انتباہی درجہ 4 پر زندگی کے معمولات | Living at Level 4

انتباہی درجہ 4 کے دوران آپ لازمی طور پر:

  • ضروری ذاتی نقل و حرکت کے علاوہ گھر پر ہی رہیں۔
  • اپنے ببل میں باہر کے لوگوں کو شامل نہ کریں۔ اپنے ببل میں ہر ایک کی حفاظت کرنا اہم ہے۔
  • ضروری ذاتی نقل وحرکت کے لئے گھر چھوڑتے ہوئے دیگر ببلز کے لوگوں سے کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
  • ورزش کے لئے اپنے قریب ترین پارک اور خریداری کے لئے قریب ترین دکان پر جائيں، نہ کہ اپنی پسندیدہ جگہوں پر۔
  • گھر سے کام کریں اور تعلیم حاصل کریں۔ کچھ کارکن کام پر جا سکتے ہیں لیکن اس پر سخت پابندیاں ہیں۔
  • روبرو کی جانے والی تمام کاروباری سرگرمیاں بند کردیں۔ کچھ کاروبار کھلے رہ سکتے ہیں لیکن اس پر سخت پابندیاں ہیں۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ پر چہرہ ڈھانپیں۔ اس وقت بھی چہرے کو ڈھانپنے کی سفارش کی جاتی ہے جب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو۔
  • اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور خشک کریں۔ یہ اہم ہے کہ آپ حفظان صحت کے بنیادی اقدامات پر عمل کریں، بشمول اپنے ہاتھ دھونا، اپنی کہنی میں کھانسنا یا چھینکنا اور سحطوں کو باقاعدگی سے صاف کرنا۔
  • NZ COVID Tracer app، کووڈ-19 ٹریسر کتابچہ یا تحریری نوٹ استعمال کرتے ہوئے ان جگہوں کا ریکارڈ رکھیں جہاں آپ جاتے ہيں۔ اس سے ضرورت پڑنے پر تیز ترین کانٹیکٹ ٹریسنگ میں مدد ملتی ہے۔
  • اگر آپ کو زکام، فلو یا COVID-19 علامات ہیں تو ٹیسٹ کروائيں۔ ٹیسٹ کے بارے میں مشورے کے لئے اپنے ڈاکٹر یا ہیلتھ لائن کو116 611 0800 ‪ پر کال کریں۔

COVID-19 وائرس اور علامات کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

ٹیسٹنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

بلیوٹوتھ ٹریسنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

ماسک اور چہرہ ڈھانپنے والی چیزیں

پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک اور چہرہ ڈھانپنے والی چیزيں پہننا لازمی ہے۔

ماسک پہننے اور چہرہ ڈھانپنے کی اس وقت بھی ترغیب دی جاتی ہے جب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو، جیسے سپرمارکیٹیں یا دکانیں۔

ماسکس اور چہرہ ڈھانپنے والی چیزوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

تعلیم

تمام ابتدائی تعلیم کے مراکز، پری اسکول، اسکول اور ثانوی تعلیم کے ادارے بند ہیں۔

علاقوں کے درمیان سفر

علاقوں کے درمیان سفر کی اجازت صرف خاص حالات میں ہے۔

عوامی مقامات

تمام عوامی مقامات لازما بند ہیں۔ اس میں لائبریریاں، میوزیم، سینما، فوڈ کورٹس، جم، سوئمنگ پولز، کھیل کود کے میدان اور مارکیٹیں شامل ہیں۔

عوامی اجتماعات

کسی بھی طرح کے عوامی اجتماعات نہیں ہوسکتے۔ اس میں کھیل، شادیاں، جنازے یا tangihanga وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کو اپنے ببل سے باہر کسی شخص کے ساتھ جسمانی میل جول نہيں رکھنا۔

ورزش اور تفریح

کم خطرے کی حامل ورزش اور تفریحی سرگرمیاں آپ کے مقامی علاقے تک محدود ہیں، مثال کے طور پر آپ اپنے گھر کے قریب پیدل چل سکتے ہيں یا دوڑ سکتے ہيں۔ یہ وقت نئی سرگرمیاں شروع کرنے کا نہیں ہے۔

کام کرنے کی جگہیں اور کاروبار

تمام کاروباری اداروں کو ریموٹ رہتے ہوئے کام کرنا ہے ماسوائے جب کسی کاروبار کو لازمی خدمت کا درجہ حاصل ہو۔ لازمی کارکنوں کو محفوظ رکھنے، صارفین کے ساتھ باہمی روابط کو محدود کرنے اور COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کا نفاذ لازمی ہے۔ 

ہنگامی صورتحال میں

تمام انتباہی درجوں پر لازمی خدمات کام کرنا جاری رکھیں گی، بشمول صحت کی خدمات، ہنگامی خدمات، اشیاء اور سامان کی نقل و حمل۔ ان شعبوں میں کام کرنے والے آجروں کو صحت اور حفاظت کی تمام ذمہ داریوں پر عملدرآمد لازمی طور پر جاری رکھنا ہے۔ اگر کوئی ہنگامی صورتحال درپیش ہے (جیسے آگ، زلزلہ، سونامی وغیرہ) تو ہنگامی صورتحال کے معمول کے طریقۂ کار پر عمل کریں۔ ہنگامی ضروریات COVID-19 کے انتباہی نظام کے تقاضوں پر حاوی ہیں لیکن جہاں ممکن ہو جسمانی فاصلہ برقرار رکھا جانا چاہئے۔

ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا ہے یہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

مدد کی ضرورت ہے؟

اگر آپ کو مالی مسائل، خوراک کے مسائل یا اپنی ذہنی اور جسمانی بہبود کے مسائل درپیش ہيں تو ممکن ہے کہ آپ کے لئے معاونت دستیاب ہو۔

افراد کی معاونت کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

کاروباروں کی معاونت کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں