انتباہی درجہ 2 پر زندگی کے معمولات | Living at Level 2

اگر آپ کو زکام، فلو یا COVID-19 جیسی علامات پیش ہیں تو براہ کرم گھر میں رہیں اور ٹیسٹ کروانے کے بارے میں مشورے کے لئے 0800 358 5453 پر ہیلتھ لائن کو مفت کال کریں یا اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ یاد رکھیں، ٹیسٹ کروانا مفت ہے۔

اگر آپ کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے تو فورا" 111 (external link) پر کال کریں۔

الرٹ لیول 2 پر آپ کو لازمی طور پر:

  • گھر سے باہر دوسرے لوگوں سے 2 میٹر یا کام کے مقامات پر 1 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
  • چہرہ ڈھانپیں اگر:
    • آپ کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہے اور آپ عمارتوں کے اندر عوامی سہولیات میں ہیں، جیسے لائبریریاں، عجائب گھر اور شاپنگ مالز۔
    • آپ ہاسپٹلٹی کے مقامات یا عوامی سہولیات میں عملے کے کارکن ہیں اور آپ کسٹمرز سے روبرو بات چیت کرتے ہيں۔
    • جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو (اس صورت میں چہرہ ڈھانپنا لازمی نہيں ہے لیکن ایسا کرنے کا پرزور مشورہ دیا جاتا ہے)۔
  • آپ کہاں جاتے ہیں اور کس سے ملتے ہیں، اس کا ریکارڈ رکھیں۔ NZ COVID Tracer ایپ، NZ کووڈ ٹریسر کتابچہ یا تحریری نوٹ استعمال کریں۔
  • اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں۔ کام پر یا اسکول نہ جائيں۔ سماجی میل جول سے پرہیز کریں۔
  • اگر آپ پر COVID-19 کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو ٹیسٹ کا انتظام کرنے کے لئے ہیلتھ لائن کو کال کریں۔ اگر آپ COVID-19 کا ٹیسٹ کرواتے ہیں تو آپ کو اپنے نتائج ملنے تک اپنے گھر میں الگ تھلگ ہوکررہنا چاہئے۔
  • اگر آپ کو ایسا کرنے کے لئے کہا جاتا ہے تو فوری طور پر خود کو الگ کریں۔
  • اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور خشک کریں۔

اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں:

اجتماعات

اجتماعات، تقریبات اور تقریبات کی سہولیات میں زیادہ سے زیادہ افراد کی تعداد یہ ہو سکتی ہے:

  • عمارتوں کے اندر کسی بھی متعین جگہ میں 100 افراد،
  • باہر کسی متعین کھلی جگہ پر 100 افراد۔

ان پابندیوں کا اطلاق تمام تقریبکت پر ہوتا ہے، بشمول شادیوں، جنازوں اور tangihanga، مذہبی خدمات، کمیونٹی کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں، خاندانی تقریبات اور نجی تقریبات۔

ایک متعین جگہ سے مراد عمارتوں کے اندر یا باہر ایک ایسی جگہ ہے جو دیگر جگہوں سے الگ تھلگ ہو۔

اگر کسی جگہ پر 1 سے زیادہ متعین جگہیں ہوں تو لوگ ان متعین جگہوں سے باہر آپس گھل مل نہيں سکتے۔ اس میں جگہ میں داخل ہونے، وہاں سے باہر نکلنے، یا باتھ روم جانے کے اوقات بھی شامل ہیں۔

تقریب میں خدمات فراہم کرنے والے کارکن عمارتوں کے اندر یا باہر اجتماع میں افراد کی تعداد کی حدود میں شمار نہيں کئے جاتے۔

اگر آپ کے پاس عمارت کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر لوگ موجود ہیں تو آپ کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ دونوں گروپ کسی بھی آپس میں نہ گھلیں ملیں۔ اس کا مطلب یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ کے پاس مشترکہ علاقوں کے لئے علیحدہ داخلی راستے ہوں - مثال کے طور پر باتھ روم یا وہ کاؤنٹر جہاں لوگ آرڈر کرنے یا ادائیگی کرنے جاتے ہیں۔

الرٹ لیول 2 میں اجتماعات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

سفر اور نقل و حرکت

اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں۔ اگر آپ کی طبیعت ٹھیک ہے تو آپ الرٹ لیول 2 کے دوران سفر کر سکتے ہیں، بشمول آپ کسی بھی ایسے دوسرے علاقے میں جا سکتے ہيں جو الرٹ لیول 2 پر ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ یہ سفر محفوظ طریقے سے کریں۔

الرٹ لیول باؤنڈری کے آر پار ذاتی سفر سختی سے محدود ہے۔ ایسا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے کیا گیا ہے آپ الرٹ لیول باؤنڈری کے پار سفر صرف اس وقت کرسکتے ہیں جب اس سفر کی اجازت ہو۔

کچھ کاروباری سفر کی اجازت ہے۔ کچھ ذاتی سفر کی اجازت ہے، مثال کے طور پر صحت کی دیکھ بھال، ہنگامی صورتحال، کسی ایسے شخص کو دیکھ بھال فراہم کرنا جس کی حالت نازک یا موت کے قریب ہے یا بچوں کی مشترکہ دیکھ بھال۔ 

اگر آپ اجازت شدہ وجوہات کی بنا پر باؤنڈری کے پار سفر کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس قابل قبول ثبوت موجود ہوں۔

اگر آپ کسی غیر اجازت شدہ وجہ سے باؤنڈری کے پار سفر کرنا چاہتے ہيں تو آپ استثنا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کی درخواست کو متعلقہ معیار پر پورا اترنے کی ضرورت ہوگی۔

سفر، نقل و حرکت اور چھوٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

ورزش اور تفریح

الرٹ لیول 2 پر، آپ اس صورت میں اپنی معمول کی کھیل اور تفریح کی سرگرمیاں کر سکتے ہیں جب آپ انہیں محفوظ طریقے سے کر سکتے ہوں۔ لیکن اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں۔ 

آپ اس طرح کی سرگرمیاں کر سکتے ہیں:

  • پبلک کنزرویشن لینڈ پر پیدل چلنا، سائیکل چلانا اور شکار کرنا
  • عوامی سوئمنگ پول میں تیراکی کرنا، لیکن پابندیوں کا اطلاق ہوگا
  • جم جانا، لیکن پابندیاں ہوں گی، لیکن پابندیوں کا اطلاق ہوگا
  • کشتی اور موٹر والے واٹر اسپورٹس۔

کھیل اور تفریح کے لئے بھی ضروری ہے کہ اجتماعات اور ریکارڈ رکھنے سے متعلق رہنما اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ 

ورزش اور کھیلوں کے دوران چہرہ ڈھانپنے سے مشکل پیش آتی ہے لہذا چہرہ ڈھانپنے کا تقاضہ ورزش پر لاگو نہیں ہوتا۔

جم کے ماحول میں لوگوں کو دوسروں سے 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جس کا مطلب ہے کہ عمارتوں کے اندر موجود جم کی جگہوں کو شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد محدود کرنی پڑ سکتی ہے۔

عوامی مقامات پر ورزش کرتے وقت، جب ممکن ہو، انجان لوگوں سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

ماسک اور چہرہ ڈھانپنے والی چیزیں

بہت سی جگہوں پر چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت ہے، بشمول پبلک ٹرانسپورٹ پر، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا دورہ کرتے ہوئے، سپر مارکیٹوں میں اور دیگر عوامی مقامات پر۔

ہم آپ کی یہ بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنے گھر سے نکلتے وقت چہرہ ڈھانپیں اور دوسروں سے 2 میٹر فاصلہ رکھیں۔ خاص طور اس وقت جب دوسروں سے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو۔ مثال کے طور پر ٹیک آوے اٹھاتے وقت۔

معلوم کریں کہ آپ کو کب چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت ہے

رہائش اور خوراک میں معاونت

اگر آپ کو مالی مسائل، خوراک کے مسائل یا اپنی ذہنی اور جسمانی بہبود کے مسائل درپیش ہيں تو ممکن ہے کہ آپ کے لئے معاونت دستیاب ہو۔

افراد کی معاونت کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

کاروباروں کی معاونت کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

تعلیم

ابتدائی تعلیم کے مراکز، پری اسکول ، اسکول اور اسکول کے بعد کی تعلیم کی سہولیات تمام عمر کے افراد کے لئے کھلی ہیں۔

بچوں کا اسکول میں آنا محفوظ ہے۔

بچوں یا نوجوانوں کو اس صورت میں گھر پر رہنا چاہئے اگر:

  • وہ بیمار ہوں
  • انہیں COVID-19 علامات پیش آئيں
  • وہ سیلف آئسولیشن میں ہوں
  • وہ COVID-19 ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہوں۔

اس بات کی بھرپور سفارش کی جاتی ہے کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اسکول میں چہرہ ڈھانپیں۔

کام کرنے کی جگہیں اور کاروبار

ایسے کاروباری احاطے جو صحت عامہ کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں وہ عملے اور صارفین کے لئے کھل سکتے ہیں۔

صحت عامہ کے تقاضوں میں یہ تقاضے شامل ہیں:

  • NZ COVID Tracer ایپ کا QR کوڈ پوسٹر ڈسپلے کرنا اور اپنے پاس کانٹیکنٹ ٹریسنگ کے نظاموں کا متبادل رکھنا؛ اور
  • حفظان صحت کے اقدامات برقرار رکھنا جیسے ہاتھ دھونا اور سطحوں کی باقاعدگی سے صفائی کرنا، اور
  • جسمانی فاصلے کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونا۔

صارفین کے مقامات (مثال کے طور پر ان کا گھر) پر فراہم کی جانے والی خدمات اور قریبی واسطے میں فراہم کی جانے والی خدمات (مثال کے طور پر بیوٹیشینز اور ہیئرڈریسرز) کام کر سکتی ہیں بشرطیکہ وہ صحت عامہ کے اقدامات پر پورا اترتی ہوں۔ قریبی واسطے میں فراہم کی جانے والی خدمت پر کام کرنے والے کسی بھی شخص کے لئے چہرہ ڈھانپنا ضروری ہے۔

اگر کام کرنے کی کوئی جگہ ان اقدامات پر پورا نہیں اتر سکتی تو وہ کام نہیں کر سکتی۔

تمام کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ اگر ممکن ہو تو کام کرنے کے متبادل طریقے استعمال کریں اور خطرات اور ان کے انتظام کے طریقوں کی نشاندہی کرنے کے لئے ملازمین سے بات کریں۔

کاروباری اداروں کو صحت اور حفاظت کی دیگر تمام ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہوں گی، ملازمین کو محفوظ اور اچھی حالت میں رکھنا ہوگا اور ملازمت کے کم از کم معیارات کو پورا کرنا ہوگا۔

کاروباروں اور خدمات کے لئے ریکارڈ رکھنے کا ضروری تقاضہ

کچھ کاروباروں اور تقریب کے منتظمین کےلئے قانونی تقاضہ ہے کہ ان کے پاس ایسے طریقے موجود ہوں جن کے ذریعے وہ آپ کے دورے کا ریکارڈ رکھ سکیں۔ آپ کے پاس ایک سے زائد طریقے ہونے چاہئيں جن سے لوگ اپنا دورہ ریکارڈ کر سکیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو QR کوڈ اسکین کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

اس میں کیفے، ریستوران، بار، کیسینو، کنسرٹ، عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات (مریضوں کے علاوہ)، حجام، ورزش کی سہولیات، نائٹ کلب، لائبریریاں، عدالتیں، مقامی اور مرکزی حکومت کے ادارے اور کسٹمر سروس کاؤنٹرز کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والے ادارے شامل ہیں۔

جن طریقوں سے آپ اپنے دورے کو ریکارڈ کر سکیں گے، ان میں یہ طریقے شامل ہیں:

  • لوگوں سے NZ COVID Tracer ایپ کے ذریعے اسکین کرنے کا کہنا
  • اپنے کسٹمرز اور ملاقاتیوں کی تفصیلات کو دستی طور پر ریکارڈ کرنا
  • گاہکوں اور ملاقاتیوں کو کاغذی فارم دینا جس میں وہ اپنی تفصیلات بھر کر اسے ایک کلیکشن باکس میں ڈال سکيں 
  • ریکارڈ رکھنے کے اپنے موجودہ نظام کو استعمال کرنا، جیسے سوائپ کارڈ کے ذریعے رسائی یا ملاقات کی بکنگ۔

کاروباری اداروں کو تب بھی QR کوڈ پوسٹر ڈسپلے کرنا جاری رکھنے کی ضرورت ہے جب صارفین کا ریکارڈ اکٹھا کرنا ضروری نہ ہو۔

رابطے کے ریکارڈ ذاتی معلومات ہیں۔ انہیں پرائیویسی ایکٹ 2020 کے مطابق محفوظ طریقے سے اکٹھا کرنے، استعمال کرنے، ذخیرہ کرنے، ظاہر کرنے اور تلف کرنے کی ضرورت ہے۔ 

متبادل ریکارڈنگ سسٹم کو محفوظ رکھنے کے لئے ان کی زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

کاروباری اداروں کے لئے ریکارڈ رکھنے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

تمام الرٹ لیولز پر ہنگامی خدمات

ہنگامی خدمات تمام الرٹ لیولز پر جاری رہیں گی۔

اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیش آئے تو معمول کی ہنگامی رہنمائیوں یا ہنگامی حکام کے مشورے پر عمل کریں۔ آپ کی حفاظت ہر چیز سے اہم ہے۔

ایک دفعہ جب آپ کی حفاظت یقینی ہو جائے تو COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جیسے جسمانی فاصلہ رکھنا یا چہرہ ڈھانپنا۔

اگر آپ کی جان یا جائیداد کو خطرہ ہو تو ہمیشہ 111 ڈائل کریں اور پولیس، فائر یا ایمبولینس طلب کریں۔

معلوم کریں کہ ہنگامی صورتحال میں کیا کیا جائے

Last updated: