انتباہی درجہ 2 پر زندگی کے معمولات | Living at Level 2

تمام انتباہی درجوں پرضروری خدمات برقرار رہیں گی، بشمول صحت کی خدمات، ہنگامی خدمات، اشیاء اور سامان کی نقل و حمل۔ ان شعبوں میں کام کرنے والے آجروں کو قانون کے تحت اپنی صحت اور حفاظت کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد لازمی طور پر جاری رکھنا ہے۔

تمام انتباہی درجوں پر کوئی دوسری ہنگامی صورتحال پیش آنے کی صورت میں ہنگامی صورتحال کے معمول کے طریقۂ کار پر عمل کریں۔ ہنگامی انخلاء کے احکامات COVID-19 الرٹ سسٹم کی گھر پر رہنے کے ضرورت کو مسترد کر دیں گے۔

ہنگامی صورتحال میں کیا کیا جائے (external link)

انتباہی درجہ 2 پر زندگی کے معمولات

انتباہی درجہ 2 پر آپ لازمی طور پر:

  • گھر سے باہر دوسرے لوگوں سے 2 میٹر اور کام کے مقامات پر 1 میٹر کا فاصلہ رکھیں
  • پبلک ٹرانسپورٹ، پروازوں یا ایسی جگہوں پر اپنے چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں جہاں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا
    مشکل ہو، جیسے سپر مارکیٹ یا دکانیں۔
  • اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور خشک کریں
  • اگر آپ کو زکام یا فلو کی علامات ہوں تو گھر پر ہی رہیں، اپنے ڈاکٹر یا ہیلتھ لائن کو کال کریں اور ٹیسٹ کروائیں۔ سفر نہ کریں، اسکول یا کام پر نہ جائیں
  • آپ کہاں جاتے ہیں اور کس سے ملتے ہیں، اس کا ریکارڈ رکھیں۔NZ COVID Tracer app، ایک COVID-19 ٹریسر کتابچہ یا تحریری نوٹ استعمال کریں۔

اجتماعات پر 100 افراد کی پابندی ہے جیسے چرچ سروسز، کھیل اور سماجی پروگرام

Tangihanga اور جنازوں میں کچھ شرائط کے تحت 100 تک افراد شرکت کر سکتے ہیں۔

COVID-19 وائرس اور علامات کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں (external link)

ٹیسٹنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں (external link)

بلیوٹوتھ ٹریسنگ کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں (external link)

چہرے کو ڈھانپنے والی چیزیں اور ماسک

نیوزی لینڈ بھر میں COVID-19 کے تمام انتباہی درجوں پر پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا اور چہرہ ڈھانپنا لازمی ہے۔ ماسک پہننے اور چہرہ ڈھانپنے کی اس وقت بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو، جیسے سپرمارکیٹیں یا دکانیں۔

ماسکس اور چہرہ ڈھانپنے والی چیزوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں (external link)

جب کوئی فوت ہو جائے تو کیا کیا جائے 

اگر کوئی فوت ہو جائے تو:

  • فوت ہونے والے شخص کے ہیلتھ پرووائيڈر یا ڈاکٹر سے رابطہ کریں
  • اگر آپ تجہیزوتکفین کے ناظم (funeral director) کی خدمات استعمال کرنا چاہتے ہيں تو کسی مقامی ناظم سے رابطہ کریں

اگر اس شخص کی موت:

  • کسی نامعلوم وجہ سے ہوئی ہے تو پوسٹ مارٹم کروانے کی ضرورت ہوگی۔ ابتداء میں اس شخص کا ہیلتھ پرووائيڈر آپ کی مدد کرے گا اور ہوسکتا ہے کہ پولیس سے رابطہ کیا جائے
  • صحت کے کسی معلوم مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اگر آپ نے تجہیزوتکفین کے ناظم کی خدمات حاصل کی ہیں تو اس شخص کا ہیلتھ پرووائیڈر ناظم سے بات کرے گا، اور تجہیزوتکفین کا ناظم یہ معلومات آگے فراہم کرے گا
  • COVID-19 کی وجہ سے ہوئی ہے تو اس شخص کا ہیلتھ پرووائیڈر آپ کی مدد کرے گا اور آپ کو معلومات فراہم کرے گا کہ آگے کیا کرنا ہے۔

تمام جنازوں اور tangihanga میں

COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے ان لوگوں کو گھر پر ہی رہنا چاہئے جو زکام یا فلو جیسی علامات کے ساتھ بیمار ہیں۔

کانٹیکٹ ٹریسنگ COVID-19 پر ہمارے اقدامات کا ایک اہم عنصر ہے۔ تمام جنازوں اور tangihanga میں کانٹیکٹ ٹریسنگ کے نظام اور اقدامات کا اطلاق ضروری ہے۔

حفاظت کو مدّنظر رکھیں — سطحوں کو صاف رکھیں، اپنے ہاتھوں کو دھوئیں اور جہاں ممکن ہوسکے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اگر آپ انجان لوگوں سے جسمانی فاصلہ برقرار نہيں رکھ سکتے تو ہم مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے چہرے کو ڈھانپنے کے بارے میں سوچیں۔

انتباہی درجہ 2 کے زمانے میں جنازے اور tangihanga

انتباہی درجہ 2 کے زمانے میں ایک جنازے یا tangihanga میں 100 تک افراد شرکت کرسکتے ہیں۔

منتظمین کو جنازہ کروانے یا tangihanga کے لئے وزارت صحت کے ساتھ اندراج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

منتظمین کو قانونی طور پر اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کانٹیکٹ ٹریسنگ کے تقاضوں پر عمل درآمد ہو۔

درج ذیل مقامات پر ہونے والے جنازوں اور tangihanga میں سماجی اجتماعات کے قواعد کا اطلاق ہوگا:

  • تجہیزوتکفین کے ادارے (funeral homes)
  • چرچ، مساجد اور دیگر مذہبی ادارے
  • کرائے پر حاصل کئے گئے مقامات یا سہولیات
  • نجی رہائش گاہیں

سماجی اجتماعات کے قواعد کے بارے میں مزید معلومات

ہم جسمانی واسطے، جیسے harirū, hongi، بوسہ لینے اور گلے ملنے سے گریز کی تجویز دیتے ہیں ماسوائے جب آپ:

  • ان لوگوں کے ساتھ رہتے ہوں
  • whānau ہوں
  • قریبی دوست ہوں۔

شرکاء کی تعداد کی حد

شرکاء کی تعداد (دس، پچاس یا ایک سو افراد) کی حد میں kaikaranga, kaikōrero، چرچ\مسجد یا عملے کے ارکان شامل نہیں ہیں۔

ایک سے زائد گروپ

ایک سے زائد گروپ جنازے یا tangihanga میں شریک ہوسکتے ہيں۔ ایک وقت میں متعلقہ حد (دس، پچاس یا ایک سو افراد) سے زیادہ افراد موجود نہیں ہونے چاہئیں۔ ایک گروپ کو اگلے گروپ کے آنے سے پہلے جانا ہوگا۔ دونوں گروپ آپس میں گھل مل نہیں سکتے ہیں۔

متعیّن جگہ

ایک متعیّن جگہ سے مراد عمارت کے اندر یا باہر ایسی الگ جگہ ہے جو دوسری جگہوں سے علیحدہ ہو۔

کسی عمارت کے اندر جگہ اس وقت الگ جگہ ہوتی ہے جب اس جگہ کے اردگرد ایسی دیواریں ہوں جو اسے دوسری جگہ سے الگ کرتی ہوں۔ یہ دیواریں مستقل یا عارضی ہوسکتی ہیں۔

کسی عمارت کے باہر جگہ اس وقت الگ جگہ ہوتی ہے جب:

  • اس جگہ کے اردگرد ایسی دیواریں ہوں جو اسے دوسری جگہوں سے الگ تھلگ کرتی ہوں - یہ دیواریں مستقل یا عارضی ہوسکتی ہیں، یا
  • اس جگہ میں موجود لوگوں اور (اس جگہ سے باہر) دوسرے تمام لوگوں کے درمیان کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ ہو۔

اگر ایک سے زائد متعیّن کردہ جگہيں ہوں تو ان جگہوں کے لوگوں کو ایک دوسرے گھلنا ملنا نہيں چاہئے۔ اس میں جگہوں میں داخل ہونا، نکلنا اور بیت الخلاء استعمال کرنا شامل ہے۔

آپ مزید معلومات کے لیے کہاں جا سکتے ہیں

بحفاظت کاروبار کرنا

ان کاروباری احاطوں کوعملے اور صارفین کے لئے کھولا جاسکتا ہے جو صحت عامہ کے تقاضوں پر پورے اترتے ہيں۔

صحت عامہ کے تقاضوں میں یہ شامل ہیں:

  • NZ COVID Tracer app کےQR code والا پوسٹر لگانا اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کا متبادل نظام موجود ہونا؛ اور
  • حفظان صحت کے اقدامات کو قائم رکھنا جیسے ہاتھ دھونا اور باقاعدگی سے سطحوں کی صفائی کرنا، اور
  • جسمانی فاصلہ رکھنے کی ہدایات پر عمل کرنا۔

صارفین کے احاطے میں فراہم کی جانے والی خدمات - مثال کے طور پر ان کے گھر پر، اور قریبی واسطے والی وہ خدمات کام کرسکتی ہیں جو صحت عامہ کے اقدامات پر عمل کرتی ہیں۔

اگر کام کرنے کی کوئی جگہ ان اقدامات پرعمل نہیں کر سکتی تو وہاں کام نہیں کیا جاسکتا۔

تمام کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ اگر ممکن ہو تو کام کرنے کے متبادل طریقے استعمال کریں اور خطرات کی نشاندہی اور ان کا انتظام کرنے کے طریقوں کے لئے ملازمین سے بات کریں۔

کاروباروں کو صحت اور حفاظت کی دیگر تمام ذمہ داریوں کو بھی پورا کرنا ہوگا، ملازمین کی حفاظت اور بہبود کا خیال رکھنا ہوگا اور ملازمت کے کم سے کم معیاروں پر پورا اترنا ہوگا۔

درجہ 2 کے دوران تعلیم

ابتدائی تعلیم کے مراکز، پری اسکول ، اسکول اور اعلی تعلیم کے ادارے ہر عمر کے افراد کے لئے کھلے ہیں۔

بچوں کا اسکول میں آنا محفوظ ہے۔

بچوں یا نوجوانوں کو اس صورت میں گھر پر رہنا چاہئے جب:

  • وہ بیمار ہوں
  • انہیں COVID-19 کی علامات پیش ہوں
  • وہ خود کو دوسروں سے الگ تھلگ رکھ رہے ہوں
  • وہ COVID-19ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہوں۔

انتباہی درجہ 2 پر سفر اور نقل وحرکت

اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں۔ 

اگر آپ ٹھیک ہیں تو آپ سفر کر سکتے ہیں. لیکن یہ یقینی بنائیں کہ آپ سفر محفوظ طریقے سے کریں۔

پبلک ٹرانسپورٹ پر یا اس وقت ماسک پہنیں جب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو۔ اپنی نقل و حرکت کا ریکارڈ رکھیں۔

انتباہی درجہ 2 پر ورزش اور تفریح

انتباہی درجہ 2 پر اگر آپ اپنے معمول کے کھیل اور تفریحی سرگرمیاں محفوظ انداز میں کر سکیں تو آپ کو اس کی اجازت ہے۔ لیکن اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہيں۔ 

عام لوگوں میں ورزش کرتے وقت، اگر ممکن ہو تو، انجان لوگوں سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

آپ اس طرح کی سرگرمیاں کرسکتے ہیں:

پیدل چلنا، بائیک چلانا اورpublic conservation land پر شکار کرنا

  • عوامی استعمال کے لئے بنائے گئے سوئمنگ پول میں تیراکی کرنا، لیکن پابندیوں کا اطلاق ہوگا
  • جم جانا، لیکن پابندیوں کا اطلاق ہوگا
  • کشتی رانی اور موٹرائزڈ واٹر سپورٹس۔

کمیونٹی کھیلوں کو 100 افراد کے گروہوں تک محدود رکھنا ہوگا۔

کھیلوں میں خدمات فراہم کرنے والے ریفری، اہلکار اور دیگر کارکنان 100 افراد کی حد میں شامل نہیں ہیں۔

ممتاز، پیشہ ورانہ اور نیم پیشہ ورانہ کھلاڑیوں پر اجتماع کی حدود کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو جائے کار پر ملازم گردانا جاتا ہے۔ تماشائیوں کو ایک اجتماع گردانا جاتا ہے اور ان پر 100 افراد کے گروہوں کی حد کا اطلاق ہوتا ہے

کھیل کے ایک میدان میں، درج ذیل پر عمل کرتے ہوئے، ایک سے زائد متّعین جگہیں ہو سکتی ہيں:

  • لوگوں کو 100 تک کے گروہوں میں رکھا جائے
  • جب گروہ عمارت سے باہر ہوں تو انہیں ایک دوسرے سے ہر وقت 2 میٹر کے فاصلے پر رکھ کر یا ان کے درمیان رکاوٹیں رکھ کر انہیں الگ الگ رکھا جائے۔

گروہوں کو آپس میں گھلنے ملنے یا ایک ہی وقت میں مشترکہ سہولیات استعمال کرنے سے روکا جانا چاہئے.

منتظمین اور جگہ کا انچارج شخص اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ وہ کانٹیکٹ ٹریسنگ کی غرض سے لوگوں کی رابطے کی تفصیلات اکٹھی کریں۔

سپورٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے رہنما اصول (external link)

سماجی اجتماعات

کسی سماجی اجتماع میں ایک متعیّن جگہ پر ایک وقت میں 100 سے زائد افراد نہ ہوں۔ 

اس میں یہ اجتماعات شامل ہیں:

  • آپ کے گھر پر مدعو کئے گئے مہمان
  • خاندانی تقریبات
  • شادیاں
  • مذہبی تقریبات/عبادات
  • کمیونٹی کلب اور کھیلوں کی سرگرمیاں
  • نجی فنکشن جیسے سالگرہ کی تقریب یا شادی سے قبل دلہا کے لئے مردانہ تقریب.

جنازے اور tangihanga کے تقاضے اور مشورہ

سماجی اجتماعات میں خدمات فراہم کرنے والے کارکنوں کو 100 افراد کی حد میں شمار نہيں کیا جاتا۔

سطحوں کو صاف رکھیں، اپنے ہاتھوں کو دھوئیں اور جہاں ممکن ہوسکے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔ اگر آپ انجان لوگوں سے جسمانی فاصلہ برقرار نہيں رکھ سکتے تو اپنے چہرے کو ڈھانپنے پر غور کریں۔

کا ریکارڈ رکھنا ہوگا تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ ضرورت پڑنے پر کانٹیکٹ ٹریسنگ کی جاسکتی ہے۔اگر اجتماع میں ہر فرد ایک دوسرے کو جانتا ہو تو اس کی ضرورت نہیں ہے لیکن پھر بھی ایسا کرنا بہتر ہوگا۔

اگر آپ نے صرف اجتماع کا انعقاد کرنے کے لئے ہال وغیرہ کرایہ پر لیا ہے تو اجتماعات کے قواعد کا اطلاق ہوتا ہے۔ 

Last updated: