انفرادی امداد | Support for individuals

اگر آپ انگریزی نہیں بولتے تو بیشتر سرکاری محکموں کو فون کرنے پر آپ زبانی مترجم کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

خوراک حاصل کرنا

اگر آپ خوراک لینے کے لئے اپنا گھر نہیں چھوڑ سکتے۔ دیکھیں کہ کیا آپ یہ کرسکتے ہيں:

  • مقامی سپر مارکیٹوں اور ان کی ترجیحی امدادی سروس کے ذریعے آن لائن آرڈرز اور انتظامات
  • اہل خانہ اور دوستوں کے ذریعے خوراک لانے کے انتظامات۔

خوراک حاصل کرنے کے لئے مالی اعانت

آپ Work and Income کے ذریعے مدد حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں. آپ کو Work and Income کا موجودہ کلائنٹ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

فوری غذائی ضروریات

اگر آپ کی صورتحال فوری مدد طلب ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر آپ کو خوراک کی ضرورت ہے تو آپ مقامی فوڈ بینک سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ بھر میں فوڈ بینک اور خوراک کی دیگر امدادی خدمات تلاش کریں (external link)

مالی مدد

  • Work and Income کی ویب سائٹ، 0800 559 009 پر رابطے کے مرکز اور MYMSD کے ذریعے معاونت دستیاب ہے۔
  • Work and Income کے سروس سنٹر انتباہی درجہ 1 اور 2 پر کھلے ہوتے ہیں اور انتباہی درجہ 3 اور 4 پر بند رہتے ہیں۔
  • انتباہی درجہ 3 اور 4 کے دوران ملاقاتیں ایک طے شدہ وقت پر فون پر ہوں گی۔
  • انتباہی درجہ 1 اور 2 کے دوران ملاقاتیں Work and Income سروس سینٹرز پر ہوں گی۔
  • Work and Income کی جانب سے معمول کی ادائيگیاں حسب معمول جاری رہیں گی۔
  • اگر آپ کو سب سے الگ تھلگ ہو کر رہنے کے لئے کہا گیا ہے اور آپ گھر سے کام نہیں کر سکتے تو اپنے آجر سے بات کریں۔ ممکن ہے کہ وہ آپ کی تنخواہ کی ادائیگی جاری رکھنے میں مدد کے لئے حکومت سے کسی ادائیگی کی درخواست کر سکتے ہوں۔

Work and Income ویب سائٹ (external link) پر دستیاب ادائیگیوں کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔ یہ ادائیگیاں ایسے افراد کے لئے بھی دستیاب ہیں جو اپنے کاروبار میں خود بطور ملازم کام کر رہے ہيں۔

تھوڑے عرصے کے لئے غیرحاضری کی ادائیگی

 اگر آپ اپنا COVID ٹیسٹ کروانے کے بعد اس کے نتیجے کا انتظار کر رہے ہيں اور اس دوران آپ گھر سے کام نہيں کر سکتے تو آپ کا آجر ایک دفعہ ادا کی جانے والی $350 کی ادائیگی کی درخواست دے سکتا ہے تاکہ آپ کی تنخواہ کی ادائیگی جاری رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ ادائیگی ایسے افراد کے لئے بھی دستیاب ہے جو اپنے کاروبار میں خود بطور ملازم کام کر رہے ہيں۔

رخصت کی امدادی اسکیم

 اگر آپ خود کو الگ تھلگ کرنے کے دوران گھر سے کام نہيں کر سکتے تو آپ کا آجر رخصت کے دوران معاونت کی اسکیم (Leave Support Scheme) کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ یہ ادائیگی آجر کو یکمشت ادا کی جاتی ہے اوردو ہفتے کے لئے ہوتی ہے۔ یہ ادائیگی ایک ہفتے میں 20 یا زائد گھنٹے کام کرنے والے ملازمین کے لئے ‪$585.80 ہوتی ہے جبکہ ایک ہفتے میں 20 سے کم گھنٹے کام کرنے والے افراد کے لئے $350 ہوتی ہے۔

Wage Subsidy and Resurgence Support ادائیگی

 اگر آپ کے کام کرنے کی جگہ انتباہی درجوں میں تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے تو آپ کا آجر آپ کی تنخواہ دینے اور آپ کی نوکری برقرار رکھنے میں معاونت کے لئے wage subsidy and the resurgence support ادائیگی کی درخواست دے سکتا ہے۔

ضروری اخراجات میں مدد

اگر آپ اپنی ملازمت کھو چکے ہیں یا آپ کے اوقات کار کم ہو گئے ہیں تو Work and Income فوری نوعیت کے اخراجات میں مدد کر سکتی ہے جیسے:

  • خوراک
  • رہائش کے اخراجات، مثال کے طور پر کرایہ یا مورٹگیج، قیام، ہنگامی رہائش، گھر بدلنا
  • نئے آلات لینا یا آلات کی مرمّت
  • دانتوں کا ہنگامی علاج
  • ہنگامی طبی علاج
  • پانی کا ٹینک بھرنا

مالی تعاون، اہلیت کے معیار اور Work at Income ویب سائٹ پر درخواست دینے کا طریقہ (external link)

یا اس نمبر پر Work and Income سے رابطہ کریں: 0800 559 009

65 سال یا زائد عمر کے بزرگ افراد 0800 552 002 یا +64 4 978 1180

طلباء 0800 88 99 00 www.studylink.govt.nz (external link)

بہرے، ناقص سماعت اورناقص گویائی رکھنے والے افراد Deaf Link مفت استعمال کرسکتے ہیں

فیکس 0800 621 621

ٹیکسٹ 029 286 7170

MSD_Deaf_Services@msd.govt.nz

اگر آپ نیوزی لینڈ کے مستقل رہائشی نہیں ہیں۔

COVID-19 کی وجہ سےشدید مالی پریشانی کا سامنا کرنے والے اہل غیر ملکی شہریوں کے لئے مدد دستیاب ہے۔

اگر آپ نیوزی لینڈ میں ایک عارضی ویزا پر ہیں بشمول

  • وزیٹر ویزا
  • اسٹوڈنٹ ویزا
  • ورک ویزا۔

ہوسکتا ہے کہ آپ غیرملکی شہریوں کے امدادی پروگرام کے اہل ہوں۔

مزید یہاں دیکھیں https://foreignnationals.services.govt.nz/ (external link)

اگر آپ Recognised Seasonal Employer (RSE) ویزا پر ہیں تو بھی آپ اہل ہيں۔

اگر آپ RSE ویزا پر ہیں تو آپ کو اپنے آجر سے اس امداد کے لئے درخواست دینے کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔ آپ کے آجر کو 0800 733 276 پر ریڈ کراس کو فون کرنا چاہئے (آپشن 1 منتخب کریں)۔

دیگر معاونت

آپ کو محفوظ رکھنے اور آپ کی بہبود میں مدد کے لئے بہت ساری خدمات دستیاب ہیں۔

اگر آپ انگریزی نہیں بولتے تو بیشتر سرکاری محکموں کو فون کرنے پر آپ زبانی مترجم کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

محفوظ طریقے سے کام کرنے کے بارے میں معلومات کے لئے

WorkSafe کو کال کریں 040 030 0800 یا

+64 4 897 7699

www.worksafe.govt.nz (external link)

ملازمین کے لئے ملازمت کے بارے میں مشورہ اور معاونت

www.employment.govt.nz (external link) یا 0800 20 90 20 یا +64 9 969 2950 پر کال کریں

رہائش اور کرایہ داری

کرایہ داروں کے لئے مشاورت اور معاونت ‪0800 836 262 https://www.tenancy.govt.nz (external link) یا info@tenancy.govt.nz پر ای میل کریں

COVID-19 کی درجہ 3 یا 4 کی سفری پابندیوں کی وجہ سے اپنے گھر سے دور پھنسے ہوئے افراد کے لئے عارضی رہائشی خدمات، جو اپنے گھر واپس نہيں جاسکتے۔ ‪0508 754 163

https://temporaryaccommodation.mbie.govt.nz (external link)

اگر آپ کو اگلے 7 دنوں کے اندر اندر رہائش کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے اور آپ کے پاس کہیں اور رہنے کا ٹھکانہ نہیں ہے تو Work and Income کو ‪0800 559 006 پر کال کریں: سوموار تا جمعہ، صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک، بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک۔

امیگریشن

www.immigration.govt.nz/about-us/covid-19 (external link) پر جائیں یا Immigration Contact Centre کو کال کریں (صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک، سوموار تا جمعہ (NZST) صرف لینڈ لائنز سے 0508 558 855 پر، یا آکلینڈ 09 914 4100 یا ولنگٹن 04 910 9915، یا بیرون ملک سے +64 9 914 4100

محفوظ اور خیریت سے رہنا

اگر آپ کو یا کسی اور کو فوری طور پر نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو یا وہ خود کو نقصان پہنچا سکتا ہو تو 111 پر ایمرجنسی لائن پر کال کریں۔

اگر آپ کو فوری خطرہ نہیں ہے لیکن آپ کو گھریلو تشدّد کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے تو آپ یہاں فون کرسکتے ہیں:

  • Shakti International کو پر - دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن 0800 742 584
  • 2Shine کو 0508 744 633 پر - صبح 9 بجے سے رات 11 بجے تک، ہفتے کے ساتوں دن

اپنے علاقے میں مقامی سماجی معاونتی خدمات کے لیے فیملی سروسز 211 ہیلپ لائن کو 0800 211 211 پر کال کریں یا www.familyservices.govt.nz/directory/ (external link) پر جائیں۔

اگر آپ کو اپنی زندگی میں تشدد کا سامنا ہے توWomen’s Refuge آپ کو مشورہ، مدد اور محفوظ رہائش فراہم کرسکتی ہے۔ 0800 733 843

بزرگوں سے بدسلوکی کی ہیلپ لائن (Elder Abuse Helpline) ایک مفت خدمت ہے جس سے عمررسیدہ لوگ اس صورت میں رابطہ کرسکتے ہیں جب ان کے ساتھ یا ان کے کسی جاننے والے معمّر شخص کے ساتھ بدسلوکی ہو رہی ہو۔

0800 32 668 65

اضطراب، پریشانی یا ذہنی تندرستی میں معاونت کے لئے 1737 کو کال یا ٹیکسٹ کر کے کسی تربیت یافتہ مددگار سے دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن مفت بات کریں۔

آپ ڈپریشن ہیلپ لائن0800 111 757 یا الکحل ڈرگ ہیلپ لائن 0800 787 797 سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Last updated: