ٹیسٹنگ | Testing

اگر آپ کو زکام یا فلو جیسی علامات پیش ہیں تو براہ کرم گھر میں رہیں اور ٹیسٹ کروانے کے بارے میں مشورے کے لئے 0800 358 5453  پر ہیلتھ لائن کو مفت کال کریں یا اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ یاد رکھیں، ٹیسٹ کروانا مفت ہے۔

یہ اہم ہے کہ کمیونٹی میں جہاں کہیں بھی وائرس موجود ہوسکتا ہے، ہم اس کا پتہ لگائیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم 19-COVID کی علامات والے کسی سے بھی شخص سے ٹیسٹ کروانے کا کہہ رہے ہیں، چاہے آپ نیوزی لینڈ کے شہری ہوں، رہائشی ہوں یا یہاں سیرکرنے\کسی سے ملنے آئے ہوں۔

19-COVID کا ٹیسٹ اور دیکھ بھال مفت ہے اور یہ نیوزی لینڈ میں ہر ایک کے لئے دستیاب ہے، ان لوگوں کے لیے بھی جن کے پاس مؤثر ویزا نہیں ہے۔

آپ کی تفصیلات امیگریشن نیوزی لینڈ کو فراہم نہیں کی جائیں گی، چاہے آپ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہو۔

آپ کو ٹیسٹ کروانے کے لئے نیشنل ہیلتھ انڈیکس (NHI) نمبر کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی شناختی دستاويز دکھانے کی ضرورت ہے۔ آپ کو اپنی رابطے کی تفصیلات ٹیسٹ کرنے والے افراد کو دینے کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ آپ کو ٹیسٹ کے نتائج کے بارے میں آگاہ کرسکیں۔

آپ ٹیسٹ کہاں کرواسکتے ہیں

جن جگہوں پر آپ ٹیسٹ کرواسکتے ہیں وہ باقاعدگی سے تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ موجودہ فہرست تلاش کرنے کے لئے بہترین جگہ آپ کے مقامی ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈز (District Health Boards) اور عوامی صحت کے یونٹس ہیں۔

آپ کو یہ معلومات یہاں مل سکتی ہیں

نارتھ آئی لینڈ

ساؤتھ آئی لینڈ

ٹیسٹ کیسے لیا جاتا ہے

اگر آپ کو 19-COVID کا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے تو آپ سے ایک نمونہ لیا جاتا ہے۔

نمونہ لینے کے لئے 1 سے زیادہ طریقے ہیں۔ سب سے عام طریقہ یہ ہے کہ آپ کی ناک کے اندرونی پچھلے حصے سے بذریعہ swab ایک نمونہ حاصل کیا جاتا ہے۔ swab روئی کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کی مانند ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ایک لمبی چھڑی جڑی ہوتی ہے۔

اس نمونے کو تجزیئے کے لئے ایک لیب میں بھیجا جاتا ہے۔ لیب کے نتائج میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

جب آپ کا ٹیسٹ لیا جائے گا تو آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کب تک اور کس طریقے سے اپنے نتائج موصول ہونے کی توقع کرسکتے ہیں۔ آپ کو آپ کے نتائج کے بارے میں مطلع کیا جائے گا، چاہے آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے یا منفی۔

اگر آپ کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو آپ کو اس مشورے پر عمل کرنا چاہئے کہ آپ کو آگے کیا کرنا ہے۔

اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو کیا ہوگا

اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو صحت کا ایک ماہر آپ کو فون کرکے بتائے گا کہ اس بات کا آپ کے لئے کیا مطلب ہے، بشمول: 

  • آپ کو کب تک الگ تھلگ میں رہنے کی ضرورت ہوگی 
  • آپ اور آپ کے گھر میں رہنے والے افراد، جن کا آپ سے واسطہ رہا ہو، کے الگ تھلگ رہنے کے لیے کئے جانے والے انتظامات 
  • وہ تمام لوگ جن سے حال ہی میں آپ واسطے میں رہے ہيں

آپ سے کہا جائے گا کہ جب تک آپ بیمار ہيں آپ ایک سرکاری رہائشی انتظام میں جاکر رہيں۔ اس سے گھرانوں کی معاونت کرنا اور وائرس پھیلنے کے امکانات کو کم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اس سے آپ کے گھرانے اور کمیونٹی کو 19-COVID سے محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اگر کسی بچے یا اس کے والد\والدہ یا نگران کو 19-COVID ہو جاتا ہے اور اسے قرنطینہ میں جانے کی ضرورت پڑتی ہے تو ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بچے اپنے والد\والدہ یا نگران کے ساتھ محفوظ رہیں۔

Last updated: