آپ کی امیونائزیشن کے بعد | After your immunisation

تمام ادویات کی طرح، یہ ویکسین بھی کچھ لوگوں میں ضمنی اثرات پیدا کر سکتی ہے۔ یہ جسم کا عمومی ردّعمل ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ویکسین کام کر رہی ہے۔ ضمنی اثرات عموما ہلکی نوعیت کے ہوتے ہیں، زیادہ عرصہ نہیں رہتے اور یہ آپ کو دوسری خوراک لینے یا اپنی روزمرّہ زندگی کے معمولات میں حصہ لینے سے نہیں روکیں گے۔

ایسا کب شروع ہو سکتا ہے کس چیز سے مدد مل سکتی ہے آپ کیا محسوس کر سکتے ہیں
6 سے 24 گھنٹوں کے درمیان  انجیکشن لگنے کی جگہ پر تھوڑی دیر کے لئے ٹھنڈا، گیلا کپڑا یا آئس پیک رکھیں۔

انجیکشن لگنے کی جگہ پر خارش یا مساج نہ کریں۔
انجیکشن لگنے کی جگہ پر درد، سر درد، تھکاوٹ اورنڈھال محسوس کرنا۔ یہ سب سے زیادہ رپورٹ کئے جانے والے ضمنی اثرات ہیں۔
6 سے 48 گھنٹوں کے درمیان  آرام کریں اور کافی مقدار میں مشروبات پئیں

پیراسیٹامول یا آئبوپروفن لی جا سکتی ہے، ان ادویات کو بنانے والوں کی ہدایات پر عمل کریں۔

اگر آپ کی علامات بدتر ہوں تو اپنے صحت کے ماہر سے مشورہ لیں۔
پٹھوں میں درد، طبیعت کی عمومی خرابی، سردی لگنا، بخار، جوڑوں کا درد اور متلی بھی واقع ہوسکتی ہے۔


سنگین الرجک ردّعمل واقع ہوسکتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ ان پر قابو پانے کے لئے نیوزی لینڈ میں ویکسین لگانے والے عملے کو تربیت دی گئی ہے۔ کچھ ضمنی اثرات عارضی طور پر گاڑی چلانے یا مشینری استعمال کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ اگرچہ اس کا امکان نہيں ہے لیکن اگر ایسا ہو جائے تو براہ کرم اپنے آجر سے اس بارے میں بات کریں۔

اگر آپ کو ایسی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو COVID-19 سے متعلق ہوسکتی ہیں، جیسے کہ نئی مستقل کھانسی، زیادہ درجۂحرارت\بخار یا آپکے ذائقے یا سونگھنے کے اپنے معمول کے احساس میں کمی یا تبدیلی، تو ایسی صورت میں اپنے گھر پر رہیں اور COVID-19 کا ٹیسٹ کروائیں۔

اگر COVID-19 ویکسین لگنے کے بعد آپ میں غیر متوقع ردّعمل ظاہر ہو تو آپ کو ویکسین لگانے والے شخص یا صحت کے ماہر کو چاہئے کہ وہ اس کی اطلاع۔ (Centre for Adverse Reactions Monitoring - CARM) کو دے۔

آپ خود بھی کسی طرح کے غیرمتوقع ردّعملوں کی براہ راست اطلاع دینے کے لئے CARM کو ای میل کر سکتے ہيں یا CARM ویب سائٹ otago.ac.nz/carm (external link) پر ان کا آن لائن رپورٹنگ فارم استعمال کر سکتے ہيں۔

اگر آپ اپنی علامات کے بارے میں غیریقینی کیفیت کا شکار ہیں یا آپ کی علامات بدتر ہو رہی ہیں تو اپنے جی پی سے بات کریں یا ہیلتھ لائن کو ‪0800 358 5453‬ پر کال کریں۔

اگر آپ کو اپنی حفاظت کے بارے میں فوری تشویش ہے تو 111 پرکال کریں اور انہیں لازما بتائیں کہ آپ کو COVID-19 کی ایک ویکسین لگی ہے تاکہ وہ آپ کی مناسب طور پر جانچ کرسکیں۔