں اور کاروبار

الرٹ لیول 3 پر، اگر ہو سکے تو ہر ایک کو گھر سے کام کرنا چاہئے۔ اگر آپ کے کاروبار میں قریبی جسمانی رابطہ شامل ہے تو اسے نہیں کھولا جا سکتا۔ دیگر تمام کاروبار کام کر سکتے ہیں، لیکن پابندیوں کے ساتھ۔ ان میں یہ شامل ہیں:

  • جسمانی فاصلے کی ضروریات کو پورا کرنا
  • حفظان صحت کے اضافی اقدامات کرنا
  • مشترکہ سطحوں کی باقاعدگی سے صفائی اور انہیں جراثیم سے پاک کرنا
  • بغیر رابطہ آرڈر، پک اپ، ڈلیوری اور ادائیگی کے طریقے
  • اس بات کو یقینی بنانا کہ اگر عملے، کسٹمرز اور ملاقاتی کو چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت ہو وہ چہرہ ڈھانپیں۔ 

کاروباروں کی صرف ایک چھوٹی سی تعداد کے احاطے میں گاہک موجود ہو سکتے ہیں، معلوم کریں کہ یہ کاروبار کون سے ہیں۔ کاروباری اداروں کو صحت اور حفاظت کی دیگر تمام ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہوں گی، ملازمین کو محفوظ اور اچھی حالت میں رکھنا ہوگا اور ملازمت کے کم از کم معیارات کو پورا کرنا ہوگا۔ تمام کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ خطرات اور ان کے انتظام کے طریقوں کی نشاندہی کرنے کے لئے ملازمین سے بات کریں۔

کاروباروں اور خدمات کے لئے ریکارڈ رکھنے کا ضروری تقاضہ

کچھ کاروباروں اور تقریب کے منتظمین کےلئے قانونی تقاضہ ہے کہ ان کے پاس ایسے طریقے موجود ہوں جن کے ذریعے وہ آپ کے دورے کا ریکارڈ رکھ سکیں۔ آپ کے پاس ایک سے زائد طریقے ہونے چاہئيں جن سے لوگ اپنا دورہ ریکارڈ کر سکیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو QR کوڈ اسکین کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

اس میں کیفے، ریستوران، بار، کیسینو، کنسرٹ، عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات (مریضوں کے علاوہ)، حجام، ورزش کی سہولیات، نائٹ کلب، لائبریریاں، عدالتیں، مقامی اور مرکزی حکومت کے ادارے اور کسٹمر سروس کاؤنٹرز کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والے ادارے شامل ہیں۔

جن طریقوں سے آپ اپنے دورے کو ریکارڈ کر سکیں گے، ان میں یہ طریقے شامل ہیں:

  • لوگوں سے NZ COVID Tracer ایپ کے ذریعے اسکین کرنے کا کہنا
  • اپنے کسٹمرز اور ملاقاتیوں کی تفصیلات کو دستی طور پر ریکارڈ کرنا
  • گاہکوں اور ملاقاتیوں کو کاغذی فارم دینا جس میں وہ اپنی تفصیلات بھر کر اسے ایک کلیکشن باکس میں ڈال سکيں 
  • ریکارڈ رکھنے کے اپنے موجودہ نظام کو استعمال کرنا، جیسے سوائپ کارڈ کے ذریعے رسائی یا ملاقات کی بکنگ۔

کاروباری اداروں کو تب بھی QR کوڈ پوسٹر ڈسپلے کرنا جاری رکھنے کی ضرورت ہے جب صارفین کا ریکارڈ اکٹھا کرنا ضروری نہ ہو۔

رابطے کے ریکارڈ ذاتی معلومات ہیں۔ انہیں پرائیویسی ایکٹ 2020 کے مطابق محفوظ طریقے سے اکٹھا کرنے، استعمال کرنے، ذخیرہ کرنے، ظاہر کرنے اور تلف کرنے کی ضرورت ہے۔ 

متبادل ریکارڈنگ سسٹم کو محفوظ رکھنے کے لئے ان کی زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

کاروباری اداروں کے لئے ریکارڈ رکھنے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

تمام الرٹ لیولز پر ہنگامی خدمات

ہنگامی خدمات تمام الرٹ لیولز پر جاری رہیں گی۔

اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیش آئے تو معمول کی ہنگامی رہنمائیوں یا ہنگامی حکام کے مشورے پر عمل کریں۔ آپ کی حفاظت ہر چیز سے اہم ہے۔

ایک دفعہ جب آپ کی حفاظت یقینی ہو جائے تو COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جیسے جسمانی فاصلہ رکھنا یا چہرہ ڈھانپنا۔

اگر آپ کی جان یا جائیداد کو خطرہ ہو تو ہمیشہ 111 ڈائل کریں اور پولیس، فائر یا ایمبولینس طلب کریں۔

معلوم کریں کہ ہنگامی صورتحال میں کیا کیا جائے

Last updated: