اپنی COVID-19 ویکسین لگوانا: کیا متوقع ہے | Getting your COVID-19 vaccine: What to expect

جن طریقوں سے ہم COVID-19 کی وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اپنی کمیونٹیوں کی فلاح و بہبود کا تحفّظ کرسکتے ہیں، ان میں سے ایک طریقہ ویکسینز ہے۔

تحفّظ

COVID-19 ویکسینز مفت ہیں اور یہ نیوزی لینڈ میں ہر شخص کو دستیاب ہيں۔

ویکسینز آپ کی صحت کی حفاظت کرتی ہیں اور آپ کے جسم کے قدرتی دفاعی نظام کے ساتھ مل کر کام کرکے بیماری سے بچاتی ہیں تاکہ اگر آپ کا وائرس سے واسطہ پڑے تو آپ وائرس سے لڑنے کے لئے تیار ہوں۔

COVID-19 ویکسین آپ کے مدافعتی نظام کو متحرک کرکے اینٹی باڈیز اور خون کے ایسے خلیے تیار کرتی ہے جو COVID-19 وائرس کے خلاف لڑتے ہیں۔

COVID-19 ویکسین لگوانا ایک ایسا اہم قدم ہے جسے آپ اٹھا کر خود کو وائرس کے اثرات سے بچا سکتے ہیں۔

جب آپ کو ویکسین لگ جائے تو اس کے بعد آپ COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔ اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں اور خشک کریں۔ کھانستے یا چھینکتے وقت اپنی کہنی سے چہرہ ڈھانپیں اور اگر آپ طبیعت میں خرابی محسوس کریں تو گھر پر رہيں۔ ایسا کرنے سے آپ کو خود کو، اپنے whānau اور دوسروں کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی.

COVID ٹریسر ایپ کا استعمال جاری رکھیں، اپنے فون کا بلیوٹوتھ فنکشن آن کریں اور ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے چہرے کو ڈھانپنا چاہيں یا ماسک پہننا چاہیں۔

حفاظت

Medsafe صرف اس وقت ہی کسی ویکسین کو نیوزی لینڈ میں استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جب وہ اس بات پر مطمئن ہو کہ اس کا استعمال محفوظ اور مؤثر ہے۔ COVID-19 کی تمام ویکسینز حفاظت کی جانچ کے اسی مرحلے سے گزریں گی اور انہيں اسی اعلی معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

Pfizer ویکسین

اس ویکسین سے آپ کو COVID-19 نہیں ہوگا۔ آپ کو دو خوراکوں کی ضرورت ہوگی، جن میں کم ازکم تین ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کو بہترین تحفّظ حاصل ہے، یہ یقینی بنائیں کہ آپ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔

اگر آپ ویکسین لگوانے وقت پر نہیں پہنچ سکتے تو جتنی جلدی ہو سکے دوبارہ وقت لیں۔

ویکسین لگوانے سے پہلے جن چیزوں کا دھیان رکھنے کی ضرورت ہے

اگر آپ کو ماضی میں کسی بھی ویکسین یا انجیکشن سے شدید یا فوری الرجک ردعمل ہو چکا ہے تو براہ کرم اپنے ویکسین لگانے والے عملے سے اس بارے میں بات کریں۔

اگر آپ خون پتلا کرنے والی دوائیں لے رہے ہیں یا آپ کو خون رسنے کے مسائل درپیش ہیں تو براہ کرم اپنے ویکسین لگانے والے عملے کو اس سے آگاہ کریں۔

اگر آپ حاملہ ہیں تو براہ کرم اپنے ویکسین لگانے والے عملے، جی پی یا دایہ سے بات کریں۔

ہم فی الحال 16 سال سے کم عمر افراد کو Pfizer ویکسین کی پیشکش نہیں کر رہے۔

اگر آپ کو COVID-19 کی علامات پیش ہیں تو ٹیسٹ کروائیں اور اپنے نتائج موصول ہونے تک گھر پر ہی رہیں۔ منفی ٹیسٹ آ جانے کے بعد آپ کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

مجھے ویکسین لگنے کے بعد کیا ہوگا؟

آپ کو ویکسین لگنے کے بعد کم ازکم 20 منٹ انتظار کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ طبّی عملہ یہ جانچ سکے کہ آپ کو کوئی شدید الرجک ردّعمل نہیں ہوا۔

اگر آپ کو ماضی میں ویکسین یا دیگر مصنوعات سے شدید ردّعمل ہوا ہے یا آپ کو ویکسین لگوانے کے بعد طویل سفر طے کرنا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو زیادہ وقت تک زیرمشاہدہ رکھنے کی ضرورت پیش آئے۔

ممکنہ ضمنی اثرات

تمام ادویات کی طرح، یہ ویکسین بھی کچھ لوگوں میں ضمنی اثرات پیدا کر سکتی ہے۔ یہ عام ہیں، عموما ہلکی نوعیت کے ہوتے ہیں اور زیادہ عرصہ نہیں رہتے اور یہ آپ کو دوسری خوراک لینے یا اپنی روزمرّہ زندگی کے معمولات میں حصہ لینے سے نہیں روکیں گے۔

عام طور پر جو ردّعمل سب سے زيادہ رپورٹ کئے جاتے ہيں ان میں یہ شامل ہيں: انجیکشن لگنے کے مقام پر درد، سر درد اور تھکاوٹ یا نڈھال محسوس کرنا۔

پٹھوں میں درد، طبیعت کی عمومی خرابی، سردی لگنا، بخار، جوڑوں کا درد اور متلی بھی واقع ہوسکتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسین کام کر رہی ہے۔ یہ عام طور پر دوسری خوراک کے بعد رپورٹ کی جاتی ہیں۔

کچھ ضمنی اثرات عارضی طور پر آپ کی گاڑی چلانے یا مشینری استعمال کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتے ہیں۔

سنگین الرجک ردّعمل بھی واقع ہوتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ ان پر قابو پانے کے لئے ہمارے ویکسین لگانے والے عملے کو تربیت دی گئی ہے۔

مزید مدد اور معلومات

اگر آپ کو ایسی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو COVID-19 سے متعلق ہوسکتی ہیں، جیسے کہ ایک نئی مستقل کھانسی، زیادہ درجۂحرارت\بخار یا آپکے ذائقے یا سونگھنے کے اپنے معمول کے احساس میں کمی یا تبدیلی، تو ایسی صورت میں اپنے گھر پر رہیں اور COVID-19 کا ٹیسٹ کروائیں۔

اگر آپ اپنی علامات کے بارے میں غیریقینی کیفیت کا شکار ہیں یا آپ کی علامات بدتر ہو رہی ہیں تو ہیلتھ لائن کو0800 358 5453 (external link)  ‪پرکال کریں۔

اگر آپ کو اپنی حفاظت کے بارے میں فوری تشویش ہے تو 111 (external link) پرکال کریں اور انہیں لازما بتائیں کہ آپ کو COVID-19 کی ایک ویکسین لگی ہے تاکہ وہ آپ کی مناسب طور پر جانچ کرسکیں۔

درست معلومات حاصل کرنا اہم ہے

سوشل میڈیا اور دیگر مقامات پر غلط معلومات سے ہوشیار رہيں۔

آپ درست اور قابل اعتماد معلومات یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں:

covid19.govt.nz/vaccine

health.govt.nz/covid-vaccine (external link)

یا ہیلتھ لائن کو 5453‬ 358 0800 (external link) پرکال کریں۔

Last updated: