نیوزی لینڈ میں ویکسین لگانے کا منصوبہ | New Zealand's vaccine rollout plan

Find out when you can get a vaccine

نیوزی لینڈ نے Pfizer/BioNTech ویکسین کی 10 ملین خوراکوں کا انتظام کیا ہے۔ یہ نیوزی لینڈ میں موجود ہر فرد کو ویکسین کی 2 خوراکیں لگانے کے لئے کافی ہے۔ یہ خوراکيں انہیں COVID-19 کے خلاف مدافعت فراہم کرنے کے لئے درکار ہيں۔

حکومت کے پاس اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک منصوبہ موجود ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہر شخص کو ویکسین تک مفت، منصفانہ اور مساوی رسائی حاصل ہوگی۔ جن لوگوں کو COVID-19 کا زیادہ خطرہ ہے ان کو ترجیح دی جائے گی۔

ہم Aotearoa میں ہر فرد کو اس بات کو موقع دے کر بااختیار بنانا چاہتے ہیں کہ وہ COVID-19 کی ویکسین لگوا کر خود کو، اپنے وسیع تر خاندان کو اور اپنی کمیونٹیوں کی حفاظت کرے۔

ویکسین 4 گروہوں میں لگے گی۔ مقصد یہ ہے کہ 2021 کے آخر تک نیوزی لینڈ میں ہر شخص کو ویکسین لگ جائے۔

گروہ 1: بارڈر پر کام کرنے والے کارکن اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد

پہلے جن لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی وہ بارڈر پر کام کرنے والے ہمارے کارکن اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد ہيں۔ ان میں صفائی کا عملہ، MIQ میں صحت کا جائزہ لینے والی نرسیں، سکیورٹی پر مامور عملہ، کسٹمز اور بارڈر پر کام کرنے والے عہدیداران، ہوٹل میں کام کرنے والے کارکن، دفاعی افواج اور پولیس کا وہ عملہ جو MIQ میں تعیناتی کے قابل ہے، ایئرلائن عملہ، بندرگاہوں کا عملہ اور ویکسین لگانے والا عملہ شامل ہے۔

اس گروہ کو فروری اور مارچ 2021 میں ویکسین لگائی جائے گی۔

گروہ 2: زیادہ خطرے سے دوچار فرنٹ لائن کارکن اور وہ افراد جو زیادہ پرخطر ماحول میں رہتے ہیں

جب ہمارے بارڈر پر کام کرنے والے کارکنوں اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد کو ویکسین لگ گئی تو ہم اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائیں گے جنہیں مریضوں کے ساتھ واسطہ پڑنے کی وجہ سے COVID-19 لگنے اور/ یا ان سے COVID-19 پھیلنے کا زیادہ امکان ہے۔

گروہ 2 میں ہم ایسے تمام افراد کو بھی ویکسین لگائیں گے جو عموما ایسی طویل مدّتی نگہداشتی رہائش میں رہتے ہيں جہاں رہائشیوں کو COVID-19 سے گھمبیر نتائج کا خطرہ ہے، اسی طرح طویل مدّتی رہائشی ماحول میں کام کرنے والے تمام افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی جہاں لوگوں کو COVID-19 سے بہت سخت بیمار ہونے یا مرنے کا خطرہ ہے۔

گروہ 2 میں Māori اور پیسفک پس منظر رکھنے والے معمر بھی افراد شامل ہوں گے جن کی دیکھ بھال وسیع تر خاندان کے افراد (اور ان کے ساتھ رہنے والے لوگ اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے افراد) کرتے ہیں۔

اس گروہ کے ایک حصے کے طور پر ہم Counties Manukau DHB کے علاقے میں رہنے والے ایسے افراد کو بھی ویکسین لگائیں گے جن کی عمر 65 سال سے زائد ہے یا جنہيں صحت کے درپردہ متعلقہ مسائل یا معذوریاں لاحق ہيں۔

گروہ 2 کو مارچ اور مئی 2021 کے درمیان ویکسین لگائی جائے گی۔

گروہ 3: 65 سال سے زائد عمر کے افراد، درپردہ صحت کے مسائل رکھنے والے افراد، معذور افراد اور زیرتحویل بالغ افراد

گروہ 3 میں ہم 65 سال سے زائد عمر کے افراد، درپردہ متعلقہ صحت کے مسائل رکھنے والے یا معذور افراد اور زیرتحویل رہنے والے بالغ افراد کو ویکسین لگائيں گے۔

صحت کے درپردہ متعلقہ مسائل میں دل کی بیماریاں، ہائپرٹینشن، اسٹروک، ذیابیطس، پھیپھڑوں میں رکاوٹ کی دائمی بیماری\سانس کے دائمی مسائل، گردوں کی بیماری اور کینسر شامل ہیں۔

گروہ 3 کو ویکسین مئی 2021 سے لگانی شروع کی جائے گی۔

گروہ 4: باقی آبادی

گروپ 4 میں 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے باقی ایسے تمام افراد کو COVID-19 ویکسین لگوانے کا موقع ملے گا جن کو ابھی تک ویکسین نہیں لگی۔ Medsafe نے ابھی تک 16 سال سے کم عمر افراد میں Pfizer/BioNTech ویکسین استعمال کرنے کی منظوری نہیں دی۔

گروہ 4 کو ویکسین جولائی 2021 سے لگانی شروع کی جائے گی۔

اگرچہ COVID-19 ویکسینز مستقبل میں وائرس سے تحفظ فراہم کریں گی لیکن COVID-19 کو اپنی کمیونٹیوں سے دور رکھنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہے۔ ہمیں 4 سنہری اصولوں پر عملدرآمد جاری رکھنا ہے: ہاتھ دھونا، QR کوڈز اسکین کرنا، بلیوٹوتھ آن کرنا اور بیمار ہونے کی صورت میں گھر پر رہنا۔

ویکسین لگواتے وقت کس چیز کی توقع کی جائے، اس کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

ویکسین لگنے کے بعد کیا متوقع ہے، اس بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں