انتباہی درجہ 3 پر زندگی کے معمولات | Living at Level 3

تمام انتباہی درجوں پرضروری خدمات برقرار رہیں گی، بشمول صحت کی خدمات، ہنگامی خدمات، اشیاء اور سامان کی نقل و حمل۔ ان شعبوں میں کام کرنے والے آجروں کو قانون کے تحت اپنی صحت اور حفاظت کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد لازمی طور پر جاری رکھنا ہے۔

تمام انتباہی درجوں پر کوئی دوسری ہنگامی صورتحال پیش آنے کی صورت میں ہنگامی صورتحال کے معمول کے طریقۂ کار پر عمل کریں۔ ہنگامی انخلاء کے احکامات COVID-19 الرٹ سسٹم کی گھر پر رہنے کے ضرورت کو مسترد کر دیں گے۔

ہنگامی صورتحال میں کیا کیا جائے

انتباہی درجہ 3 پر زندگی کے معمولات

اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں۔ کام پر یا اسکول نہ جائيں۔ سماجی میل جول سے پرہیز کریں۔

اگر آپ کو زکام، فلو یا COVID-19 کی علامات پیش ہوں تو اپنے ڈاکٹر یا ہیلتھ لائن کو 0800 611 116 پر کال کریں اور ٹیسٹ کروانے کے بارے میں مشورہ حاصل کریں۔

اگر آپ کو خود کو الگ تھلگ کرنے کا کہا گیا ہے تو قانونی طور پر آپ فورا ایسا کرنے کے پابند ہیں۔

اگر آپ COVID-19 کا ٹیسٹ کرواتے ہیں تو آپ کو لازما اپنے نتائج ملنے تک اپنے گھر میں الگ تھلگ ہوکررہنا ہوگا.

انتباہی درجہ 3 پر آپ لازمی طور پر:

  • گھر سے باہر دوسرے لوگوں سے 2 میٹر اور کام کے مقامات پر 1 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ، پروازوں یا ایسی جگہوں پر اپنے چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں جہاں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو، جیسے سپر مارکیٹ یا دکانیں۔
  • اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور خشک کریں۔
  • آپ کہاں جاتے ہیں اور کس سے ملتے ہیں، اس کا ریکارڈ رکھیں۔ NZ COVID Tracer app، کووڈ-19 ٹریسر کتابچہ یا تحریری نوٹ استعمال کریں۔

COVID-19 وائرس اور علامات کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

ٹیسٹنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

بلیوٹوتھ ٹریسنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

10 لوگوں تک کے اجتماعات جاری رہ سکتے ہيں، لیکن اس کی اجازت صرف شادیوں، جنازوں اور tangihanga کے لئے ہے۔  قانون کے مطابق جسمانی فاصلہ اور عوامی صحت کے اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

قانون کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک پروازوں پر چہرہ ڈھانپنا ضروری ہے۔آپ کو ترغیب دی جاتی ہے کہ ایسے حالات میں چہرہ ڈھانپ کر رکھیں جب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہ ہو، جیسے دکانوں میں۔

چہرہ ڈھانپنے والی چیزوں اور ماسکس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

یہ اہم ہے کہ آپ حفظان صحت کے بنیادی اقدامات پر عمل کریں، بشمول اپنے ہاتھ دھونا، اپنی کہنی میں کھانسنا یا چھینکنا اور چیزوں کی سحطوں کو صاف رکھنا۔

لوگوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ جن لوگوں سے ملیں یا جن مقامات پر جائيں ان کا ریکارڈ رکھیں۔ اس سے ضرورت پڑنے پر تیز ترین کانٹیکٹ ٹریسنگ میں مدد ملتی ہے۔

انتباہی درجہ 3 پر، قانونی تقاضہ یہ ہے کہ آپ کام اور اسکول کے علاوہ صرف اپنے گھر کے افراد کے ببل میں ہی وقت گزاریں۔ آپ اس ببل کو درج ذیل صورتوں میں پھیلا سکتے ہيں:

  • خاندان کے قریبی افراد اور دیگر خاندان سے ملنے کے لئے
  • دیکھ بھال فراہم کرنے والے کارکنوں کو بلانے کے لئے، یا
  • تنہائی میں رہنے والے افراد کی معاونت کے لئے۔

اپنے ببل کی حفاظت کرنا اہم ہے۔ اپنے ببل میں نئے لوگوں کو شامل نہ کریں اور اس میں صرف ایسے لوگوں کو ہی شامل کریں جن کو شامل کرنے سے آپ اور وہ محفوظ اور صحتمند رہیں۔

اگر آپ کے ببل میں سے کسی شخص کی طبیعت خراب ہو تو قانون کا تقاضہ ہے کہ وہ فورا خود کو ببل میں موجود دوسرے افراد سے الگ تھلگ کر لے۔  سماجی میل جول کے لئے مہمانوں کو اپنے گھر میں مدعو نہ کریں، جیسے دوست احباب، خاندان کے دیگر افراد اور whānau۔

آپ اپنے مقامی علاقے میں سفر کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر کام پر یا اسکول جانا، خریداری یا ورزش کے لئے جانا۔صحت اور حفاظت کے سخت تقاضوں کے ساتھ  پبلک ٹرانسپورٹ جاری رہ سکتی ہے۔

چہرے کو ڈھانپنے والی چیزیں اور ماسک

نیوزی لینڈ بھر میں COVID-19 کے تمام انتباہی درجوں پر پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا اور چہرہ ڈھانپنا لازمی ہے۔ ماسک پہننے اور چہرہ ڈھانپنے کی اس وقت بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو، جیسے سپرمارکیٹیں یا دکانیں۔

ماسکس اور چہرہ ڈھانپنے والی چیزوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

انتباہی درجہ 3 کے دوران تعلیم

ابتدائی تعلیم کے مراکز، پری اسکول اور اسکول صرف ان کارکنوں کے بچوں کے لئے کھلے ہیں جنہیں  لازمی یا ناگزیر گردانا جاتا ہے۔ ان بچوں کا اسکول میں آنا محفوظ ہے۔

علاقوں کے درمیان سفر

انتباہی درجہ 3 پر علاقوں کے درمیان سفر پر سخت پابندی عائد ہے۔

انتباہی درجہ 3 کے علاقے کے اندرجانے یا اس سے باہر نکلنے کا سفر انتہائی محدود ہے۔ ایسا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے کیا گیا ہے آپ کو انتباہی درجے کے علاقوں کے مابین سفر کرنے کے لئے اضافی اجازت حاصل کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ 

عوامی مقامات

قانون کے تحت عوامی مقامات بند ہونے چاہئيں۔ اس میں لائبریریاں، میوزیم، سینما، فوڈ کورٹس، جم، سوئمنگ پولز، کھیل کود کے میدان اور مارکیٹیں شامل ہیں۔

یہ نئی سرگرمیاں شروع کرنے یا خود کو یا اپنے ببل کو نئے خطرات سے دوچار کرنے کا وقت نہيں ہے۔ آپ اپنے مقامی علاقے میں کم خطرے کی حامل تفریحی سرگرمیاں کر سکتے ہيں۔

کام کرنے کی جگہیں اور کاروبار

انتباہی درجہ 3 پر کارکنوں کو محفوظ رکھنے، کسٹمرز کے ساتھ واسطے کو محدود رکھنے اور COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کی غرض سے کچھ پابندیوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ ہم مشورہ دیتے ہیں کہ اگر ہوسکتا ہو تو عملہ گھر سے کام کرے۔

مالی معاونت

اگر آپ کو مالی مسائل ہيں تو ممکن ہے کہ آپ کے لئے معاونت دستیاب ہو۔

خوراک، رقم اور محفوظ اور اچھے انداز میں رہنے میں معاونت کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔

Last updated: