چہرے کو ڈھانپنے والی چیزیں اور ماسک | Face coverings and masks

چہرے کو ڈھانپنے سے 19-COVID کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے اور اس سے آپ اور دوسرے لوگ محفوظ رہتے ہیں۔ 

چہرے کو ڈھانپنے سے اس وقت باریک قطروں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے جب کوئی بولتا، ہنستا، کھانستا یا چھینکتا ہے۔ اس میں ایسے لوگ بھی شامل ہيں جنہیں 19-COVID ہے لیکن وہ ٹھیک محسوس کرتے ہیں یا ان میں کوئی واضح علامات نہیں ہیں۔

زیادہ تر لوگوں کو طبی ماسک کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور وہ چہرے کو ڈھانپنے کے لئے دوسری چیزیں استعمال کرسکتے ہیں۔ جن لوگوں کو کام پر چہرہ ڈھانپنے والی چیزوں یا طبی ماسک کی ضرورت ہوئی انہیں ان کا آجر اس سے آگاہ کردے گا۔

اگر آپ کے پاس اپنا چہرہ ڈھانپنے کے لئے کوئی چیز نہيں ہے تو آپ کچھ بنا سکتے ہيں یا خرید سکتے ہيں۔

اچھا ہوگا کہ ہر اس شخص کے لئے چہرہ ڈھانپنے کی چیزیں خرید کر رکھ لی جائيں جو عام طور پر آپ کے گھر میں رہتا ہے۔ 

نیوزی لینڈ بھر میں COVID-19 کے تمام انتباہی درجوں پر پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا اور چہرہ ڈھانپنا لازمی ہے۔ ماسک پہننے اور چہرہ ڈھانپنے کی اس وقت بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو، جیسے سپرمارکیٹیں یا دکانیں۔

چہرہ ڈھانپنے سے چھوٹ

ان لوگوں کو\جگہوں پر چہرہ ڈھانپنے کی ضرورت نہیں ہے:

  • وہ لوگ جن کے لئے اپنی معذوری یا جسمانی یا ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے اپنا چہرہ ڈھانپنا مشکل ہے۔
  • 12 سال سے کم عمر بچے
  • اسکول بسوں پر
  • چھوٹی مسافر گاڑیوں میں بیٹھنے والے مسافر، جیسے ٹیکسیاں اور Uber۔
  • چارٹر یا گروپ ٹؤرز پر
  • جزائر کے درمیان چلنے والی فیریز پر
  • نجی پروازوں پر
  • فضائی خدمات کے نجی ٹھیکیدار جیسے فضا سے زرعی ادویات کا اسپرے کرنے والے
  • کسی ہنگامی صورت حال میں یا جب لوگوں کو اپنی شناخت ثابت کرنے کی ضرورت ہو یا جب کسیایسے شخص کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہو جو بہرا ہے۔

اگر آپ پر ان میں سے کسی ایک وجہ کا اطلاق ہوتا ہے تو آپ کو کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ یا دیگر ایسی دستاویزات دکھانے کی ضرورت نہیں ہے جن سے ثابت ہوتا ہو کہ آپ نے چہرے کو کیوں نہيں ڈھانپا۔

آپ کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔

یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ کچھ لوگوں کے لئے چہرہ نہ ڈھانپنے کی جائز وجوہات ہوں گی، جیسے کہ صحت کا کوئی مسئلہ۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کسی شخص نے اپنا چہرہ نہيں ڈھانپا ہوا تو آپ کو پولیس کو فون کرنے یا ڈرائیور یا کنڈیکٹر کو آگاہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ زیادہ تر لوگ جو اپنے چہرے کو ڈھانپ سکتے ہیں وہ پھیلاؤ کو روکنے میں معاونت کریں گے اور حسب ضرورت اپنے چہرے کو ڈھانپیں گے۔

اگر لوگ بغیر کسی جائز وجہ کے پبلک ٹرانسپورٹ پر اپنے چہرے کو نہ ڈھانپتے ہوئے جان بوجھ کر قوانین کو توڑ رہے ہیں تو انہیں $300 کا جرمانہ ہوسکتا ہے یا انہيں عدالت $1,000 کا جرمانہ کرسکتی ہے.

چہرے کو ڈھانپنے کا طریقہ

اپنے چہرے کو جس چیز سے ڈھانپ رہے ہيں اسے چیک کریں۔ یقینی بنائيں کہ یہ:

  • صاف ہے
  • خشک ہے
  • اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اپنے ہاتھ صاف کریں۔ اپنے چہرے کو ڈھانپنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو صاف اور خشک کریں۔ ان میں سے کسی چیز کا استعمال کریں:

  • صابن اور پانی
  • ہینڈ سینیٹائزر (کم سے کم ٪60 الکحل)

اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں۔ چہرے کو جس چیز سے ڈھانپ رہے ہيں اسے اپنے ناک اور منہ پر رکھیں اور پھر اسکی ڈوریوں کو باندھ لیں یا کان پر اس کے حلقے چڑھا لیں۔ چہرے کو ڈھانپنے والی چیز میں یہ خصوصیات ہونی چاہئيں:

  • یہ آپ کی ناک، منہ اور ٹھوڑی کو مکمل طور پر ڈھانپتی ہو
  • آپ کے چہرے کے پہلو کے ساتھ آرام سے ، لیکن محفوظ طور پر فٹ ہوجائے
  • آپ آسانی سے سانس لے سکیں۔

اپنے ہاتھ دوبارہ صاف کریں۔ ان میں سے کسی چیز کا استعمال کریں:

  • صابن اور پانی
  • ہینڈ سینیٹائزر (کم سے کم ٪60 الکحل)

چہرے کو ڈھانپنے کے دوران

جب آپ نے چہرہ ڈھانپا ہوا ہو اس وقت آپ کو:

  • اپنے چہرے کو ڈھانپنے والی چیز کے سامنے کے حصے کو چھونے سے گریز کرنا چاہئے
  • اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کرنا چاہئے
  • اپنے چہرے کو ڈھانپنے والی چیز کو ہلانا نہیں چاہئے، نہ ہی اسے کھینچ کر اپنی ٹھوڑی سے نیچے کرنا چاہئے
  • اگر چہرے کر ڈھانپنے والی چیز نم، خراب یا گندی ہوجائے تو اسے بدل لیں۔

چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو اتارنے کا طریقہ

اپنے ہاتھ صاف کریں۔ اپنے ہاتھ صاف کریں اور انہیں خشک کریں۔ ان میں سے کسی چیز ایک طریقے کا استعمال کریں:

  • صابن اور پانی
  • ہینڈ سینیٹائزر (کم سے کم ٪60 الکحل)

آپ نے اپنے چہرے کو جس چیز سے ڈھانپا ہوا ہے، اسے اتاریں۔ اسے پچھلی جانب سے اتاریں اور اپنے چہرے سے دور لے جائيں۔ Loops (حلقے) استعمال کریں یا اسکی گرہ کھول دیں۔ چہرے کو ڈھانپنے والی چیز کے سامنے والے حصے کو مت چھوئیں اور محتاط رہیں کہ آپ اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو ہاتھ نہ لگائیں۔

چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو صاف کرلیں یا تلف کر دیں۔

  • کپڑے سے بنی ہوئی چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو واشنگ مشین میں ڈٹرجنٹ ڈال کر 60 ڈگری سیلسیئس پر دھو کر صاف کرلیں۔ دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو اچھی طرح سے خشک کرلیں۔ چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو اس وقت استعمال نہ کریں جب وہ گیلی یا نم ہو۔
  • ایک مرتبہ استعمال کی جانے والی چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو تلف کردیں۔ اسے بند ڈھکن والے کوڑے دان میں ڈالیں یا کسی سیل شدہ بیگ میں ڈال کر پھینک دیں۔ ایک مرتبہ استعمال کی جانے والی چہرہ ڈھانپنے والی چیز کو دوبارہ استعمال نہ کریں اور نہ ہی اسے جراثیم سے پاک کرنے کی کوشش کریں۔

اپنے ہاتھ دوبارہ صاف کریں۔ ان میں سے کسی چیز کا استعمال کریں:

  • صابن اور پانی
  • ہینڈ سینیٹائزر (کم سے کم ٪60 الکحل)

Last updated: