درست معلومات حاصل کرنا اہم ہے | Getting the right information matters

بعض اوقات معلومات جان بوجھ کر اس انداز میں شائع کی جاتی ہیں کہ ان کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جاسکے یا انہیں فریب دیا جاسکے۔ جب معلومات اس انداز میں شائع کی جاتی ہیں تو انہيں بعض اوقات جعلی خبریں، غلط معلومات یا سازشی قیاس آرائی کہا جاتا ہے۔ 

غلط معلومات ایک ایسے وقت میں ہمارے خلاف کام کرتی ہیں جب کہ ہمیں وائرس کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان سے خوف یا الجھن پھیل سکتی ہے یا یہ لوگوں کو صحیح اقدامات کرنے سے روک سکتی ہیں۔

ہم گمراہ کن معلومات کو روک تو نہیں سکتے لیکن ہم انہیں پہچاننے میں ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں۔ ان میں اکثر یہ خصوصیات ہوتی ہیں:

  • یہ کسی نا معلوم شخص کی طرف سے ہوتی ہیں
  • سرکاری اداروں کے اندر سے معلومات حاصل کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن ذریعہ نہیں بتایا جاتا
  • دعوی کیا جاتا ہے کہ ایسی معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو عوام سے پوشیدہ رکھی گئی ہيں یا جو حکام آپ کو بتانا نہیں چاہتے
  • تقریباً ہمیشہ یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 'اصل معاملہ' سرکاری معلومات سے بھی بدتر ہے۔

اس طرح کے حالات میں:

  • محتاط رہیں کہ آپ کونسی معلومات پر توجہ دیتے ہیں
  • دوسروں کو آگے بھیجنے سے پہلے معلومات کے معیار کی جانچ پڑتال کریں۔

آپ سرکاری میڈیا بریفنگز، ویب سائیٹس یا سوشل میڈیا چینلز سے قابل اعتماد معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

جعلی خبروں کو سمجھنے اور ان کی شناخت کرنے سلسلے میں مدد یہاں دستیاب ہے (external link)