کاروباری اداروں کے لئے مالی معاونت | Financial support for businesses

COVID-19 کے پھیلاؤ سے متاثرہ کاروباری اداروں کے لئے معاونت

Work and Income کی جانب سے کئی طرح کی کاروباری معاونت دستیاب ہے۔

  • قلیل مدّتی غیرحاضری کی ادائیگی (external link) - COVID-19 قلیل مدّتی غیرحاضری کی ادائیگی کاروباروں، بشمول اپنے کاروبار میں بطور ملازم کام کرنے والے افراد، کو اپنے ایسے کارکنوں کو ادائیگیاں کرنے میں مدد کے طور پر دستیاب ہے جو اپنے COVID-19 ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار کرنے کے دوران گھر سے کام نہيں کرسکتے۔
  • رخصت میں معاونت کی اسکیم (external link) - رخصت میں معاونت کی اسکیم ایسے کارکنوں کا احاطہ کرتی ہے جو گھر سے کام نہيں کر سکتے اور جو صحت کے مخصوص تقاضوں پر پورا اترتے ہيں، جیسے انہیں COVID-19 ہے یا وہ کسی ایسے شخص کے قریبی کانٹیکٹ ہيں جسے 14 دن کے لئے خود کو الگ تھلگ رکھنے کا کہا گیا ہے۔
  • ریسرجنس سپورٹ ادائیگی (external link) - Inland Revenue کی ریسرجنس سپورٹ ادائیگی ملک بھر میں انتباہی درجے میں اضافے سے متاثر ہونے والے کاروباروں کی مدد کرتی ہے۔

Work and Income کی جانب سے مزید معاونت

  • معاونت Work and Income کی ویب سائٹ،009 5590800  پر رابطے کے مرکز اور MyMSD کے ذریعے دستیاب ہے۔

  • انتباہی درجہ 3 اور 4 کے دوران ملاقاتیں ایک طے شدہ وقت پر فون پر ہوں گی، انتباہی درجہ 1 اور 2 کے دوران ملاقاتیں حسب معمول جاری رہیں گی۔
  • Work and Income کی جانب سے معمول کی ادائيگیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
  • دستیاب ادائیگیوں کے بارے میں معلومات Work and Income ویب سائٹ (external link) پر موجود ہیں۔ یہ ادائیگیاں ایسے افراد کے لئے بھی دستیاب ہیں جو اپنے کاروبار میں خود بطور ملازم کام کر رہے ہيں۔

Last updated: