انتباہی درجہ 1 پر زندگی کے معمولات | Living at Level 1

COVID-19 ابھی تک معاشرے میں موجود ہے

نیوزی لینڈ میں ہر ایک کو یہ کرنے کی ضرورت ہے:

  • وائرس کو ہلاک کرنے کی غرض سے اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور خشک کریں۔ کم سے کم 20 سیکنڈ تک صابن اور پانی استعمال کریں۔ اچھی طرح سے خشک کریں۔
  • کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کو ڈھانپیں، مثال کے طور پر اپنی کہنی کی اوٹ میں کھانسنا اور چھینکنا۔
  • اگر آپ کو زکام یا فلو کی علامات پیش ہوں تو گھر پر ہی رہیں، اپنے ڈاکٹر یا ہیلتھ لائن کوکال کریں اور ٹیسٹ کروانے کے بارے میں مشورہ حاصل کریں۔ سفر نہ کریں، اسکول یا کام پر نہ جائیں۔
  • آپ کہاں جاتے ہیں اور کس سے ملتے ہیں، اس کا ریکارڈ رکھیں۔ NZ COVID Tracer app، ایک COVID-19 ٹریسر کتابچہ یا تحریری نوٹس استعمال کریں۔

ٹیسٹ کروانے کے بارے میں مشورہ

کانٹیکٹ ٹریسنگ کے بارے میں مشورہ

وائرس اور اس کی علامات کے بارے میں مشورہ

چہرے کو ڈھانپنے والی چیزیں اور ماسک

نیوزی لینڈ بھر میں COVID-19 کے تمام انتباہی درجوں پر پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا اور چہرہ ڈھانپنا لازمی ہے۔ ماسک پہننے اور چہرہ ڈھانپنے کی اس وقت بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو، جیسے سپرمارکیٹیں یا دکانیں۔

ماسکس اور چہرہ ڈھانپنے والی چیزوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

اجتماعات

اجتماعات پر کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔ ان میں جنازے، شادیاں، مذہبی اور سماجی اجتماعات، کھیل اور تفریح شامل ہیں۔

اپنا فاصلہ برقرار رکھنا

انتباہی درجہ 1 پر COVID-19 قابو میں ہے۔ ابھی بھی یہ اچھا خیال ہے کہ جب آپ گھر سے باہر ہوں تو انجان لوگوں سے ایک محفوظ فاصلہ رکھیں۔ ایسا کرنے سے، کمیونٹی میں COVID-19 کے کیس ظاہر ہونے کی صورت میں اس کے پھیلاؤ کی رفتار آہستہ کرنے میں مدد ملے گی۔

کام اور کاروبار

کاروبار اور کام کی جگہیں عام طور طریقوں سے چلائی جا سکتی ہیں۔ انہیں ہرعمارت/احاطے پر NZ COVID Tracer QR code لگانا ہوگا اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے لئے ایک متبادل نظام فراہم کرنا ہوگا۔

سفر اور نقل و حمل

پبلک ٹرانسپورٹ پر کانٹیکٹ ٹریسنگ کے لئے QR کوڈز لگانا ضروری ہے۔

اگر آپ بیمار ہیں تو سفر کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ہیلتھ لائن کو کال کرکے ٹیسٹ کروانے سے متعلق مشورہ کریں۔ اگر آپ کو کہا جائے تو گھر پر رہیں اور ٹیسٹ کروائیں۔

تعلیم

اسکول، ابتدائی بچپن کی تعلیمی خدمات اور ثانوی تعلیم کے ادارے معمول کے مطابق کھل سکتے ہیں۔ بچوں کو اسکول بھیجنا محفوظ ہے۔

درست معلومات حاصل کرنا

بعض اوقات معلومات جان بوجھ کر اس انداز میں شائع کی جاتی ہیں کہ ان کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جاسکے یا انہیں فریب دیا جاسکے۔ یہ چیز ایک ایسے وقت میں ہمارے خلاف کام کرتی ہیں جب کہ ہمیں وائرس کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صحیح معلومات حاصل کرنے کے بارے میں ہدایت

سرحدی پابندیاں

دوسرے ممالک میں COVID-19 اب بھی قابو سے باہر ہے۔ ہمارے سرحدی اقدامات اب بھی برقرار رہیں گے تاکہ COVID-19 کے بیرون ملک سے آنے کے خطرے کو کم کیا جاسکے۔

نیوزی لینڈ میں داخل ہونے والے افراد کو آئسولیشن کے ایسے مقام پر جانا ہوگا جہاں انتظامی عملہ مامور ہو، ماسوائے جب انہیں چھوٹ دی گئی ہو۔ اگر انہیں چھوٹ دی گئی تو انہيں خود کو الگ تھلگ رکھنا ہوگا۔

انتظامی عملے کے تحت چلنے والے آئسولیشن اور قرنطینہ کے مراکز میں کارکنوں اور سرحد پر زیادہ پرخطر کام کرنے والے کارکنوں کا باقاعدگی سے COVID-19 ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

Last updated: