کانٹیکٹ ٹریسنگ | Contact tracing

کانٹیکٹ ٹریسنگ کیسے مددگار ہوتی ہے

کانٹیکٹ ٹریسنگ سے مراد وہ عمل ہے جس میں کسی بھی ایسے شخص کو تلاش کرکے اس سے رابطہ کیا جاتا ہے جسے شاید COVID-19 سے واسطہ پڑ چکا ہو۔

جب کسی شخص کا COVID-19 کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو وزارت صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈز کئی طرح کے وسائل استعمال کرتے ہوئے ان افراد کا پتہ چلاتے ہيں جو ممکنہ طور پر اس شخص کے ساتھ واسطے میں آئے ہوں اور ان افراد کا بھی پتہ چلاتے ہیں جنہیں انفیکشن لگ چکنے کا امکان ہو۔

ہم جتنی جلد ان واسطوں کا پتہ چلائیں گے اتنی ہی جلدی ہم COVID-19 کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے۔

پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دینے کے لئے، ہم مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنی حرکات وسکنات کا ریکارڈ رکھیں، جس میں یہ شامل ہے:

  • آپ کہاں گئے تھے۔
  • آپ وہاں کب گئے تھے۔
  • آپ کس سے ملے تھے۔

اپنی حرکات وسکنات کا ریکارڈ کیسے رکھا جائے

آپ ان طریقوں سے اپنی حرکات وسکنات کا ریکارڈ رکھ سکتے ہيں:

  • اپنی حرکات وسکنات کو ریکارڈ کرنے کے لئے ایک ایپ استعمال کرکے
  • ایک ڈائری رکھ کر
  • فہرست کو کسی محفوظ جگہ پر رکھ کر، یا
  • آپ جہاں جائيں وہاں کی فوٹوز کھینچ کر، جن پرفوٹو لینے کا وقت بھی نظر آتا ہو۔

اگر ہوسکے تو NZ COVID Tracer app یا کتابچہ استعمال کریں، ورنہ ایسا کوئی بھی طریقہ استعمال کریں جو آپ کے لئے مناسب ہو۔ اپنے خاندان اور دوستوں کو بھی ترغیب دیں کہ وہ بھی اس پر عمل کریں۔

NZ COVID Tracer app

وزارت صحت کی ٹریسنگ ایپ ' NZ COVID Tracer ' آپ کو ایک ڈیجیٹل ڈائری بنانے میں مدد دیتی ہے۔

اس کی مدد سے آپ:

·         شریک کاروباروں کے احاطوں پر لگے آفیشل QR کوڈ اسکین کرسکتے ہيں

·         ان جگہوں کا خود اندراج کرسکتے ہیں جہاں آپ گئے ہیں لیکن وہاں QR کوڈ والا پوسٹر نہيں تھا۔

اس ایپ کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ آپ کی پرائیویسی کی حفاظت کرتی ہے اور آپ کے ڈیٹا کو محفوظ رکھتی ہے۔

وزارت کو آپ کی جانب سے فراہم کردہ کسی بھی طرح کی معلومات (علاوہ شناخت کے بغیر شماریاتی معلومات) میں دیگر سرکاری اداروں کو شریک نہیں کیا جائے گا ماسوائے جبCOVID-19 کی وباء کے دوران کوئی ادارہ صحت عامہ کے اقدامات میں براہ راست شامل ہو اور صحت عامہ کے مقاصد سے اسے معلومات میں شریک کرنا ضروری ہوا۔ ان معلومات کو کسی صورت میں بھی قانون نافذ کرنے کے مقاصد کے لئے استعمال نہيں کیا جائے گا۔

ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد، NZ COVID-19 Tracer app بہت کم مقدار میں ڈیٹا استعمال کرتی ہے۔ اگر آپ کو ڈیٹا استعمال ہونے کا ڈر ہے تو آپ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے وائی فائی سے جڑنے کا انتظار کرسکتے ہیں۔

ایپ کو ایپل ایپ اسٹور (external link) یا گوگل پلے (external link) سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

NZ COVID Tracer ایپ کے بارے میں مزید معلومات (external link)

نیوزی لینڈ COVID ٹریسر کتابچہ

اگر آپ NZ COVID Tracer ایپ استعمال نہيں کرتے تو آپ نیوزی لینڈ COVID ٹریسر کتابچہ استعمال کرکے ان جگہوں کے ریکارڈ کی ڈائری بنا سکتے ہيں جہاں آپ جا چکے ہيں۔ ہر کتابچے کے 30 صفحات ہیں، لہذا اسے قریباً ایک ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کتابچہ استعمال کریں تو ہم مشورہ دیں گے کہ آپ:

  • اپنا کتابچہ اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ آپ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو اپنی حرکات وسکنات کو ریکارڈ کرسکيں
  • اس کے باوجود مختلف جگہوں جیسے دکانوں پر موجود کانٹیکٹ ٹریسنگ رجسٹرز میں اندراج کریں۔

کتابچے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کریں

ہوسکتا ہے کہ حسب ضرورت خالی صفحات پرنٹ کرنے کے لئے آپ کو اپنے پرنٹر کی سیٹنگز ایڈجسٹ کرنی پڑیں۔

NZ COVID Tracer کتابچہ، 36 صفحات A4 (Add links to booklets)

کتابچہ آرڈر کریں

کتابچے کو 10 نقول کے پیکٹس کی صورت میں آرڈر کیا جاسکتا ہے۔ آپ اپنے لئے یا اپنی کمیونٹی میں بانٹنے کے لئے کاپیاں آرڈر کرسکتے ہيں۔ آرڈر مفت ہيں اور اس میں 2 سے 3 ہفتے کا وقت لگتا ہے۔

اپنا نام، پتہ اور درکار کتابچوں کی تعداد Covid19Response@dpmc.govt.nz پر ای میل کریں

کانٹیکٹ ٹریسنگ کے بارے میں مزید معلومات

کانٹیکٹ ٹریسنگ کے بارے میں وزارت صحت کے پاس مزید معلومات ہیں۔

کانٹیکٹ ٹریسنگ، قریبی واسطوں اور کبھی کبھار کے واسطوں کا تفصیلی بیان (external link)