چہرہ ڈھانپنے والی چیزیں اور ماسک | Face coverings and masks

چہرے کو ڈھانپنے سے COVID-19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایسا کرنے سے اس وقت چھوٹے قطروں کو روکنے میں مدد ملتی ہے جب کوئی بولتا، ہنستا، کھانستا یا چھینکتا ہے۔ اس میں وہ شخص بھی شامل ہے جسے COVID-19 ہے لیکن اس کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور اس پر کوئی واضح علامات ظاہر نہيں ہوئيں۔

الرٹ لیول 1 پر چہرہ ڈھانپنا

اپنے گھر سے باہر نکلتے وقت

ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اس وقت اپنا چہرہ ڈھانپیں جب آپ دوسروں سے جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھ سکتے ہوں، مثال کے طور پر عمارتوں کے اندر ہجوم والے مقامات پر۔

قانون کے تحت آپ کو اس وقت لازمی چہرہ ڈھانپنا چاہئے جب:

  • آپ پبلک ٹرانسپورٹ پر ہوں
  • فلائٹس پر ہوں۔

جب آپ کام پر ہوں

قانون کے تحت آپ کو اس وقت لازمی چہرہ ڈھانپنا چاہئے جب ان ذرائع آمدورفت کے ڈرائیور ہوں:

  • ٹیکسی یا رائیڈ شیئر گاڑی
  • پبلک ٹرانسپورٹ

الرٹ لیول 2 پر چہرہ ڈھانپنا

اپنے گھر سے باہر نکلتے وقت

قانون کے تحت آپ کو اس وقت لازمی چہرہ ڈھانپنا چاہئے جب:

  • آپ پبلک ٹرانسپورٹ، ہوائی جہاز (بشمول آمد اور روانگی کے مقامات جیسے ٹرین اسٹیشن اور بس اسٹاپ)، ٹیکسی یا رائیڈ شیئر گاڑی میں ہوں
  • آپ صحت کی دیکھ بھال یا عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی سہولت میں گئے ہوں
  • آپ ریٹیل کاروباروں جیسے سپر مارکیٹس، فارمیسیوں، شاپنگ مالز، عمارتوں کے اندر موجود بازاروں، ٹیک آوے فوڈ سٹورز اور عوامی مقامات جیسے عجائب گھروں اور لائبریریوں کے اندر موجود ہوں
  • آپ عدالتوں اور ٹریبونلز کے اندر عام کھلی جگہوں، مقامی اور مرکزی حکومت کے اداروں اور کسٹمر سروس کے استقبالیے والے سماجی خدمات فراہم کرنے والوں اداروں کے اندر موجود ہوں۔

جب آپ کام پر ہوں

قانون کے تحت آپ کو اس وقت لازمی چہرہ ڈھانپنا چاہئے جب:

  • آپ عدالت، ٹریبونل، مقامی یا مرکزی حکومت کے ادارے یا سماجی خدمت فراہم کرنے والے ادارے میں ایسی جگہ پر کام کرتے ہوں جہاں عوام کا آنا جانا ہو
  • آپ رہائشی مکانوں کے ڈلیوری ڈرائیور ہوں - ڈلیوری ڈرائیوروں کو صرف اس وقت چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت ہوتی ہے جب وہ اپنی گاڑی سے باہر ہوتے ہیں
  • آپ کیفے، ریستوران، بار، نائٹ کلب، سوپ کچن یا کھانے پینے کے کسی اور کاروبار میں کام کرتے ہیں اور آپ کا کسٹمرز سے واسطہ پڑتا ہے
  • آپ ایسی خدمت فراہم کرتے ہيں جس میں قریبی واسطہ ہوتا ہو - مثال کے طور پر، ہیئر ڈریسرز یا بیوٹی تھراپسٹس
  • آپ ریٹیل سٹور پر کام کرتے ہیں - بشمول وہ سٹور جو الرٹ لیول 3 اور 4 پر کام کر رہے تھے
  • آپ عمارت کے اندر واقع کسی عوامی سہولت میں کام کرتے ہيں - مثال کے طور پر، لائبریری، میوزیم یا جم — سوئمنگ پول میں کام کرنے والے ملازمین کو چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • آپ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکسی، رائیڈ شیئر گاڑی، فیری یا کشتی، بس یا ٹرین کے ڈرائیور ہیں - اس میں نارتھ آئی لینڈ اور ساؤتھ آئی لینڈ کے درمیان چلنے والی اسکول بسیں اور فیریز شامل نہیں ہیں۔

الرٹ لیول 3 پر چہرہ ڈھانپنا

اپنے گھر سے باہر نکلتے وقت

ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنے گھر سے نکلتے وقت چہرہ ڈھانپیں اور دوسروں سے 2 میٹر فاصلہ رکھیں۔ خاص طور اس وقت جب دوسروں سے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو۔ مثال کے طور پر ٹیک آوے اٹھاتے وقت۔

قانون کے تحت آپ کو اس وقت لازمی چہرہ ڈھانپنا چاہئے جب:

  • آپ پبلک ٹرانسپورٹ پر ہوں یا جب آپ آمد و روانگی کے مقامات پر ہوں، مثال کے طور پر ہوائی اڈے، ٹرین اسٹیشن اور بس اسٹاپ
  • آپ فلائٹس پر ہوں
  • ٹیکسیوں یا رائیڈ شیئر گاڑیوں میں ہوں
  • آپ صحت کی دیکھ بھال کی سہولت میں گئے ہوں
  • آپ عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی سہولت میں گئے ہوں
  • آپ ان لیولز پر کام کرنے والے کاروبار یا خدمت میں کسٹمر یا گاہک ہیں، مثال کے طور پر سپر مارکیٹس، فارمیسیاں اور پٹرول اسٹیشن
  • آپ عدالتوں اور ٹریبونلز کے اندر عام کھلی جگہوں، مقامی اور مرکزی حکومت کے اداروں اور کسٹمر سروس کے استقبالیے والے سماجی خدمات فراہم کرنے والوں اداروں کے اندر موجود ہوں۔

جب آپ کام پر ہوں

اگر آپ الرٹ لیول 3 پر کام کرنے والے کاروبار یا خدمت میں ملازم ہيں اور آپ کا کسٹمرز سے واسطہ پڑتا ہے تو قانون کے تحت آپ کے لئے چہرہ ڈھانپنا ضروری ہے۔ اگر آپ ان جگہوں پر کام کرتے ہیں تو آپ کے لئے چہرہ ڈھانپنا ضروری ہے:

  • سپر مارکیٹ، ڈیری، پٹرول اسٹیشن، لائسنسنگ ٹرسٹ، فارمیسی، فوڈ بینک، سیلف سروس لانڈری، ہارڈویئر سٹور، قصائی، مچھلی فروش، سبزی فروش، شاپنگ مال، بینک یا نیوزی لینڈ پوسٹ
  • عدالت، ٹریبونل یا سماجی خدمت فراہم کرنے والے ادارے میں ایسی جگہ پر کام جہاں عوام سے واسطہ پڑتا ہو
  • بطور رہائشی مکانوں کا ڈلیوری ڈرائیور - آپ کو صرف اس وقت چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت ہوتی ہے جب آپ اپنی گاڑی سے باہر آتے ہيں
  • پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکسی، رائیڈ شیئر گاڑی، فیری یا کشتی، بس یا ٹرین میں بطور ڈرائیور - آپ کو نارتھ آئی لینڈ اور ساؤتھ آئی لینڈ کے درمیان چلنے والی اسکول بسوں اور فیریز میں اپنا چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت نہيں ہے۔

الرٹ لیول 4 پر چہرہ ڈھانپنا

اپنے گھر سے باہر نکلتے وقت

ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنے گھر سے نکلتے وقت چہرہ ڈھانپیں اور دوسروں سے 2 میٹر فاصلہ رکھیں۔ خاص طور اس وقت جب دوسروں سے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو۔ مثال کے طور پر ٹیک آوے اٹھاتے وقت۔

قانون کے تحت آپ کو اس وقت لازمی چہرہ ڈھانپنا چاہئے جب:

  • آپ پبلک ٹرانسپورٹ پر ہوں یا جب آپ آمد و روانگی کے مقامات پر ہوں، مثال کے طور پر ہوائی اڈے، ٹرین اسٹیشن اور بس اسٹاپ
  • آپ فلائٹس پر ہوں
  • ٹیکسیوں یا رائیڈ شیئر گاڑیوں میں ہوں
  • آپ صحت کی دیکھ بھال کی سہولت میں گئے ہوں
  • آپ عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی سہولت میں گئے ہوں
  • آپ ان لیولز پر کام کرنے والے کاروبار یا خدمت میں کسٹمر یا گاہک ہیں، مثال کے طور پر سپر مارکیٹس، فارمیسیاں اور پٹرول اسٹیشن
  • آپ عدالتوں اور ٹریبونلز کے اندر عام کھلی جگہوں، مقامی اور مرکزی حکومت کے اداروں اور کسٹمر سروس کے استقبالیے والے سماجی خدمات فراہم کرنے والوں اداروں کے اندر موجود ہوں۔

جب آپ کام پر ہوں

اگر آپ الرٹ لیول 4 پر کام کرنے والے کاروبار یا خدمت میں ملازم ہيں اور آپ کا کسٹمرز سے واسطہ پڑتا ہے تو قانون کے تحت آپ کے لئے چہرہ ڈھانپنا ضروری ہے۔ اگر آپ ان جگہوں پر کام کرتے ہیں تو آپ کے لئے چہرہ ڈھانپنا ضروری ہے:

  • سپر مارکیٹ، ڈیری، پٹرول اسٹیشن، لائسنسنگ ٹرسٹ، فارمیسی، فوڈ بینک، سیلف سروس لانڈری یا ہارڈویئر سٹور
  • عدالت، ٹریبونل یا سماجی خدمت فراہم کرنے والے ادارے میں ایسی جگہ پر کام جہاں عوام سے واسطہ پڑتا ہو
  • پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکسی، رائیڈ شیئر گاڑی، فیری یا کشتی، بس یا ٹرین میں بطور ڈرائیور - آپ کو نارتھ آئی لینڈ اور ساؤتھ آئی لینڈ کے درمیان چلنے والی فیریز میں اپنا چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت نہيں ہے۔

کس کو چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت نہیں ہے؟

ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ معذوری یا صحت کے مسائل کی وجہ سے بحفاظت اور بآسانی چہرہ ڈھانپنے کے قابل نہیں ہوتے۔ براہ کرم اس کا خیال رکھیں۔ اس کے باوجود انہیں خوراک، فارمیسیوں اور دیگر خدمات حاصل کرنے کا حق ہے۔

جہاں ممکن ہو، آپ کو چہرہ ڈھانپنے کی ترغیب دی جائے گی۔

ان لوگوں کو یا ان جگہوں پر چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت نہیں ہے: 

  • 12 سال سے کم عمر کے بچے
  • اسکول بسوں میں طلباء
  • نارتھ اور ساؤتھ آئی لینڈز کے درمیان مسافروں کو لانے اور لے جانے والی فیریز
  • ایک ایسی کشتی یا بحری جہاز جس میں مسافروں کے لئے کوئی بند جگہ نہ ہے، مثال کے طور پر جیٹ کشتی کے ٹوؤرز
  • چارٹر یا گروپ ٹوؤرز
  • نجی پروازیں
  • ڈرائیور، پائلٹ، کارکن یا سروس کا عملہ، اگر وہ مسافروں سے مکمل طور پر علیحدہ جگہ پر ہو، مثال کے طور پر کاک پٹ میں موجود پائلٹ یا ٹرین کیب میں موجود ٹرین ڈرائیورز۔

آپ کو اس وقت بھی چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت نہیں ہے جب:

  • ایسا کرنا غیر محفوظ ہو، مثال کے طور پر اگر چہرہ ڈھانپنے کا مطلب یہ ہو کہ ڈرائیور محفوظ طریقے سے گاڑی نہ چلا سکتا ہو
  • ایک ہنگامی صورتحال درپیش ہو
  • آپ کو ایسی جسمانی یا ذہنی بیماری یا ایسے مسائل یا معذوری ہو جس کی وجہ سے چہرہ ڈھانپنا نامناسب ہو
  • آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کی ضرورت ہو
  • آپ کو کسی ایسے شخص سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہو جو بہرا ہو یا جسے سننے میں مشکل ہو
  • آپ کو دوا لینے کی ضرورت ہو
  • آپ نے کچھ کھانا یا پینا ہو، کھانے پینے کی عمومی اجازت ہونے کی صورت میں
  • قانون کے مطابق اس کی ضرورت نہ ہو۔ 

چہرہ ڈھانپنے سے استثنا کا کارڈ 

ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ معذوری یا صحت کے مسائل کی وجہ سے بحفاظت اور بآسانی چہرہ نہيں ڈھانپنے کے قابل نہیں ہوتے۔ اگر آپ چہرہ نہیں ڈھانپ سکتے تو آپ کو استثنا کارڈ مل سکتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر آپ اپنا استثنا کارڈ دکھا سکتے ہیں۔

آپ Disabled Persons Assembly NZ سے 04 801 9100 پر یا info@dpa.org.nz پر رابطہ کرکے کارڈ کی درخواست کرسکتے ہیں۔

چہرے کو ڈھانپنے کا طریقہ

اپنے چہرے کو جس چیز سے ڈھانپ رہے ہيں اسے چیک کریں۔ یقینی بنائيں کہ یہ:

  • صاف ہے
  • خشک ہے
  • اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اپنے ہاتھ صاف کریں۔ اپنے چہرے کو ڈھانپنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو صاف اور خشک کریں۔ ان میں سے کسی چیز کا استعمال کریں:

  • صابن اور پانی
  • ہینڈ سینیٹائزر (کم سے کم ٪60 الکحل)

اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں۔ چہرے کو جس چیز سے ڈھانپ رہے ہيں اسے اپنے ناک اور منہ پر رکھیں اور پھر اسکی ڈوریوں کو باندھ لیں یا کان پر اس کے حلقے چڑھا لیں۔ چہرے کو ڈھانپنے والی چیز میں یہ خصوصیات ہونی چاہئيں:

  • یہ آپ کی ناک، منہ اور ٹھوڑی کو مکمل طور پر ڈھانپتی ہو
  • آپ کے چہرے کے پہلو کے ساتھ آرام سے ، لیکن محفوظ طور پر فٹ ہوجائے
  • آپ آسانی سے سانس لے سکیں۔

اپنے ہاتھ دوبارہ صاف کریں۔ ان میں سے کسی چیز کا استعمال کریں:

  • صابن اور پانی
  • ہینڈ سینیٹائزر (کم سے کم ٪60 الکحل)

چہرے کو ڈھانپنے کے دوران

جب آپ نے چہرہ ڈھانپا ہوا ہو اس وقت آپ کو:

  • اپنے چہرے کو ڈھانپنے والی چیز کے سامنے کے حصے کو چھونے سے گریز کرنا چاہئے
  • اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کرنا چاہئے
  • اپنے چہرے کو ڈھانپنے والی چیز کو ہلانا نہیں چاہئے، نہ ہی اسے کھینچ کر اپنی ٹھوڑی سے نیچے کرنا چاہئے
  • اگر چہرے کر ڈھانپنے والی چیز نم، خراب یا گندی ہوجائے تو اسے بدل لیں۔

چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو اتارنے کا طریقہ

اپنے ہاتھ صاف کریں۔ اپنے ہاتھ صاف کریں اور انہیں خشک کریں۔ ان میں سے کسی چیز ایک طریقے کا استعمال کریں:

  • صابن اور پانی
  • ہینڈ سینیٹائزر (کم سے کم ٪60 الکحل)

آپ نے اپنے چہرے کو جس چیز سے ڈھانپا ہوا ہے، اسے اتاریں۔ اسے پچھلی جانب سے اتاریں اور اپنے چہرے سے دور لے جائيں۔ Loops (حلقے) استعمال کریں یا اسکی گرہ کھول دیں۔ چہرے کو ڈھانپنے والی چیز کے سامنے والے حصے کو مت چھوئیں اور محتاط رہیں کہ آپ اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو ہاتھ نہ لگائیں۔

چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو صاف کرلیں یا تلف کر دیں۔

  • کپڑے سے بنی ہوئی چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو واشنگ مشین میں ڈٹرجنٹ ڈال کر 60 ڈگری سیلسیئس پر دھو کر صاف کرلیں۔ دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو اچھی طرح سے خشک کرلیں۔ چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو اس وقت استعمال نہ کریں جب وہ گیلی یا نم ہو۔
  • ایک مرتبہ استعمال کی جانے والی چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو تلف کردیں۔ اسے بند ڈھکن والے کوڑے دان میں ڈالیں یا کسی سیل شدہ بیگ میں ڈال کر پھینک دیں۔ ایک مرتبہ استعمال کی جانے والی چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو دوبارہ استعمال نہ کریں اور نہ ہی اسے جراثیم سے پاک کرنے کی کوشش کریں۔

اپنے ہاتھ دوبارہ صاف کریں۔ ان میں سے کسی چیز کا استعمال کریں:

  • صابن اور پانی
  • ہینڈ سینیٹائزر (کم سے کم ٪60 الکحل)

Last updated: