دلچسپی کے مقامات | Locations of interest

جب کمیونٹی میں COVID-19 کی وبا پھیلتی ہے تو وزارت صحت اپنی ویب سائٹ پر ان مقامات کی تازہ فہرست جاری کرتی ہے جہاں COVID-19 کے مصدقہ کیس مل چکے ہیں، ان مقامات کو 'دلچسپی کے مقامات' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 

یہ جاننا اہم ہے کہ آیا آپ کسی مخصوص وقت پر دلچسپی کے کسی مقام پر موجود تھے۔ اگر آپ موجود تھے تو دلچسپی کے ہر مقام کے سامنے وہ ہدایات لکھی ہوں گی جن پر آپ کو عمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ کو کیا کرنا ہوگا، اس کا انحصار ہر مقام پر وائرس سے واسطہ پڑنے کے خطرے کی بنیاد پر ہوگا۔

اگر آپ ان میں سے کسی مقام پر نہیں گئے یا آپ ان مقامات میں سے کسی مقام پر گئے تھے لیکن آپ وہاں مخصوص وقت کے دوران موجود نہیں تھے تو آپ کو چاہئے کہ اپنی صحت پر نظر رکھیں اور صرف علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہی ٹیسٹ کروائيں۔


دلچسپی کے مقامات (external link)